غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

محمد اسامہ سَرسَری — اگست 23، 2013 6:05 شام
خیال تو خوب ہے۔ ٹھیک ہے پھر اتوار ہی ٹھیک ہے۔ لیکن حلقۂ ارباب ذوق تک ہماری رسائی کوئی نہیں۔ اس لئے ملنے کا سلسلہ وہاں کے علاوہ ہی بنانا پڑے گا۔ تم اپنا فون نمبر بھیجو تو باقی بات وہیں طے کر لیتے ہیں۔
ایک مخمور اور ایک بے کیف کی ملاقات۔:)
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 6:17 شام
ایک مخمور اور ایک بے کیف کی ملاقات۔:)
جناب ایک خوشگوار بھی آجائے تو کیا ہی بات ہو۔ ہم تو کب کے بے تاب ہیں
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 23، 2013 6:19 شام
جناب ایک خوشگوار بھی آجائے تو کیا ہی بات ہو۔ ہم تو کب کے بے تاب ہیں
خوشگوار کیف تو دے دے گا مگر خمار شاید دور نہ کرسکے۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 6:21 شام
خوشگوار کیف تو دے دے گا مگر خمار شاید دور نہ کرسکے۔
ارے رفتہ رفتہ خمار بھی جاتا رہے گا۔ سن رکھا ہے کہ زیادہ جاہ و حشم دیکھنے سے خمار ہرن ہو جاتا ہے۔ پھر جناب کی جاہ و حشم بھی تو پائے کی ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 23، 2013 6:23 شام
ارے رفتہ رفتہ خمار بھی جاتا رہے گا۔ سن رکھا ہے کہ زیادہ جاہ و حشم دیکھنے سے خمار ہرن ہو جاتا ہے۔ پھر جناب کی جاہ و حشم بھی تو پائے کی ہے۔
ہماری آہ و الم کو جاہ و حشم کا نام دے رہے ہیں آپ۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 6:25 شام
ہماری آہ و الم کو جاہ و حشم کا نام دے رہے ہیں آپ۔
اگر یوں ہے تو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے "افسردہ" دو۔
یعنی یکشنبہ کو آپ کی آمد کو یقینی سمجھیں!
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 6:32 شام
ایک مخمور اور ایک بے کیف کی ملاقات۔:)

مخمور کا مداوا تو دنیا میں صرف ایک ہی شخص کر سکتا ہے جس کا ہمیں پتہ بھی معلوم نہیں۔
عجیب لذت و الطاف اس خمار میں ہیں۔۔۔ :) :) :)
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 6:42 شام
اگر یوں ہے تو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے "افسردہ" دو۔
یعنی یکشنبہ کو آپ کی آمد کو یقینی سمجھیں!

یہ تو بہت خوب ہو اگر محمد اسامہ سَرسَری بھی آجائیں۔ :)
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 6:50 شام
یہ تو بہت خوب ہو اگر محمد اسامہ سَرسَری بھی آجائیں۔ :)
میاں آپ منائیں تو شاید مان بھی جائیں۔
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 23، 2013 6:52 شام
اگر یوں ہے تو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے "افسردہ" دو۔
یعنی یکشنبہ کو آپ کی آمد کو یقینی سمجھیں!
یہ تو بہت خوب ہو اگر محمد اسامہ سَرسَری بھی آجائیں۔ :)
ارے نہیں بھئی فی الحال تو میری طرف سے معذرت۔:)
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 6:53 شام
ارے نہیں بھئی فی الحال تو میری طرف سے معذرت۔:)

”فی الحال“ ؟
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 23، 2013 6:56 شام
حال کا امتداد تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 6:57 شام
میاں آپ منائیں تو شاید مان بھی جائیں۔

بھائی ہم تو کشش ہی کر سکتے ہیں۔ استدعا کر سکتے ہیں۔ اس سے آگے ہمارا اختیار کوئی نہیں۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 23، 2013 7:02 شام
بھائی ہم تو کشش ہی کر سکتے ہیں۔ استدعا کر سکتے ہیں۔ اس سے آگے ہمارا اختیار کوئی نہیں۔ :)
آگے کوشش اور استدعا کی توفیق دینے والا جانے۔:)
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 7:02 شام
بھائی ہم تو کشش ہی کر سکتے ہیں۔ استدعا کر سکتے ہیں۔ اس سے آگے ہمارا اختیار کوئی نہیں۔ :)
ایک ناکام کوشش تو پہلے ہم بھی کر چکے ہیں۔ خیر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8%D8%A7%D9%8B-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AC%D9%88-%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D8%B4-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C%DA%BA-%D9%88%DB%81-%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%A7%D9%82%DB%8C.53147/page-4