غزل میری سراب کی سی ہے (برائے اصلاح)

محمد ریحان قریشی — مئی 8، 2016 3:48 شام
شاہین کو شاہیں باندھا گیا ہے جو کہ تخلص ہونے کی وجہ سے اچھا نہیں لگتا۔
بہتر ہوگا کہ کوئی مختصر تخلص کریں۔
Abbas Swabian — مئی 8، 2016 4:18 شام
بے حد شکریہ استاد محترم۔ شاعری بے حد پسند ہے مجھے اور اگر آپ یوں توجہ دیتے رہے تو شاید ایک دن ہم بھی شاگردی کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔
موزوں شعر کہنے پر مبارکباد قبول کریں۔ ویسے آپ پہلے بندے دیکھے ہیں جن کی ڈیفالٹ(default) بحر ، بحرِ خفیف ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی طبیعت میں موزونیت ہے اس لیے اوزان پرکھنے کے لیے عروض ڈاٹ کام کا رخ کریں۔
Abbas Swabian — مئی 8، 2016 4:20 شام
اس کے بارے میں سوچونگا محترم۔
شاہین کو شاہیں باندھا گیا ہے جو کہ تخلص ہونے کی وجہ سے اچھا نہیں لگتا۔
بہتر ہوگا کہ کوئی مختصر تخلص کریں۔
Abbas Swabian — مئی 11، 2016 2:07 شام
آج پھرایک حفیف بحر کے ساتھ حاضر ہوں۔ اصلاح فرمائے۔
عشق کا نام کر دیا بدنام
آج کل حوس کے پجاری نے
Abbas Swabian — مئی 11، 2016 2:10 شام
عشق کا نام کر دیا بدنام
آج کل ہوس کے پجاری نے
محمد ریحان قریشی — مئی 11، 2016 3:06 شام
عشق کا نام کر دیا بدنام
آج کل ہوس کے پجاری نے
بحر ہے فاعلاتن مفاعلن فعلن۔
پہلا مصرعہ موزوں ہے دوسرا نہیں۔
Abbas Swabian — مئی 11، 2016 4:43 شام
اوہ۔
Abbas Swabian — مئی 11، 2016 4:45 شام
اصل میں شروع میں غلطی سے ہوس کے بجائے حوس لکھا تھا۔
محمد ریحان قریشی — مئی 11، 2016 5:24 شام
اصل میں شروع میں غلطی سے ہوس کے بجائے حوس لکھا تھا۔
ہوس میں ہ اور و دونوں پر زبر ہے .
Abbas Swabian — مئی 11، 2016 6:10 شام
جی محترم۔ کوشش کرتے ہوں کچھ اور۔
ہوس میں ہ اور و دونوں پر زبر ہے .
Abbas Swabian — مئی 11، 2016 6:24 شام
(آپ چیک کرے ذرا پلیز)
1
عشق کا نام کر دیا بدنام
جہاں میں اب ہوس کے پجاری نے
2
عشق کا نام کر دیا بدنام
ہر جگہ اب ہوس کے پجاری نے
محمد ریحان قریشی — مئی 12، 2016 9:42 صبح
(آپ چیک کرے ذرا پلیز)
1
عشق کا نام کر دیا بدنام
جہاں میں اب ہوس کے پجاری نے
2
عشق کا نام کر دیا بدنام
ہر جگہ اب ہوس کے پجاری نے
نہیں جناب. ابهی بهی موزوں نہیں ہے. کوشش جاری رکهیں. میر کی غزل(ہستی اپنی حباب کی سی ہے ) کے اشعار پڑهیں اور اس کے مطابق شعر کہیں.
Abbas Swabian — مئی 12، 2016 8:20 شام
نہیں جناب. ابهی بهی موزوں نہیں ہے. کوشش جاری رکهیں. میر کی غزل(ہستی اپنی حباب کی سی ہے ) کے اشعار پڑهیں اور اس کے مطابق شعر کہیں.
تکلیف دینے کے لیے معذرت۔ اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟​
نفس کی راہ کے مسافر نے​
عشق کا نام کر دیا بدنام​
Abbas Swabian — مئی 18، 2016 4:14 شام
روز جینے کا ارادہ کرکے
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
محمد ریحان قریشی — مئی 18، 2016 4:22 شام
روز جینے کا ارادہ کرکے
خود کو مرنے کی دعا دیتا ہوں
اچھا شعر ہے جناب۔
عباد اللہ — مئی 18، 2016 5:37 شام
ریحان ایک بات میرے ذہن میں ابھی ابھی آئی ھے کہ خود کے لئے دعا مانگی جاتی ھے دی نہیں جاتی
یا دونوں طرح ٹھیک ہے ؟
کیا کہتے ہیں آپ
Abbas Swabian — مئی 18، 2016 6:03 شام
شکریہ سر جی۔
Abbas Swabian — مئی 18، 2016 6:05 شام
ریحان ایک بات میرے ذہن میں ابھی ابھی آئی ھے کہ خود کے لئے دعا مانگی جاتی ھے دی نہیں جاتی
یا دونوں طرح ٹھیک ہے ؟
کیا کہتے ہیں آپ
دونوں طرح ٹھیک ہے شاید۔
محمد ریحان قریشی — مئی 19، 2016 8:13 صبح
ریحان ایک بات میرے ذہن میں ابھی ابھی آئی ھے کہ خود کے لئے دعا مانگی جاتی ھے دی نہیں جاتی
یا دونوں طرح ٹھیک ہے ؟
کیا کہتے ہیں آپ
خود سے آپ ایک اور کردار فرض کر لیں۔
یاد ہیں غالب تجھے وہ دن کے وجدِ ذوق میں
زخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک
ویسے اقبال نے بھی میں اور خودی کو دو الگ چیزیں قرار دیا ہے۔
یہ جناب دراصل ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تو کلامِ موزوں فی الحال پہلی سیڑھی ہے جو انھیں چرھنی ہوگی۔ مادری زبان ان کی غالباََ اردو نہیں ہے۔
عباد اللہ — مئی 19، 2016 8:27 صبح
مرنے کی دعا مانگتے ہیں بحر میں فٹ ہو سکتا ہے بھیا
اور شاید وہی زیادہ چست لگے ۔۔
یہ جس کیفیت کی آپ بات کر رہے ہیں ہنوز دلی دور است

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.89447/page-2