عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم — اگست 29، 2014 12:42 شام
بہت اچھی ہے۔مقطع سے پہلے والا شعر بہت ہی اچھا لگا مجھے۔

اللہ بھلا کرے بھائی
عظیم — اگست 29، 2014 12:49 شام
سید عاطف علی بھائی اس پر کُچھ ۔۔۔
عظیم — اگست 29، 2014 12:58 شام
زباں پر جب بھی اُن کا نام آئے
جُھکے سر کو معلم آ جُھکائے
جسے فرصت نہیں غم سے تمہارے
وہ کیونکر آخرت دُنیا کمائے
چلے جائیں گے یونہی بن بتائے
تمہاری بزم کے ہیں بن بلائے
طلب دُنیا کی جتنی کم کروں میں
مجھے دنیا نہ اُتنی کھینچ پائے
اُسے کہئے کہ صاحب مر چلے ہیں
خدارا لوٹ آئے لوٹ آئے
عظیم — اگست 29، 2014 10:17 شام
ہم سنائیں اے مہرباں سنئے
غم کی میرے بھی داستاں سُنئے
مار ڈالے گی ہم کو یہ دُوری
ہے مکاں ہم کو لامکاں سنئے
کیا بچا عشق میں گنوانے کو
جان دے دیں گے جان جاں سنئے
دیکھئے مان ان فقیروں کا
دیں صدائیں یہ بے زباں سنئے
کیا خبر ہجر میں ہی مر جائیں
آپ کے ہم سے ناتواں سنئے
آج روئے تو ساتھ صاحب کے
خُون روئے گی کہکشاں سنئے
عظیم — اگست 29، 2014 10:48 شام
کب شعر سنانے ہیں یارو
ملنے کے بہانے ہیں یارو
کُچھ رنگ و نسل کی بات نہیں
ہم لوگ پرانے ہیں یارو
اِس پار کا عالم تُم جانو
اُس پار ٹھکانے ہیں یارو
محتاط ہُوئے لیکن کہہ دیں
سو ایک دوانے ہیں یارو
خُوش خاک ہوں اپنی خُوشیوں کے
جب سوگ منانے ہیں یارو
یہ درد ہے کیا کہ صاحب نے
سو رنج اُٹھانے ہیں یارو
عظیم — اگست 30، 2014 12:25 صبح
کیا سوال و جواب میرے ساتھ
روزِ محشر حساب میرے ساتھ
عشق اُن سے ہُوا جو بولے ہم
بول اُٹھے جناب میرے ساتھ
جُھوم جائیں گے آسمانوں تک
غم کی چکھئے شراب میرے ساتھ
جانے کیا دشمنی کرے ہے تُو
اے جہانِ خراب میرے ساتھ
جھانکنا بھی یُوں چلمنوں سے اور
اُس پہ ایسا حجاب میرے ساتھ
دیکھ کیا ہاتھ کر گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ
عظیم — اگست 30، 2014 12:54 صبح
بابا
الف عین — اگست 30، 2014 3:14 صبح
کیا سوال و جواب میرے ساتھ
روزِ محشر حساب میرے ساتھ
دو لخت؟
عشق اُن سے ہُوا جو بولے ہم
بول اُٹھے جناب میرے ساتھ
مفہوم؟؟
جُھوم جائیں گے آسمانوں تک
غم کی چکھئے شراب میرے ساتھ
۔
دیکھ کیا ہاتھ کر گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ
ہاتھ کر گیا‘ مطلب سمجھ میں نہیں آیا
الف عین — اگست 30، 2014 3:20 صبح
یہ اچھی لگ رہی ہے، شاید مختلف اوزان کی ہے اس لئے!!
کُچھ رنگ و نسل کی بات نہیں
ہم لوگ پرانے ہیں یارو
پرانے لوگون کے پاس یا اور باتیں نہیں ہوتیں؟ کچھ اور کہا جائے۔
محتاط ہُوئے لیکن کہہ دیں
سو ایک دوانے ہیں یارو
۔۔سمجھ میں نہیں آیا۔ سو ایک کیا محاورہ ہے؟
خُوش خاک ہوں اپنی خُوشیوں کے
جب سوگ منانے ہیں یارو
ایضاً
یہ درد ہے کیا کہ صاحب نے
سو رنج اُٹھانے ہیں یارو
یہ پنجابی محاورہ ہے۔۔ ‘نے کرنا ہے‘ غلط گرامر ہے، ’کو‘ درست ہے۔
مفہوم کے لحاظ سے یوں ہونا چاہئے کہ یہ درد ہی کیا ہے، بلکہ ایسے سو رنج اٹھانے ہیں۔ لیکن
مفہوم ادا نہیں ہورتا، عجز بیان کا شکار ہو گیا۔
الف عین — اگست 30، 2014 3:23 صبح
بات یں نے تو سن لی، لیکن سنئے سب جگہ معنی خیز نہیں۔
عظیم — اگست 30، 2014 10:40 صبح
بات یں نے تو سن لی، لیکن سنئے سب جگہ معنی خیز نہیں۔
جی بابا ۔
عظیم — اگست 30، 2014 10:43 صبح
ہم سنائیں اے مہرباں سنئے
غم کی میرے بھی داستاں سُنئے
مار ڈالے گی آپ سے دُوری
ہے مکاں ہم کو لامکاں سنئے
کیا بچا عشق میں گنوانے کو
جان دے دیں گے جان جاں سنئے
دیکھئے مان اِن فقیروں کا
دیں صدائیں تا آسماں سنئے
کیا خبر ہجر میں ہی مر جائیں
آپ کے ہم سے ناتواں سنئے
آج روئے تو ساتھ صاحب کے
خُون روئے گی کہکشاں سنئے
عظیم — اگست 30، 2014 10:51 صبح
ہاتھ کر گیا‘ مطلب سمجھ میں نہیں آیا

کیا سوال و جواب میرے ساتھ
اور کیسا حساب میرے ساتھ
عشق اُن سے ہے جب کہا ہم سے
بول اُٹھے جناب میرے ساتھ
جُھوم جائیں گے آسمانوں تک
بیٹھ پیجئے شراب میرے ساتھ
جانے کیا دُشمنی کرے ہے تُو
اے جہانِ خراب میرے ساتھ
جھانکنا بھی یُوں چِلمنوں سے اور
اُس پہ ایسا حجاب میرے ساتھ
دیکھ کیا ہاتھ کر گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ
بابا ۔ '' کیا ہاتھ کر گیا '' کیا فریب کیا چال چل گیا ۔ یاد نہیں کہیں سُن رکھا تھا میں نے تھوڑا ٹپوری ٹائپ کا ضرور ہے مگر اتنا بُرا معلوم نہیں ہوا مجھے ۔ ہاتھ کر جانا ۔
ورنہ ۔
دیکھ کیا مُکر کر گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ
دیکھ کیا چال چل گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عظیم — اگست 30، 2014 10:57 صبح
یہ اچھی لگ رہی ہے، شاید مختلف اوزان کی ہے اس لئے!!
کُچھ رنگ و نسل کی بات نہیں
ہم لوگ پرانے ہیں یارو
پرانے لوگون کے پاس یا اور باتیں نہیں ہوتیں؟ کچھ اور کہا جائے۔
محتاط ہُوئے لیکن کہہ دیں
سو ایک دوانے ہیں یارو
۔۔سمجھ میں نہیں آیا۔ سو ایک کیا محاورہ ہے؟
خُوش خاک ہوں اپنی خُوشیوں کے
جب سوگ منانے ہیں یارو
ایضاً
یہ درد ہے کیا کہ صاحب نے
سو رنج اُٹھانے ہیں یارو
یہ پنجابی محاورہ ہے۔۔ ‘نے کرنا ہے‘ غلط گرامر ہے، ’کو‘ درست ہے۔
مفہوم کے لحاظ سے یوں ہونا چاہئے کہ یہ درد ہی کیا ہے، بلکہ ایسے سو رنج اٹھانے ہیں۔ لیکن
مفہوم ادا نہیں ہورتا، عجز بیان کا شکار ہو گیا۔

جی بابا دیکھتا ہوں ۔
ابن رضا — اگست 30، 2014 11:11 صبح
دیکھ کیا مُکر کر گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ

دوست مقطع کے مصرع اولیٰ میں کچھ یوں بیان کیا جانا چاہیے؟
جونک بن کر چمٹ گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ
عظیم — اگست 30، 2014 11:16 صبح
دوست مقطع کے مصرع اولیٰ میں کچھ یوں بیان کیا جانا چاہیے؟
جونک بن کر چمٹ گیا صاحب
عشق خانہ خراب میرے ساتھ

ہاہا ۔ بہت خوب ۔ مگر بھائی میرا جونکوں سے واسطہ نہیں ۔
عظیم — اگست 30، 2014 11:18 صبح
کھیل صاحب ہے کھیلتا کیا کیا
عشق خانہ خراب میرے ساتھ
ابن رضا — اگست 30، 2014 11:18 صبح
ہاہا ۔ بہت خوب ۔ مگر بھائی میرا جونکوں سے واسطہ نہیں ۔
عشق سے تو ہے ناں :)
عظیم — اگست 30، 2014 11:21 صبح
کیا سوال و جواب میرے ساتھ

جی نہیں !
ابن رضا — اگست 30، 2014 11:23 صبح
کیا سوال و جواب میرے ساتھ
جی نہیں !
تو پھر یہ سب مبالغہ آرائی ہو رہی ہے؟ :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B8%DB%8C%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D9%88-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81.66516/page-84