غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

مزمل شیخ بسمل — اگست 21، 2013 6:55 شام
بہترین کام کریں گے حضور ایسا کر کے۔ لیکن کیا محض ارادے پر موقوف ہے؟

ارادہ نہیں۔ مکمل نیت ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام میرے اکیلے کے بس میں نہیں۔ اگر اکیلے کرنے بیٹھا تو بہت لمبا عرصہ درکار ہے۔ ایک ساتھی درکار ہے جو اس کام میں ہاتھ بٹا سکے۔ بحر الفصاحت کی ٹائپنگ کے حوالے سے۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 21، 2013 7:03 شام
ارادہ نہیں۔ مکمل نیت ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام میرے اکیلے کے بس میں نہیں۔ اگر اکیلے کرنے بیٹھا تو بہت وقت درکار ہے۔ ایک ساتھی درکار ہے جو اس کام میں ہاتھ بٹا سکے۔ بحر الفصاحت کی ٹائپنگ کے حوالے سے۔
افسوس کہ میرے پاس موجود نہیں۔ میں برس بھر سے اس کی تلاش میں ہوں لیکن اب تک حاصل نہیں کر سکا۔ ورنہ بےشک میں خدمات پیش کرتا۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 21، 2013 7:07 شام
افسوس کہ میرے پاس موجود نہیں۔ میں برس بھر سے اس کی تلاش میں ہوں لیکن اب تک حاصل نہیں کر سکا۔ ورنہ بےشک میں خدمات پیش کرتا۔

آپ کے الفاظ ہی کافی ہیں جناب۔ :)
دیکھیں کیا رہتا ہے اس کتاب کا۔ کچھ نہ کچھ تو ہو ہی جائے گا۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 21، 2013 7:08 شام
آپ کے الفاظ ہی کافی ہیں جناب۔ :)
دیکھیں کیا رہتا ہے اس کتاب کا۔ کچھ نہ کچھ تو ہو ہی جائے گا۔
ویسے پچھلے عید ملن پر جناب بھی ڈھونڈ رہے تھے بحر الفصاحت۔ آپ کو یہ کہاں سے میسر ہوئی؟
مزمل شیخ بسمل — اگست 21، 2013 7:12 شام
ویسے پچھلے عید ملن پر جناب بھی ڈھونڈ رہے تھے بحر الفصاحت۔ آپ کو یہ کہاں سے میسر ہوئی؟

بھائی انہی دنوں بڑی محنت کے بعد ملی تھی۔ تین گنہ قیمت دے کر حاصل ہوئی اور اللہ کی کرنی دیکھو کہ جس دن میں نے تمام جلدیں خرید لیں اس کے دوسرے دن ہی ہمیں فضلی والوں نے فون کر کے کہا کہ آپ کی بحر الفصاحت آگئی ہے۔ لیکن صرف دوسری اور تیسری جلد ہے۔ :) تو ہم ان سے جلد دوم لے آئے تھے۔ اس طرح ہمارے پاس جلد دوم دو عدد موجود ہیں۔ :)
مہدی نقوی حجاز — اگست 21، 2013 7:19 شام
بھائی انہی دنوں بڑی محنت کے بعد ملی تھی۔ تین گنہ قیمت دے کر حاصل ہوئی اور اللہ کی کرنی دیکھو کہ جس دن میں نے تمام جلدیں خرید لیں اس کے دوسرے دن ہی ہمیں فضلی والوں نے فون کر کے کہا کہ آپ کی بحر الفصاحت آگئی ہے۔ لیکن صرف دوسری اور تیسری جلد ہے۔ :) تو ہم ان سے جلد دوم لے آئے تھے۔ اس طرح ہمارے پاس جلد دوم دو عدد موجود ہیں۔ :)
یہ بھی خوب ہوا۔ سو آپ دو نسخوں کا کیا کیجیے گا جناب؟ ایک ہمارے ہاتھوں فروخت فرما دیجیے! کم از کم جلد دوم ہی ہاتھ لگ جائے گی۔ عوام الناس کا بھلا اپنی جگہ۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 21، 2013 7:22 شام
یہ بھی خوب ہوا۔ سو آپ دو نسخوں کا کیا کیجیے گا جناب؟ ایک ہمارے ہاتھوں فروخت فرما دیجیے! کم از کم جلد دوم ہی ہاتھ لگ جائے گی۔ عوام الناس کا بھلا اپنی جگہ۔

بھیا فروخت کی بات نہ کریں۔ آپ ہم سے ادھار لے لیجئے۔ اپنی فرصت کے مطابق مطالعہ فرمائیں۔ اور جب جی چاہے تو لوٹا دیجئے گا۔ :) ہم آپ سے تقاضا نہیں کریں گے۔ کہیے کیا کہتے ہیں؟
مہدی نقوی حجاز — اگست 21، 2013 7:28 شام
بھیا فروخت کی بات نہ کریں۔ آپ ہم سے ادھار لے لیجئے۔ اپنی فرصت کے مطابق مطالعہ فرمائیں۔ اور جب جی چاہے تو لوٹا دیجئے گا۔ :) ہم آپ سے تقاضا نہیں کریں گے۔ کہیے کیا کہتے ہیں؟
نہیں میاں۔ ہم آپ سے کتاب لے کر آپ کو بدلے میں 'لوٹا' نہیں دے سکتے۔ یہ بھی کوئی سودا ہوا بھلا؟!
مزاح برطرف۔ ہم کوئی انتہا کی حد تک لاپروا اور غیر امین واقع ہوئے ہیں۔ اس لوٹانے سے قبل ہی کوئی یار دوست ہم سے لوٹ کر لے گیا تو لوٹائیں گے کیا خاک!
مزمل شیخ بسمل — اگست 21، 2013 7:38 شام
نہیں میاں۔ ہم آپ سے کتاب لے کر آپ کو بدلے میں 'لوٹا' نہیں دے سکتے۔ یہ بھی کوئی سودا ہوا بھلا؟!
مزاح برطرف۔ ہم کوئی انتہا کی حد تک لاپروا اور غیر امین واقع ہوئے ہیں۔ اس لوٹانے سے قبل ہی کوئی یار دوست ہم سے لوٹ کر لے گیا تو لوٹائیں گے کیا خاک!

بھئی ہم نے تو پہلے ہی وضاحت کردی ہے کہ آپ لے لیجئے ہم واپسی کا تقاضہ ہی نہیں کرتے۔ :)
مہدی نقوی حجاز — اگست 22، 2013 4:18 صبح
بھئی ہم نے تو پہلے ہی وضاحت کردی ہے کہ آپ لے لیجئے ہم واپسی کا تقاضہ ہی نہیں کرتے۔ :)
اگر حضور کی منشا ایسی ہی ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ میں تو یوں بھی سرگردان ہی تھا۔:)
مزمل شیخ بسمل — اگست 22، 2013 4:11 شام
اگر حضور کی منشا ایسی ہی ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ میں تو یوں بھی سرگردان ہی تھا۔:)

جی جناب۔ ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں۔ :):)
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 4:51 صبح
جی جناب۔ ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں۔ :):)
سائل ڈھونڈے سے ملتے ہیں میاں!!
محمد علم اللہ — اگست 23، 2013 5:16 صبح
انشا اللہ۔
بہت کچھ کرنے کا ارادہ ہے یار۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی حائل ہیں جن کی وجہ سے بہت سے کاموں میں رکاوٹیں ہیں۔ کیا کیا جائے، ان کا حل سمجھ نہیں آتا۔
یہ ہوگا بھائی جان ۔زندگی اسی کا نام ہے ۔اور پھر بڑے لوگ اسی میں سے وقت نکالتے ہیں ۔اللہ آپکو کامیاب کرے ۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 8:57 صبح
سائل ڈھونڈے سے ملتے ہیں میاں!!

صحیح کہہ رہے ہو۔ زمانہ خراب ہے یار۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 8:57 صبح
یہ ہوگا بھائی جان ۔زندگی اسی کا نام ہے ۔اور پھر بڑے لوگ اسی میں سے وقت نکالتے ہیں ۔اللہ آپکو کامیاب کرے ۔

آمین۔
آپ کی دعا کی ضرورت ہے بھائی۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 2:53 شام
صحیح کہہ رہے ہو۔ زمانہ خراب ہے یار۔
زمانہ تو بہت خراب ہے میاں لیکن کتاب کب پہنچا رہے ہو یہ بتاؤ۔ یا اس کی زحمت بھی اب سائل کو اٹھانی پڑے گی؟! o_O:grin:
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 3:01 شام
زمانہ تو بہت خراب ہے میاں لیکن کتاب کب پہنچا رہے ہو یہ بتاؤ۔ یا اس کی زحمت بھی اب سائل کو اٹھانی پڑے گی؟! o_O:grin:

پڑسو اتوار ہے۔ کہیں ملاقات کرلیتے ہیں۔ کیا کہتے ہو؟
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 3:04 شام
پڑسو اتوار ہے۔ کہیں ملاقات کرلیتے ہیں۔ کیا کہتے ہو؟
یکشنبہ سہ پہر کو آرٹس کانسل میں حلقہء ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ میں وہیں حاضری دیتا ہوں۔ کہتے ہو تو ساتھ ہی چلتے ہیں۔ ملاقات بھی ہو جاے گی اور آپ کی بزم میں حاضری بھی
مزمل شیخ بسمل — اگست 23، 2013 3:18 شام
یکشنبہ سہ پہر کو آرٹس کانسل میں حلقہء ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ میں وہیں حاضری دیتا ہوں۔ کہتے ہو تو ساتھ ہی چلتے ہیں۔ ملاقات بھی ہو جاے گی اور آپ کی بزم میں حاضری بھی

خیال تو خوب ہے۔ ٹھیک ہے پھر اتوار ہی ٹھیک ہے۔ لیکن حلقۂ ارباب ذوق تک ہماری رسائی کوئی نہیں۔ اس لئے ملنے کا سلسلہ وہاں کے علاوہ ہی بنانا پڑے گا۔ تم اپنا فون نمبر بھیجو تو باقی بات وہیں طے کر لیتے ہیں۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 23، 2013 3:22 شام
خیال تو خوب ہے۔ ٹھیک ہے پھر اتوار ہی ٹھیک ہے۔ لیکن حلقۂ ارباب ذوق تک ہماری رسائی کوئی نہیں۔ اس لئے ملنے کا سلسلہ وہاں کے علاوہ ہی بنانا پڑے گا۔ تم اپنا فون نمبر بھیجو تو باقی بات وہیں طے کر لیتے ہیں۔
بہتر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8%D8%A7%D9%8B-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AC%D9%88-%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D8%B4-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D8%AA%DA%BE%DB%8C%DA%BA-%D9%88%DB%81-%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%A7%D9%82%DB%8C.53147/page-3