غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

ادب دوست — اگست 10، 2015 7:13 شام
متلاشی بھائی ، بہت اچھی غزل ہے ما شاءاللہ ۔ آپ کی فورم میں موجود بہت ساری شاعری پڑھنے کا موقع ملا ہے چند ماہ میں آپ کی غزلیں نہیں آرہی تھیں شکر ہے سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ۔ اللہ اسے قائم رکھے ۔
ایک شعر ہوا ہے فی البدیہہ آپ ہی کی زمیں میں ۔۔
ہیں مرے زخم ہرے پھر بھی خوشی دل کو ہے
کچھ تو بدلے ہوئے انداز تمہارے دیکھے
کاشف اسرار احمد — اگست 11، 2015 5:11 صبح
بہت خوب غزل ہے بھائی ۔۔ ماشا اللہ :)
کاشف اسرار احمد — اگست 11، 2015 5:15 صبح
خوب سے خوب شعر آپ کی غزلوں میں جناب
اور چند ایک نہیں، سارے کے سارے دیکھے !
سجاد حسین — اگست 11، 2015 5:27 صبح
بھائ جان۔ ۔ اصلاح تو اساتذه کرام هی کریں گے۔ ۔ ۔مگر آپ نے جو اپنے داماں میں پھول چنے ھیں۔ ۔۔ ۔ھم نے اپنا حصه لے لیا۔ ۔ اللهم زدفزد
متلاشی — اگست 11، 2015 8:37 صبح
شکریہ جناب
متلاشی — اگست 11، 2015 10:02 صبح
اچھی شاعری ہے جناب
آداب
متلاشی — اگست 11، 2015 8:27 شام
فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے
÷÷ درست
راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے
۔۔عجز بیان کا شکا رہے۔ فاعل بت چارے بہت دور جا پڑے اپنے فعل سے۔
یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے
÷÷درست
معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں تیرے اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے
÷÷شتر گربہ، اولیٰ میں ’تیرے‘ اور قافیہ ’تمہارے‘!!
جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے
÷÷درست
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوب ہمارے دیکھے
÷÷کتنے عدد محبوب ہیں؟

اب کیسی ہے استاذِ گرامی
فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے
راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے
یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے
معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں جاناں اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے
جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے
محمد ذیشان نصر
9 اگست 2015
استاذ گرامی میرے جیسا کج فہم آپ کے اس ارشاد کو سمجھ نہیں پایا براہِ کرم آسان الفاظ میں وضاحت فرمائیں
۔۔عجز بیان کا شکا رہے۔ فاعل بت چارے بہت دور جا پڑے اپنے فعل سے۔
متلاشی — اگست 11، 2015 8:37 شام
متلاشی بھائی ، بہت اچھی غزل ہے ما شاءاللہ ۔ آپ کی فورم میں موجود بہت ساری شاعری پڑھنے کا موقع ملا ہے چند ماہ میں آپ کی غزلیں نہیں آرہی تھیں شکر ہے سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ۔ اللہ اسے قائم رکھے ۔
ایک شعر ہوا ہے فی البدیہہ آپ ہی کی زمیں میں ۔۔
ہیں مرے زخم ہرے پھر بھی خوشی دل کو ہے
کچھ تو بدلے ہوئے انداز تمہارے دیکھے

بجلیاں کوند گئیں میرے رگ و پے میں نصر
ان کی آنکھوں سے نکلتے جو شرارے دیکھے
متلاشی — اگست 11، 2015 8:39 شام
خوب سے خوب شعر آپ کی غزلوں میں جناب
اور چند ایک نہیں، سارے کے سارے دیکھے !
آپ کا بہت بہت شکریہ جناب ۔۔۔۔!
الف عین — اگست 12، 2015 2:43 صبح
ٹھیک ہے، بس بچارے اب بھی بچارے لگ رہے ہیں۔
متلاشی — اگست 12، 2015 7:27 صبح
ٹھیک ہے، بس بچارے اب بھی بچارے لگ رہے ہیں۔
ہاہاہا۔۔۔ استاذ گرامی وہ ہیں جو بچارے تو بچارے ہی لگیں گے نا :)
متلاشی — اگست 12، 2015 6:24 شام
الف عین محمد یعقوب آسی سید عاطف علی محمد اسامہ سَرسَری ابن رضا نور سعدیہ شیخ مزمل شیخ بسمل شوکت پرویز کاشف اسرار احمد نایاب آوازِ دوست منیب احمد فاتح محمد خلیل الرحمٰن امجد علی راجا ابن سعید نیرنگ خیال فرخ منظور سید شہزاد ناصر سید زبیر مہ جبین مقدس مغزل فاتح نیلم محمد بلال اعظم شمشاد محمد وارث [USER=1044]محمد احمد مہدی نقوی حجاز محمود احمد غزنوی شاہد شاہنواز عرفان سعید ادب دوست واسطی خٹک شزہ مغل راحیل فاروق منیب احمد فاتح ابن رضا[/USER]
ادب دوست — اگست 13، 2015 11:54 صبح
حاضر جناب
ابن رضا — اگست 13، 2015 12:00 شام
ہاہاہا۔۔۔ استاذ گرامی وہ ہیں جو بچارے تو بچارے ہی لگیں گے نا :)

بہت خوب ۔۔۔
وہ بچارے ہوتے تو بچارے لگتے بھی مگر وہ "بے چارے" ہیں اور بچارے لگ رہے ہیں اسی کی طرف استاد جی نے اشارہ کیا ہے ۔ مزید گذرے بھی گزرے ہے درست فرما لیں
arifkarim — اگست 13، 2015 12:00 شام

یہ کیا پوری محفل سے اصلاح کروانی ہے؟ :)
نور وجدان — اگست 13، 2015 12:02 شام
چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے
بہت خوب
متلاشی — اگست 13، 2015 12:46 شام
بہت خوب ۔۔۔
وہ بچارے ہوتے تو بچارے لگتے بھی مگر وہ "بے چارے" ہیں اور بچارے لگ رہے ہیں اسی کی طرف استاد جی نے اشارہ کیا ہے ۔ مزید گذرے بھی گزرے ہے درست فرما لیں
جی شکریہ ۔۔۔ گذرے کے بارے میں میرے خیال سے میں نہیں کہیں پڑھا تھا کہ اصل تلفظ ذال سے ہے نہ کہ ز سے ۔۔۔ باقی اساتذہ ہی رہنمائی کر سکتے ہیں
ابن رضا — اگست 13، 2015 1:00 شام
جی شکریہ ۔۔۔ گذرے کے بارے میں میرے خیال سے میں نہیں کہیں پڑھا تھا کہ اصل تلفظ ذال سے ہے نہ کہ ز سے ۔۔۔ باقی اساتذہ ہی رہنمائی کر سکتے ہیں

جہاں کہیں آپ نے پڑھا تھا اسکا حوالہ ہمیں بھی بتا دیں تاکہ ہم بھی اپنی اصلاح کر لیں
متلاشی — اگست 13، 2015 3:27 شام
جہاں کہیں آپ نے پڑھا تھا اسکا حوالہ ہمیں بھی بتا دیں تاکہ ہم بھی اپنی اصلاح کر لیں
یہ لنک دیکھیں
متلاشی — اگست 18، 2015 11:47 صبح
جہاں کہیں آپ نے پڑھا تھا اسکا حوالہ ہمیں بھی بتا دیں تاکہ ہم بھی اپنی اصلاح کر لیں
استاذگرامی جناب الف عین محمد یعقوب آسی صاحب لفظ گذرے کی درست املاء کیا ہے ؟؟؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%81%D8%B1%D9%82%D8%AA%D9%90-%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AE%D9%88%D8%A8-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%92-%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B0%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86-%D9%86%D8%B5%D8%B1.83839/page-2