غزل

طاہر راجپوت ملتان — جون 25، 2017 7:40 شام
السلام وعلیکم مجھے بھی درست نظر نہیں آ رہی محترم گزارش ہے دوبارہ ٹائپ کر کے شائع کریں
عباد اللہ — جون 25، 2017 7:57 شام
مدون کر دی ہے اب زحمت فرمائیے شاید درست ہو گئی ہو
محمد خلیل الرحمٰن — جون 25، 2017 8:04 شام
مدون کر دیا ہے اب زحمت فرمائیے شاید درست ہو گئی ہو
جی ہاں اب درست نظر آرہی ہے۔ شکراً
عباد اللہ — جون 25، 2017 8:04 شام
البتہ اساتذہ سے شواہد مل جائیں تو خوب ہو۔
ہم سہل طلب کونسے فرہاد ہیں کہ اساتذہ کے دیوان کھنگالیں :cautious:آپ غیر مقتدر شعرا کی ذیل میں اس لنک کو دیکھ سکتے ہیں ۔اور ہاں یہ بھی
عاطف ملک — جون 25، 2017 8:31 شام
ہم ایسے بیراگی ہیں
جس کو راس ہو اپنا جوگ​

محفل محفل برپا ہے
اک بے ہمتائی کا سوگ​

ہم اس کے پرچارک ہیں
نام ہے جس مذہب کا یوگ​

اپنا خوش ہونا بھی کیا
آگ اور پانی کا سنجوگ​

جیون راہ میں ملتے ہیں
جانے کیسے کیسے لوگ​

سب کا اپنا اپنا غم
سب کے اپنے اپنے روگ​
عباد اللہ
واہ عباد بھیا۔۔۔۔۔۔۔چاند نظر آنے کے بعد آپ کی غزل بھی نظر آ ہی گئی :p
بہت خوب۔۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح زبردست :)
سلامت رہیں :)
عباد اللہ — جون 26، 2017 9:08 صبح
تنافر تو واقعی عیوب سہ گانہ و پنج گانہ میں سے ہے
عید کی نماز میں امام کی اقتدا میں ہونے والے ذاتی اجتہاد کی طرح یہ بھی ایک ذاتی اجتہاد ہےہمارا;)
عباد اللہ — جون 26، 2017 9:36 صبح
واہ عباد بھیا۔۔۔۔۔۔۔چاند نظر آنے کے بعد آپ کی غزل بھی نظر آ ہی گئی :p
بہت خوب۔۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح زبردست :)
سلامت رہیں :)
نوازش بھیا
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 26، 2017 10:12 صبح
واہ بھائی ۔بہت خوب
طاہر راجپوت ملتان — جون 26، 2017 10:43 صبح
ہم ایسے بیراگی ہیں
جس کو راس ہو اپنا جوگ
محفل محفل برپا ہے
اک بے ہمتائی کا سوگ
ہم اس کے پرچارک ہیں
نام ہے جس مذہب کا یوگ
اپنا خوش ہونا بھی کیا
آگ اور پانی کا سنجوگ
جیون راہ میں ملتے ہیں
جانے کیسے کیسے لوگ
سب کا اپنا اپنا غم
سب کے اپنے اپنے روگ
عباد اللہ
بہت خووب جی
اب پڑھنے کو ملی بلاشبہ کاوش کامیاب رہی
الف عین — جون 27، 2017 11:37 صبح
بہت عمدہ۔ بس جیون راہ ہی پسند نہیں آئی۔ اگرچہ ابن انشاء نے بھی کہیں کہیں اس قسم کی ملاوٹ کی ہے، جو روابط دئے گئے ہیں، وہ مستند نہیں مانے جا سکتے۔
عباد اللہ — جون 28، 2017 9:25 شام
واہ بھائی ۔بہت خوب
نوازش
عباد اللہ — جون 28، 2017 9:30 شام
بہت عمدہ۔ بس جیون راہ ہی پسند نہیں آئی۔ اگرچہ ابن انشاء نے بھی کہیں کہیں اس قسم کی ملاوٹ کی ہے، جو روابط دئے گئے ہیں، وہ مستند نہیں مانے جا سکتے۔
بہت شکریہ سر جیون رہ کی جگہ
زیست کی رہ میں ملتے ہیں
کیا جا سکتا ہے مگر یہ زیادہ چست نہیں :(
الف عین — جون 29، 2017 10:55 صبح
بہت شکریہ سر جیون رہ کی جگہ
زیست کی رہ میں ملتے ہیں
کیا جا سکتا ہے مگر یہ زیادہ چست نہیں :(
اگر ہندی ہی استعمال کی جائے تو کیوں نہ پتھ استعمال کرو۔
جیون پتھ پر ملتے ہیں
سید عاطف علی — جون 29، 2017 11:20 صبح
اگر ہندی ہی استعمال کی جائے تو کیوں نہ پتھ استعمال کرو۔
جیون پتھ پر ملتے ہیں
اور کیوں نہ انگریزی والا استعمال کیا جائے ۔ جیون پاتھ پہ ملتے ہیں ۔ :) :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.97295/page-2