غالب سے معذرت: ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی

عاطف ملک — جون 1، 2017 9:42 صبح
لوٹنا میں کیوں کہ واپسی کا مفہوم ہوتا ہے اس لیے اسے دوربارہ ترتیب دے لیں ۔ مثلا ۔لوٹ کر جب بھی آؤں میں گھرکو۔
محترم یہ دیکھیے گا۔
ان میں سے کوئی قابلِ قبول ہے؟
لوٹ کر جب میں اپنے گھر آؤں
یا
اور جب واپسی پہ گھر پہنچوں
یا
اور واپس جو اپنے گھر پہنچوں
کھلکھلا کر ہنسا کرے کوئی
سید عاطف علی — جون 1، 2017 9:49 صبح
سب ہی درست ہیں ۔
لوٹ کر گھر جو آؤں دفتریاآفس سے۔کیسا رہے گا؟
اس طرح لوٹنا مزید با معنی ہوجاتا ہے۔اورتجربے کے موافق ہے کہ کام کی تھکن اولاد کی خوشی سے دور ہو جاتی ہے۔ایک آئیڈیاہے :) ۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 1، 2017 9:53 صبح
محترم یہ دیکھیے گا۔
ان میں سے کوئی قابلِ قبول ہے؟
لوٹ کر جب میں اپنے گھر آؤں
یا
اور جب واپسی پہ گھر پہنچوں
یا
اور واپس جو اپنے گھر پہنچوں
کھلکھلا کر ہنسا کرے کوئی
آپ نے تو گڑبڑا ہی دیا۔ لیجیے یوں کرلیجیے
لوٹ کر واپس اپنے گھر لوٹوں
عاطف ملک — جون 1، 2017 9:59 صبح
سب ہی درست ہیں ۔
لوٹ کر گھر جو آؤں دفتریاآفس سے۔کیسا رہے گا؟
اس طرح لوٹنا مزید با معنی ہوجاتا ہے۔اورتجربے کے موافق ہے کہ کام کی تھکن اولاد کی خوشی سے دور ہو جاتی ہے۔ایک آئیڈیاہے :) ۔
متفق۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ محترم
سچ کہتے ہیں کہ تجربے کا نعم البدل کوئی نہیں :)
"لوٹ کر گھر جو آؤں دفتر سے"
کر لیتا ہوں۔
آپ نے تو گڑبڑا ہی دیا۔ لیجیے یوں کرلیجیے
لوٹ کر واپس اپنے گھر لوٹوں
آپ نے مزید گڑبڑا دیا استادِ ہزل۔۔۔۔۔بہت شکریہ۔
عاطف صاحب کا عطا کردہ مصرع ہی لے لیتا ہوں ورنہ چکرا جاؤں گا :p
کاشف اسرار احمد — جون 1، 2017 5:04 شام
عاطف بھائی آپ اس معاملے میں نا قابلِ اصلاح ہیں ۔۔۔۔۔ بس آپ کی حسرتیں پوری ہوں اس کے لئے آمین۔۔۔ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%A7%D9%84%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%A8%D9%86%D9%90-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C.96906/page-2