غزل برائے اصلاح : یہ مشہور مقولہ ہے

اشرف علی — ستمبر 21، 2021 7:57 شام
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے ۔
غزل
کس نے بورڈ پہ لکھّا ہے
میرا نام شگفتہ ہے
میں اک اچھا لڑکا ہوں
اس کو ایسا لگتا ہے
دکھ میں پتا چل جائے گا
کون تمہارا اپنا ہے
بچا ہوا کھانا مت پھینک
تیرا پڑوسی بھوکا ہے
عہدِ جوانی ، اچھا ! یہ ؟
ایک ہوا کا جھونکا ہے
شیشہ ، وعدہ اور دل میں
شاید کوئی رشتہ ہے
کہنے سے کچھ نئیں ہوتا
کرنے سے سب ہوتا ہے
پیار اندھا ہوتا ہے دوست !
یہ مشہور مقولہ ہے
پچھلی رات کی حرکت پر
وہ دل سے شرمندہ ہے
اب آنکھیں ہوتے ہی چار
فون کا بل بڑھ جاتا ہے
تم کو دیکھ کے جانے کیوں
دل میں کچھ کچھ ہوتا ہے
سارے شہر میں آج اشرف
بس تیرا ہی چرچا ہے
الف عین — ستمبر 22، 2021 7:00 صبح
اچھی مزے کی غزل کہی اشرف میاں۔ کوئی سقم نظر نہیں آتا
بس
پیار اندھا ہوتا ہے دوست !
میں دوست بھرتی کا لگ رہا ہے، اسے بھی مطلع یا حسن مطلع بنا دو
پیار تو اندھا ہوتا ہے
کے ساتھ
محمد عبدالرؤوف — ستمبر 22، 2021 10:15 صبح
کہنے سے کچھ نئیں ہوتا
کرنے سے سب ہوتا ہے
پہلا مصرع بحر سے خارج ہو رہا ہے۔ اگر اسے اس طرح کر لیا جائے تو؟
کیا ہوتا ہے کہنے سے
کرنے سے سب ہوتا ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — ستمبر 22، 2021 10:58 صبح
پہلا مصرع بحر سے خارج ہو رہا ہے۔ اگر اسے اس طرح کر لیا جائے تو؟
نئیں بھی نہیں کا ایک تلفظ ہے بھائی عبدالرؤوف ۔۔۔ جونؔ کی غزل مشہور ہے اس ردیف کے ساتھ۔
سید عاطف علی — ستمبر 22، 2021 11:19 صبح
مطلع سے تو ذرا شرارتی سی غزل لگتی ہے ۔ 🐯
اور کچھ اور اشعار بھی تائید کرتے ہیں ۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — ستمبر 22، 2021 11:41 صبح
مطلع سے تو ذرا شرارتی سی غزل لگتی ہے ۔ 🐯
اور کچھ اور اشعار بھی تائید کرتے ہیں ۔
اسی سے ملتی جلتی زمین میں کچھ اشعار وارد ہو گئے
’’پیار دیوانہ ہوتا ہے
اور مستانہ ہوتا ہے
ہر خوشی سے ہر غم سے
یہ بیگانہ ہو ہوتا ہے
خوب کہا ہے شعرا نے
دنیا روکے لاکھ مگر
جس پر آنا ہو یہ دل
اس پر آ ہی جاتا ہے‘‘
:p:LOL:
زوجہ اظہر — ستمبر 22، 2021 8:03 شام
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے ۔
غزل
کس نے بورڈ پہ لکھّا ہے
میرا نام شگفتہ ہے
میں اک اچھا لڑکا ہوں
اس کو ایسا لگتا ہے
دکھ میں پتا چل جائے گا
کون تمہارا اپنا ہے
بچا ہوا کھانا مت پھینک
تیرا پڑوسی بھوکا ہے
عہدِ جوانی ، اچھا ! یہ ؟
ایک ہوا کا جھونکا ہے
شیشہ ، وعدہ اور دل میں
شاید کوئی رشتہ ہے
کہنے سے کچھ نئیں ہوتا
کرنے سے سب ہوتا ہے
پیار اندھا ہوتا ہے دوست !
یہ مشہور مقولہ ہے
پچھلی رات کی حرکت پر
وہ دل سے شرمندہ ہے
اب آنکھیں ہوتے ہی چار
فون کا بل بڑھ جاتا ہے
تم کو دیکھ کے جانے کیوں
دل میں کچھ کچھ ہوتا ہے
سارے شہر میں آج اشرف
بس تیرا ہی چرچا ہے
مطلع اور مقطع کاباہم ربط خوب ہے
اشرف علی — ستمبر 23، 2021 5:44 صبح
اچھی مزے کی غزل کہی اشرف میاں۔ کوئی سقم نظر نہیں آتا
بس
ارے وااااہ وااااہ وااااہ
ارے وااااہ وااااااہ وااااااہ
مزا تو مجھے آ گیا سر ! یہ سن کر
آپ نے جو کی بورڈ پہ میرا نام ٹائپ کیا
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
پیار اندھا ہوتا ہے دوست !
میں دوست بھرتی کا لگ رہا ہے، اسے بھی مطلع یا حسن مطلع بنا دو
پیار تو اندھا ہوتا ہے
کے ساتھ
جی سر ! بہت بہتر
پیار تو اندھا ہوتا ہے
یہ مشہور مقولہ ہے
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — ستمبر 23، 2021 5:58 صبح
پہلا مصرع بحر سے خارج ہو رہا ہے۔ اگر اسے اس طرح کر لیا جائے تو؟
سر ! "نئیں" فع کے وزن پر چلتا ہے نا ؟
کیا ہوتا ہے کہنے سے
کرنے سے سب ہوتا ہے
وااااہ
شکریہ سر
نئیں بھی نہیں کا ایک تلفظ ہے بھائی عبدالرؤوف ۔۔۔ جونؔ کی غزل مشہور ہے اس ردیف کے ساتھ۔
جی سر ! یہ والی نا !
مِرا اک مشورہ ہے التجا نئیں
تو میرے پاس سے اس وقت جا نئیں
مطلع سے تو ذرا شرارتی سی غزل لگتی ہے ۔ 🐯
اور کچھ اور اشعار بھی تائید کرتے ہیں ۔
جی سر ! صحیح پکڑے ہیں !
مطلع اور مقطع کاباہم ربط خوب ہے
بہت بہت شکریہ
مطلع میں میری جیم الف نون اور مقطع میں میری جیم الف نون کی جیم الف نون ہے۔
زوجہ اظہر — ستمبر 23، 2021 9:49 صبح
مطلع میں میری جیم الف نون اور مقطع میں میری جیم الف نون کی جیم الف نون ہے۔
آپکی جیم الف نون کو ، جیم الف نون کر خوشی ہوئی
ڈھیروں دعائیں
سید عاطف علی — ستمبر 23، 2021 11:05 صبح
آپکی جیم الف نون کو ، جیم الف نون کر خوشی ہوئی
بالفاظ دیگر،اللہ جوڑی سلامت رکھے ۔
سیما علی — ستمبر 23، 2021 11:38 صبح
میں اک اچھا لڑکا ہوں
اس کو ایسا لگتا ہے
دکھ میں پتا چل جائے گا
کون تمہارا اپنا ہے
کیا بات ہے اشرف بھیا ۔۔۔۔
بہت خوب ۔۔۔
سلامت رہیے بہت ساری دعائیں۔۔۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — ستمبر 23، 2021 12:23 شام
میں اک اچھا لڑکا ہوں
اس کو ایسا لگتا ہے
بچہ ہی لکھ دیتے ۔۔۔:)
اشرف علی — ستمبر 25، 2021 11:45 صبح
آپکی جیم الف نون کو ، جیم الف نون کر خوشی ہوئی
ڈھیروں دعائیں
بہت بہت شکریہ
سلامت رہیں
اشرف علی — ستمبر 25، 2021 11:46 صبح
بالفاظ دیگر،اللہ جوڑی سلامت رکھے ۔
بہت بہت شکریہ سر
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — ستمبر 25، 2021 11:48 صبح
کیا بات ہے اشرف بھیا ۔۔۔۔
بہت خوب ۔۔۔
سلامت رہیے بہت ساری دعائیں۔۔۔
ممنون ہوں
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو بھی شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — ستمبر 25، 2021 11:49 صبح
بچہ ہی لکھ دیتے ۔۔۔:)
پھر شادی کیسے ہوگی سر ؟
زوجہ اظہر — ستمبر 25، 2021 6:15 شام
پھر شادی کیسے ہوگی سر ؟
ہاں شاعری سے اندازہ ہوگیا تھا
بس جلد خوشخبری سنائیے
عابد علی خاکسار — ستمبر 25، 2021 6:49 شام
یہ بحر کونسی ہے ؟؟؟
محمد ریحان قریشی — ستمبر 25، 2021 7:36 شام
یہ بحر کونسی ہے ؟؟؟
یہ ہندی بحر ہے۔ اس کی عددی تقطیع کی جانی چاہیے۔ ہر طویل مصوتے کو 2 اور کوتاہ مصوتے کو 1 کی قیمت دی جاتی ہے۔ اس بحر کا اصول یہ ہے کہ ہر مصرع کی مجموعی قیمت برابر ہونی چاہیے۔ مندرجہ بالا غزل میں ہر مصرع کی مجموعی قیمت 14 ہے، طویل اور کوتاہ مصوتوں کی ترتیب کچھ بھی ہو سکتی ہے۔
کچھ احباب اس بحر کی عروضی تقطیع کے بھی قائل ہیں مگر میں ان سے اتفاق نہیں کرتا۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DB%8C%DB%81-%D9%85%D8%B4%DB%81%D9%88%D8%B1-%D9%85%D9%82%D9%88%D9%84%DB%81-%DB%81%DB%92.117444/