عظیم — جون 6، 2014 10:49 صبح
اپنا اختیار بھی ہے اس میں؟ میں تو سمجھتا تھا کہ لوگ پاگل ہو جاتے ہیں، بنتے نہیں۔
جی بابا ایسا ہی ہے لوگ پاگل ہو جاتے ہیں اور کُچھ لوگ پاگل بنتے بھی ہیں : )
عظیم — جون 6، 2014 10:49 صبح
عظیم — جون 6، 2014 10:52 صبح
اس غزل میں ایک ہی شعر اچھا ہے
ہم نئے زخم ڈھونڈتے ہیں اور
آپ کو مان ہے پرانے کا
جی بہتر بابا : )
عظیم — جون 6، 2014 10:53 صبح
مطلع کے علاوہ باقی اشعار درست تو ہیں، لیکن کوئی خاص نہیں
جی بابا : )
عظیم — جون 6، 2014 10:54 صبح
الف عین
بابا ادھر بھی ائیے
عظیم — جون 6، 2014 11:30 صبح
اُن کی چاہت کے خواب دیکھے ہیں
ہم نے گویا عذاب دیکھے ہیں
دیکھ رکھے ہیں کیا جہاں والو
ہم سے خانہ خراب دیکھے ہیں
اب یقیں اوڑھ کر کدھر جائیں
چاروں جانب سراب دیکھے ہیں
کیا دِکھاتے ہو باغ جنت کے
ہم نے سارے جناب دیکھے ہیں
چل کے آئیے عظیم سے ملنے
آپ جیسے نواب دیکھے ہیں
ہم کو کہنے بھی دیجئے صاحب
آپ سے کم خراب دیکھے ہیں
الف عین — جون 6، 2014 12:16 شام
عظیمم۔ یہ روزانہ پانچ سات غزلوں کا بوجھ تو مجھ پر مت دالو، ویسے ہی میری کمر جھک گئی ہے کام کے بوجھ سے
عظیم — جون 6، 2014 12:19 شام
عظیمم۔ یہ روزانہ پانچ سات غزلوں کا بوجھ تو مجھ پر مت دالو، ویسے ہی میری کمر جھک گئی ہے کام کے بوجھ سے
تو پھر کس پر ڈالوں بابا : ) کوئی سُنتا ہی نہیں میری : )
عظیم — جون 6، 2014 12:21 شام
ہاہا
عظیم — جون 6، 2014 12:43 شام
سوچتا ہوں عظیم کیا چاہوں
میں اگر یار کے سوا چاہوں
عظیم — جون 7، 2014 7:59 صبح
اِس خبر پر خُوب رونا چاہئے
دل نہیں اُن کو کھلونا چاہئے
جاگنے پر آہ و زاری ہے فقط
غفلتوں کی نیند سونا چاہئے
عشق پر ہوتا نہیں کُچھ اختیار
ہاں مگر یہ عشق ہونا چاہئے
ہم کراہتے ہیں یہاں یُوں رات بھر
اور اُنہیں سپنا سلونا چاہئے
کُچھ نہیں ملتا گنوائے بِن عظیم
چاہتوں میں کُچھ تو کھونا چاہئے
ابن رضا — جون 7، 2014 8:14 صبح
بهت خوب.والله کیا مطلع باندھا هے
سید عاطف علی — جون 7، 2014 9:28 صبح
کراہنا میں ر کو مشدد باندھنا چاہیے۔ورنہ عربی کراہت کی طرح کا سا لگے گا۔
عظیم — جون 7، 2014 9:48 صبح
بابا
محمداحمد — جون 7، 2014 10:24 صبح
اِس خبر پر خُوب رونا چاہئے
دل نہیں اُن کو کھلونا چاہئے
عشق پر ہوتا نہیں کُچھ اختیار
ہاں مگر یہ عشق ہونا چاہئے
بہت خوب ۔۔۔۔!

خالد محمود چوہدری — جون 7، 2014 10:46 صبح
کیونکہ زیادہ میلے کپڑوں کو
کچھ دیرکو توبھگونا چاہیئے

سرف ایکسل
آبی ٹوکول — جون 7، 2014 10:49 صبح
واہ کیا بات ہے کس کا کلام ہے یہ؟؟؟
الف عین — جون 7، 2014 12:06 شام
واہ کیا بات ہے کس کا کلام ہے یہ؟؟؟
میاں عزیزم عظیم نے اپنی غزلوں کے ڈھیر لگا دئے ہیں اور مجھے بھی پریشان کر رکھا ہے اور تم اب بھی یہی پوچھ رہے ہو کہ ’سیتا کون تھا‘
@عظیم، یہ غزل اچھی ہے، کراہنے کو درست کر سکتے ہو آسانی سے۔ ’روتے “ یا ’گریاں‘ الفاظ لا کر
عظیم — جون 7، 2014 12:07 شام
گڑگڑانا کیسا رہے گا بابا ؟
عظیم — جون 7، 2014 12:08 شام
۔