غالب سے معذرت: ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی

عاطف ملک — مئی 31، 2017 1:38 شام
ویسے تو یہ غزل ناقابلِ اصلاح ہے،لیکن اساتذہ اور محفلین سے درخواست ہے کہ اس کی بہتری کیلیے قیمتی رائے سے نوازیں۔
لیکن اس سے قبل اس دعا پر آمین بھی کہہ دیجیے گا:p
ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی
مجھ کو "ابا" کہا کرے کوئی
گھر سے جب جاؤں کام پر باہر
یاد مجھ کو کیا کرے کوئی
لوٹ کر جب میں آؤں واپس گھر
کھلکھلا کر ہنسا کرے کوئی
ویڈیو گیم کھیلنے کیلیے
اپنی ماں سے لڑا کرے کوئی
میری آنکھوں میں دیکھنے کو غرور
دل لگا کر پڑھا کرے کوئی
بے ادب، بدتمیز ،ناہنجار
"میں کہوں" اور سنا کرے کوئی
کر کے جھوٹے بہانے ٹیوشن کے
مجھ سے پیسے لیا کرے کوئی
بیٹھ کر بزمِ دوستاں میں مجھے
مثلِ ہٹلر کہا کرے کوئی
اپنی تنہائیوں میں رو رو کر
میرے حق میں دعا کرے کوئی
مانتی ہی نہیں وہ شادی پر
ایسی صورت میں کیا کرے کوئی

جناب محمد وارث
جناب محمد خلیل الرحمٰن
جناب امجد علی راجا
محمد تابش صدیقی — مئی 31، 2017 2:09 شام
ویسے تو غم ناک اور حسرت ناک کی ریٹنگ دینی تھی. مگر آپ نے مزاحیہ شاعری میں پوسٹ کی. اس لیے پُر مزاح سے کام چلا لیا.
امجد علی راجا — جون 1، 2017 7:01 صبح
عاطف ملک بھیا، ماشاءاللہ ایک باپ کے جذبات اور حسرت کو بہت عمدہ الفاظ میں بیان کیا ہے آپ نے۔ مجھے تو اتنی پسند آئی ہے کہ زبردست سے اوپر کی کوئی ریٹنگ ہوتی وہ اس پر کلک کرتا۔
اللہ پاک آپ کی دعا (بصورتِ حسرت) کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ ثمہ آمین۔
محمد تابش صدیقی — جون 1، 2017 7:02 صبح
ماشاءاللہ ایک باپ کے جذبات اور حسرت کو بہت عمدہ الفاظ میں بیان کیا ہے آپ نے۔
ہونے والے باپ.
امجد علی راجا — جون 1، 2017 7:04 صبح
انشاءاللہ
عاطف ملک — جون 1، 2017 7:07 صبح
ویسے تو غم ناک اور حسرت ناک کی ریٹنگ دینی تھی. مگر آپ نے مزاحیہ شاعری میں پوسٹ کی. اس لیے پُر مزاح سے کام چلا لیا.
:LOL:
ویسے زمرہ اصلاح کا ہے۔اور اس کو مزاح بھی نہیں کہا میں نے;)
آمین
عاطف ملک بھیا، ماشاءاللہ ایک باپ کے جذبات اور حسرت کو بہت عمدہ الفاظ میں بیان کیا ہے آپ نے۔ مجھے تو اتنی پسند آئی ہے کہ زبردست سے اوپر کی کوئی ریٹنگ ہوتی وہ اس پر کلک کرتا۔
اللہ پاک آپ کی دعا (بصورتِ حسرت) کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ ثمہ آمین۔
بالکل درست پہنچے امجد بھیا۔
یہ درحقیقت ایک دعا ہی ہے۔
اللہ قبول فرمائے :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 1، 2017 7:07 صبح
ماشاءاللہ عاطف بھائی ۔
فرخ منظور — جون 1، 2017 7:17 صبح
؎ اک طرفہ تماشا ہے عاطف کی طبیعت بھی :)
لطف آیا پڑھ کر۔ خوش رہیے۔
فہد اشرف — جون 1، 2017 7:21 صبح
زبردست عاطف بھائی بہت مزا آیا پڑھ کے
مانتی ہی نہیں وہ شادی پر
ایسی صورت میں کیا کرے کوئی
:p:LOL:
محمد خلیل الرحمٰن — جون 1، 2017 7:24 صبح
واہ صاحب واہ۔ بہت اعلیٰ
بہت سی داد
مقطع تو کلائمکیس ہے
الف عین — جون 1، 2017 7:41 صبح
پہلے آخری شعر پر آمین، اگرچہ دعا وہ زیر لب ہی ہے۔اس کے بعد باقی اشعار پر زور دار آمین!!
عاطف ملک — جون 1، 2017 7:47 صبح
پہلے آخری شعر پر آمین، اگرچہ دعا وہ زیر لب ہی ہے۔اس کے بعد باقی اشعار پر زور دار آمین!!
زہے نصیب استادِ محترم کہ آپ اس لڑی میں آئے۔
استادِ محترم،
آپ کی "آمین" کے علاوہ کوئی تبصرہ نہ ہونے کو ان اشعار کے درست ہونے پر محمول کیا جائے؟
سید عاطف علی — جون 1، 2017 7:48 صبح
لوٹ کر جب میں آؤں واپس گھر
لوٹنا میں کیوں کہ واپسی کا مفہوم ہوتا ہے اس لیے اسے دوربارہ ترتیب دے لیں ۔ مثلا ۔لوٹ کر جب بھی آؤں میں گھرکو۔
باقی اشعار پرپُر خلوص آمین ثم آمین۔ :)
الف عین — جون 1، 2017 7:56 صبح
زہے نصیب استادِ محترم کہ آپ اس لڑی میں آئے۔
استادِ محترم،
آپ کی "آمین" کے علاوہ کوئی تبصرہ نہ ہونے کو ان اشعار کے درست ہونے پر محمول کیا جائے؟
جب تک باپ نہیں بن جاتے تب تک تمہاری اصلاح کی ضرورت نہیں!!
ویسے واقعی اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی
ارم اسرار — جون 1، 2017 7:59 صبح
بے ادب، بدتمیز ،ناہنجار
"میں کہوں" اور سنا کرے کوئی
واہ کیسی کیسی خواہشات ہیں آنے والی نسل کے لیے:battingeyelashes::battingeyelashes:
محمد خلیل الرحمٰن — جون 1، 2017 8:03 صبح
جب تک باپ نہیں بن جاتے تب تک تمہاری اصلاح کی ضرورت نہیں!!
ویسے واقعی اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی
بہت خوب ۔ یعنی بگڑا ہوا بچہ ہے، شادی کردیں بیوی آپ ہی آٹے دال کے بھاؤ سمجھادے گی
محمد تابش صدیقی — جون 1، 2017 8:06 صبح
واہ کیسی کیسی خواہشات ہیں آنے والی نسل کے لیے:battingeyelashes::battingeyelashes:
خواہشات نہیں، تجربہ بولتا ہے.
ارم اسرار — جون 1، 2017 8:25 صبح
خواہشات نہیں، تجربہ بولتا ہے.
خاصا سنگین تجربہ ہے:):)
محمد وارث — جون 1، 2017 8:29 صبح
خوب ہے عاطف صاحب، لاجواب! :)
عاطف ملک — جون 1، 2017 9:39 صبح
ماشاءاللہ عاطف بھائی ۔
نوازش عدنان بھائی :)
؎ اک طرفہ تماشا ہے عاطف کی طبیعت بھی :)
لطف آیا پڑھ کر۔ خوش رہیے۔
آپ کا تبصرہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔
بہت شکریہ جناب :)
زبردست عاطف بھائی بہت مزا آیا پڑھ کے
مانتی ہی نہیں وہ شادی پر
ایسی صورت میں کیا کرے کوئی
:p:LOL:
;):p:LOL:
بہت شکریہ
سلامت رہیں :)
واہ صاحب واہ۔ بہت اعلیٰ
بہت سی داد
مقطع تو کلائمکیس ہے
نوازش استادِ محترم۔۔۔۔۔۔۔۔"دو ملی لیٹر" خون بڑھ گیا آپ کی تعریف سے :p
زیادہ کی گنجائش ہی نہیں ہے :unsure:
باقی اشعار پرپُر خلوص آمین ثم آمین۔ :)
بہت شکریہ استادِ محترم۔
آپ کا تبصرہ باعثِ صد افتخار ہے۔
جب تک باپ نہیں بن جاتے تب تک تمہاری اصلاح کی ضرورت نہیں!!
ویسے واقعی اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی
سر اصلاح غزل کی کرنی تھی :p
واہ کیسی کیسی خواہشات ہیں آنے والی نسل کے لیے:battingeyelashes::battingeyelashes:
:unsure:
اچھی ہی خواہشات ہیں۔
فرمانبردار اولاد کون نہیں چاہے گا؟؟؟ :)
خوب ہے عاطف صاحب، لاجواب! :)
میرا اصل اعزاز آپ سب اساتذہ کی تعریف اور حوصلہ افزائی ہے۔ایسے ہی شفقت فرماتے رہا کریں :)
اور ایسے ہی رہنمائی بھی کرتے رہا کریں۔
کیونکہ یہ جو تھوڑا بہت لکھ پاتا ہوں،یہ اللہ کی رحمت کے ساتھ ساتھ آپ کی رہنمائی کے طفیل ہی ممکن ہوا ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%A7%D9%84%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%A8%D9%86%D9%90-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C.96906/