غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

متلاشی — اگست 9، 2015 2:03 شام
السلام علیکم ! ایک غزل جس کے کچھ اشعار بہت عرصہ پہلے کہے گئے تھے باقی ابھی مکمل کیے ، اصلاح و تنقید کے لیے پیشِ خدمت ہے ۔۔۔

فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے
راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے
یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے
معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں تیرے اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے
جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوب ہمارے دیکھے
محمد ذیشان نصر
9 اگست 2015
متلاشی — اگست 9، 2015 2:07 شام
الف عین محمد یعقوب آسی محمد خلیل الرحمٰن
متلاشی — اگست 9، 2015 2:08 شام
دیگر شعرائے محفل بھی اپنی قیمتی رائے دے کر ممنون فرمائیں
محمد عمران صددیقی — اگست 9، 2015 2:24 شام
فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے

واہ واہ واہ اچھا ہے
محمد عمران صددیقی — اگست 9، 2015 2:24 شام
اچھی شاعری ہے جناب
متلاشی — اگست 9، 2015 3:23 شام
واہ واہ واہ اچھا ہے
شکریہ جناب
ابن رضا — اگست 9، 2015 3:26 شام
بہت خوب۔
arifkarim — اگست 9، 2015 3:54 شام
متلاشی جی آپ تو ملٹی ٹیلینٹڈ نکلے! :)
متلاشی — اگست 9، 2015 3:59 شام
متلاشی جی آپ تو ملٹی ٹیلینٹڈ نکلے! :)
آپ کو نہیں تھا پتہ عارف بھائی کہ میں فونٹ میکنگ کے ساتھ ساتھ شاعری و نثر نگاری بھی کرتا ہوں ۔۔۔ میں لنک دیتا ہوں آپ کو اپنی مزید شاعری اور نثری تحاریر کے
متلاشی — اگست 9، 2015 4:01 شام
یہ لنک دیکھیں
arifkarim — اگست 9، 2015 4:03 شام
آپ کو نہیں تھا پتہ عارف بھائی کہ میں فونٹ میکنگ کے ساتھ ساتھ شاعری و نثر نگاری بھی کرتا ہوں ۔۔۔ میں لنک دیتا ہوں آپ کو اپنی مزید شاعری اور نثری تحاریر کے
یقین کریں ہمیں واقعتاً نہیں پتا تھا۔ کیا کمال کی شخصیت ہیں :)
متلاشی — اگست 9، 2015 4:11 شام
یقین کریں ہمیں واقعتاً نہیں پتا تھا۔ کیا کمال کی شخصیت ہیں :)
یہ آپ کی بندہ شناسی ہے جناب ورنہ بندہ خود اپنے کمالات سے لا علم ہے :)
محمد یعقوب آسی — اگست 9، 2015 7:22 شام
ایک شعر فی البدیہہ، آپ کی زمین میں!
دِل زدہ آنکھ میں اب تاب نہیں ہے کہ مزید
یار لوگوں کی نگاہوں کے شرارے دیکھے
۔۔۔۔۔ بہت شکریہ جنابِ متلاشی۔
محمد یعقوب آسی — اگست 9، 2015 7:25 شام
کلامِ مرتجَل ۔۔۔
پھر وہی شہر، وہی لوگ، وہی پتھر ہیں
پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے

متلاشی — اگست 9، 2015 9:39 شام
ایک شعر فی البدیہہ، آپ کی زمین میں!
دِل زدہ آنکھ میں اب تاب نہیں ہے کہ مزید
یار لوگوں کی نگاہوں کے شرارے دیکھے
۔۔۔۔۔ بہت شکریہ جنابِ متلاشی۔
استاذ گرامی اصلاح بھی تو فرمائیں ۔۔۔
الف عین — اگست 9، 2015 11:39 شام
فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے
÷÷ درست
راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے
۔۔عجز بیان کا شکا رہے۔ فاعل بت چارے بہت دور جا پڑے اپنے فعل سے۔
یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے
÷÷درست
معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں تیرے اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے
÷÷شتر گربہ، اولیٰ میں ’تیرے‘ اور قافیہ ’تمہارے‘!!
جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے
÷÷درست
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوب ہمارے دیکھے
÷÷کتنے عدد محبوب ہیں؟
محمد یعقوب آسی — اگست 10، 2015 2:46 صبح
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوب ہمارے دیکھے
÷÷کتنے عدد محبوب ہیں؟

میں نے اسے یوں دیکھا تھا:
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے

محمد یعقوب آسی — اگست 10، 2015 2:48 صبح
استاذ گرامی اصلاح بھی تو فرمائیں ۔۔۔
غزل مناسب ہے۔ جانب الف عین کا اندازِ اصلاح مشفقانہ ہے، ان سے فائدہ اٹھائیے۔
محمد یعقوب آسی — اگست 10، 2015 7:33 صبح
اس سال کے شروع کی بات ہے۔ کسی اور کی غزل پر بات ہو رہی تھی۔ میں نے کچھ گزارشات پیش کی تھی۔
یہ دیکھ لیجئے گا، شاید کسی کام آ سکیں۔
جنابِ متلاشی
متلاشی — اگست 10، 2015 12:09 شام
فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے
÷÷ درست
راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے
۔۔عجز بیان کا شکا رہے۔ فاعل بت چارے بہت دور جا پڑے اپنے فعل سے۔
یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے
÷÷درست
معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں تیرے اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے
÷÷شتر گربہ، اولیٰ میں ’تیرے‘ اور قافیہ ’تمہارے‘!!
جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے
÷÷درست
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوب ہمارے دیکھے
÷÷کتنے عدد محبوب ہیں؟
اصلاح کے لیے شکر گذار ہوں
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%81%D8%B1%D9%82%D8%AA%D9%90-%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AE%D9%88%D8%A8-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%92-%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B0%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1.83839/