غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:57 صبح
ماشاء اللہ بہت خوب تابش بھائی! عمدہ کلام شریک محفل کرنے پر بہت بہت شکریہ!
جزاک اللہ کاشف بھائی.
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:58 صبح
نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟
واہ بہت اعلی
آداب بہن.
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:58 صبح
تابش میاں پہلے تو یہ بتائیں یہ کس کا کلام ہے؟
کون سا کلام؟
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:59 صبح
واہ!! عمدہ کاوش!! آپ کے انداز میں آپ کے دادا جان کا رنگ جھلکتا ہے۔ بہت سی داد قبول کریں۔
بہت شکریہ بہن.
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 5:01 صبح
مزے دار مزے دار۔ واہ تابش بھائی چھپےرُستم نکلے آپ تو بھئی! داد قبول فرمائیے۔
خلیل بھائی، آپ جیسے سخن وروں سے داد پا کر خون کافی بڑھ جاتا ہے. ایک آدھ بوتل ڈونیٹ کرنی پڑے گی.
جاسمن — اپریل 20، 2017 5:05 صبح
پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر اُمّید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالتؐ میں لکھی ہے حاضری میری
انشاءاللہ۔
سبحان اللہ
بہت خوب! ماشاءاللہ۔ عمدہ کلام۔
عاطف ملک — اپریل 20، 2017 5:08 صبح
خلیل بھائی، آپ جیسے سخن وروں سے داد پا کر خون کافی بڑھ جاتا ہے. ایک آدھ بوتل ڈونیٹ کرنی پڑے گی.
بسم اللہ کیجیے۔۔۔۔۔آپ کا یہ بھائی موجود ہے اس کارِ خیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آپ کی مدد کرنے کیلیے :)
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 5:09 صبح
بسم اللہ کیجیے۔۔۔۔۔آپ کا یہ بھائی موجود ہے اس کارِ خیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آپ کی مدد کرنے کیلیے :)
آپ کو تو خود چار بوتلوں کی ضرورت ہے.
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 5:10 صبح
انشاءاللہ۔
سبحان اللہ
بہت خوب! ماشاءاللہ۔ عمدہ کلام۔
جزاک اللہ جاسمن بہن.
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 6:57 صبح
راحیل فاروق بھائی کی غائبانہ داد نے زمین سے تھوڑا اوپر اٹھا دیا تھا۔ اپنا کان پکڑ کر واپس نیچے لایا ہوں۔ شکریہ راحیل بھائی۔ :)
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 20، 2017 7:03 صبح
بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا
جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری

خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
مِرے اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری

یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری
واہ جی واہ ۔۔ آخر دادا جی کا خون جوش مارنے لگ ہی گیا ہے ۔
لاجواب غزل اور بہترین اشعار ۔ ڈھیروں داد بھیا
عاطف ملک — اپریل 20، 2017 7:06 صبح
آپ کو تو خود چار بوتلوں کی ضرورت ہے.
اسی تناظر میں بات کی تھی۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ "بہترین صدقہ وہ ہے جو قریبی عزیزوں پر کیا جائے۔"
:)
میں قریبی بھی ہوں اور حقدار بھی :LOL:
آپ کو بھی مذاق کی وضاحت کر کے سمجھانا پڑے گا :-(
حسن محمود جماعتی — اپریل 20، 2017 11:45 صبح
محبت ہے آپ کی. آپ احباب نے مل کر دبی ہوئی چنگاریوں کو پھونک ماری ہے تو کچھ شرارے نکلے ہیں.
جب شرارے نکل پڑے ہیں تو شرلیاں آتی رہنی چاہیے اب.
جزاک اللہ. ایک بار پھر داد..
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 1:36 شام
اسی تناظر میں بات کی تھی۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ "بہترین صدقہ وہ ہے جو قریبی عزیزوں پر کیا جائے۔"
:)
میں قریبی بھی ہوں اور حقدار بھی :LOL:
آپ کو بھی مذاق کی وضاحت کر کے سمجھانا پڑے گا :-(
آپ کے متوقع پیشہ کے پیشِ نظر یہ خطرہ ہوا کہ صرف خون نچوڑنا چاہتے ہیں۔ :p
آپ کی صحت کی خاطر تو پورا دیوان لکھنا پڑے گا۔
عظیم — اپریل 20، 2017 3:43 شام
آپ احباب نے مل کر دبی ہوئی چنگاریوں کو پھونک ماری ہے تو کچھ شرارے نکلے ہیں.
اس بات سے آپ نے میرا راحیل فاروق اور عاطف ملک کا حق مارا ہے کہ ہمارے کریڈٹ میں 'اوروں' کو بھی شامل کر لیا ۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 3:46 شام
اس بات سے آپ نے میرا راحیل فاروق اور عاطف ملک کا حق مارا ہے کہ ہمارے کریڈٹ میں 'اوروں' کو بھی شامل کر لیا ۔
یہ دو سالوں کا قصہ ہے، دو چار دنوں کی بات نہیں
:)
آپ سب احباب کی محبتوں کا احاطہ تو کر ہی نہیں سکتا. :)
عظیم — اپریل 20، 2017 3:52 شام
یہ دو سالوں کا قصہ ہے، دو چار دنوں کی بات نہیں
:)
آپ سب احباب کی محبتوں کا احاطہ تو کر ہی نہیں سکتا. :)
کل آپ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی تھی ۔ میرا تو مشورہ ہے کہ آپ باقاعدہ لکھا کریں ان شاء اللہ اچھی شاعری کریں گے ۔
یوسف سلطان — اپریل 20، 2017 4:07 شام
خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
مِرے اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری
یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری
نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟
پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر اُمّید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالتؐ میں لکھی ہے حاضری میری
(ان شاء اللہ)
ماشاء اللہ ! بہت عمدہ اشعار ہیں
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:26 شام
واہ جی واہ ۔۔ آخر دادا جی کا خون جوش مارنے لگ ہی گیا ہے ۔
لاجواب غزل اور بہترین اشعار ۔ ڈھیروں داد بھیا
ڈاکٹر صاحب، بہت شکریہ محبتوں کا.
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:27 شام
جب شرارے نکل پڑے ہیں تو شرلیاں آتی رہنی چاہیے اب.
جزاک اللہ. ایک بار پھر داد..
دعاؤں میں یاد رکھیے.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D9%82%D8%B7-%D8%A7%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%B3-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C.95911/page-2