عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم — نومبر 8، 2014 12:17 صبح
دوسری​
عظیم — نومبر 8، 2014 1:27 صبح

موت بهی زندگی بهی پیاری ہے
جانے کیا آرزو ہماری ہے
دل کا لگ جانا اک قیامت ہے
جان والوں پہ جان بهاری ہے
جانے کیا جرم کر لِیا میں نے
مجھ سے دنیا خفا تمہاری ہے
لوگ ہنستے ہیں میری حالت پر
جیسے حالت یہ اختیاری ہے
رات دن اک خیال رہتا ہے
رات دن بس یہی خماری ہے
کهو چکا ہوں مَیں آپ اپنے کو
جانے کس کی تلاش جاری ہے
ہم اٹهائیں عظیم وہ پتهر
جو زمانے میں سب سے بهاری ہے
الف عین — نومبر 8، 2014 2:58 صبح
تیسری غزل میں ہی کچھ دم لگ رہا ہے۔ مبارک ہو۔
عظیم — نومبر 8، 2014 3:00 صبح
تیسری غزل میں ہی کچھ دم لگ رہا ہے۔ مبارک ہو۔

خیر مبارک بابا ۔ آپ کو بھی مبارک ہو ۔
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 8، 2014 3:40 صبح
آپ دونوں کو مبارک ہو۔ ویسے وہ جگر چیر اپنا دکھانے لگے والی غزل کیا ہوئی؟
عظیم — نومبر 8، 2014 3:43 صبح
آپ دونوں کو مبارک ہو۔ ویسے وہ جگر چیر اپنا دکھانے لگے والی غزل کیا ہوئی؟

خلیل بهائی جو باقی تمام ہوئیں -
عظیم — نومبر 8، 2014 2:28 شام
بهول کر رسم دنیا داری کی
میں نے دن رات آہ و زاری کی
پلے پڑنے نہ دی رقیبوں کے
جب کبهی بات بهی تمہاری کی
آپ خود کو گلے لگا رویا
آپ اپنی ہی غم گساری کی
اپنا ہی مرتبہ کیا اعلی
خاک عزت میاں ہماری کی
جس کسی نے نہ تک کی بندی کی
اس نے برباد عمر ساری کی​
عظیم — نومبر 8، 2014 2:42 شام
بابا اب تو کام کرتے ہوئے بهی آمد ہونے لگی -
خالد محمود چوہدری — نومبر 8، 2014 4:15 شام
کهو چکا ہوں مَیں آپ اپنے کو
جانے کس کی تلاش جاری ہے
خالد محمود چوہدری — نومبر 8، 2014 4:16 شام
آپ خود کو گلے لگا رویا
آپ اپنی ہی غم گساری کی
خالد محمود چوہدری — نومبر 8، 2014 4:17 شام
:khoobsurat:
عظیم — نومبر 8، 2014 4:29 شام

:whistle:
عظیم — نومبر 10، 2014 9:15 صبح
بہت بہت شکریہ اور آداب خلیل بھائی ۔ کہا سنا معاف کر دیجئے گا ۔
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 10، 2014 9:18 صبح
عظیم بھائی کی شاعری کے لیے یہ دھاگہ بنانے پر ہم منتظمین کے مشکور ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ عظیم بھائی اصلاح کی اس بھٹی سے ایک بہترین شاعر بن کر نکلیں۔
الف عین — نومبر 10، 2014 9:35 صبح
میری تمام تر نیک خواہشات عظیم کے لئے
عظیم — نومبر 10، 2014 9:36 صبح
میری تمام تر نیک خواہشات عظیم کے لئے

سمائیلی ۔
عظیم — نومبر 10، 2014 10:11 شام
محفل میں خوش آمدید، بڑی دھماکہ انگیز انٹری کی ہے۔ اچھی غزل ہے۔

دھماکہ خیز بابا ۔
عظیم — نومبر 12، 2014 11:29 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے عظیم شہزاد بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
اور ہاں تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش فرمائیے، ہم منتظر ہیں۔

ابھی تعارف باقی ہے خلیل بھائی ؟
عظیم — نومبر 13، 2014 9:05 شام
قبولیت کا مقام آیا
دعا کو تیرا ہی نام آیا
ہمیں بھی پہنچا سلام اُن کا
ہمیں بھی اُن کا پیام آیا
اجی یہاں دیکھئے تو کیسا
ہمارے آتے نظام آیا
لبوں کو سی ڈالا اپنے ہم نے
جو اُس ستم گر کا نام آیا
جھکائیے سر کو اپنے صاحب
ادب کا اعلی مقام آیا
عظیم — نومبر 13، 2014 9:36 شام
محمد وارث بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B8%DB%8C%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D9%88-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81.66516/page-122