لمحہ لمحہ ملا ہے درد صدیوں کا۔۔۔۔ نور سعدیہ شیخ

نور وجدان — اگست 13، 2015 7:49 صبح
لمحہ لمحہ ملا ہے درد صدیوں کا
ایک پل میں سہا ہے درد صدیوں کا
ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
تار نے جو سہا ہے درد صدیوں کا
چھیڑ اے مطربِ ہستی وہی دھن تو
اب کہ نغمہ بنا ہے درد صدیوں کا
گیت میرے سنیں گے لوگ صدیوں تک
شاعری نے جیا ہے درد صدیوں کا
ہوش کر ساز کا قوال تو اپنے۔۔!
ہر کسی کو دیا ہے درد صدیوں کا۔۔۔!
میرا نغمہ ، مرا سُر ، ساز بھی اپنا
آئنہ سا بنا ہے درد صدیوں کا
مری دھن پر یہ محوِ رقص
میری ہی دُھن پہ محوِ رقص ہے کوئی ۔۔؟
ساز کس کا بنا ہے درد صدیوں کا ؟
محترم الف عین و محترم محمد یعقوب آسی ابن رضا
محمد خلیل الرحمٰن
آوازِ دوست — اگست 13، 2015 8:08 صبح
ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
تار نے جو سہا ہے درد صدیوں کا
گُڈ شاٹ:)
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہےکہ بحر و ردیف کی پابندی بعض اوقات شعر کے ابلاغ کو غیر موثر کر جاتی ہے؟ آزاد نظم میں خیالات و تاثرات کو زیادہ خالص انداز سے بیان نہیں کیا جا سکتا؟
کوشش کریں ۔ میں بھی کُچھ رنگ اکٹھے کرتا ہوں :)
نایاب — اگست 13، 2015 8:09 صبح
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
چھیڑ ! اب پھر سے ،اے مطرب! وہی دھن تُو۔۔۔!
اب کہ نغمہ بنا ہے درد صدیوں کا
نور وجدان — اگست 13، 2015 8:19 صبح
گُڈ شاٹ:)
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہےکہ بحر و ردیف کی پابندی بعض اوقات شعر کے ابلاغ کو غیر موثر کر جاتی ہے؟ آزاد نظم میں خیالات و تاثرات کو زیادہ خالص انداز سے بیان نہیں کیا جا سکتا؟
کوشش کریں ۔ میں بھی کُچھ رنگ اکٹھے کرتا ہوں :)

ابلاغ کا پتا نہیں ہے مگر "خیال کو پابند '' کرنا پڑتا ہے ورنہ " بے حجابی '' ہوجاتی ہے ۔ آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ۔۔۔
آوازِ دوست — اگست 13، 2015 8:24 صبح
ابلاغ کا پتا نہیں ہے مگر "خیال کو پابند '' کرنا پڑتا ہے ورنہ " بے حجابی '' ہوجاتی ہے ۔ آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ۔۔۔
ہائیں ! اچھا! یہاں فورم پر تو بے حجابی نہیں بلکہ بے عزتی ہوتی ہے :) آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ؟ آپ امجد اسلام امجد کو پڑھیں آپ کے خیالات بدل جائیں گے ۔
نور وجدان — اگست 13، 2015 8:29 صبح
ہائیں ! اچھا! یہاں فورم پر تو بے حجابی نہیں بلکہ بے عزتی ہوتی ہے :) آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ؟ آپ امجد اسلام امجد کو پڑھیں آپ کے خیالات بدل جائیں گے ۔

یعنی میری ''عزت '' بڑھ گئ ہے ! نوازش۔۔۔! مگر جو بات غزل میں محسوس ہوتی ہے شاید کسی اور صنف میں ہو۔
آوازِ دوست — اگست 13، 2015 8:33 صبح
بے شک مگر بعض مضامین اور موضوعات زیادہ لچک مانگتے ہیں اور میں نے آزاد نظم میں بھی خاطر خواہ دلکشی دیکھی ہے۔ یہاں آپ کی سٹیٹمنٹ آپ کے پری جوڈیس کو نمایاں کرتی نظر آتی ہے :)
نور وجدان — اگست 13، 2015 8:36 صبح
بے شک مگر بعض مضامین اور موضوعات زیادہ لچک مانگتے ہیں اور میں نے آزاد نظم میں بھی خاطر خواہ دلکشی دیکھی ہے۔ یہاں آپ کی سٹیٹمنٹ آپ کے پری جوڈیس کو نمایاں کرتی نظر آتی ہے :)

کمال کی بات کی ہے :) آپ کو غزل کہنے پر اعتراض ہے ؟ یا آزاد نظم پسند آپ کو
آوازِ دوست — اگست 13، 2015 8:38 صبح
کمال کی بات کی ہے :) آپ کو غزل کہنے پر اعتراض ہے ؟ یا آزاد نظم پسند آپ کو
یہ آخری والی بات درست ہے آپ کی :)
محمود ایاز — اگست 13، 2015 8:41 صبح
غزل خوبصورت ہے ، خیال بھی اچھا ہے۔۔ مگر کچھ خامیاں ہے ۔۔۔ اگرچہ غزل بحر میں ہے مگر کچھ مصرعے نظرثانی کا تقاضا کرتے ہیں۔ جیسے
ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن

ساز کی لے پہ سر دھنتی رہی دنیا
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن
یہ میرا خیال ہے۔۔۔ جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ شکریہ۔
نور وجدان — اگست 13، 2015 8:43 صبح
غزل خوبصورت ہے ، خیال بھی اچھا ہے۔۔ مگر کچھ خامیاں ہے ۔۔۔ اگرچہ غزل بحر میں ہے مگر کچھ مصرعے نظرثانی کا تقاضا کرتے ہیں۔ جیسے
ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن

ساز کی لے پہ سر دھنتی رہی دنیا
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن
یہ میرا خیال ہے۔۔۔ جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ شکریہ۔
اور بھی بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نور وجدان — اگست 13، 2015 8:46 صبح
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
شکریہ
محمد علم اللہ — اگست 13، 2015 8:56 صبح
اتنا کچھ سعدیہ کو لکھنے کا موقع کیسے مل جاتا ہے ۔
ہمیں جیلسی نہ ہو جائے کہیں :)
نور وجدان — اگست 13، 2015 8:59 صبح
اتنا کچھ سعدیہ کو لکھنے کا موقع کیسے مل جاتا ہے ۔
ہمیں جیلسی نہ ہو جائے کہیں :)
آپ کے افسانوں اور تحاریر سے محفل سجی ہوئی ہے ۔ آپ جیلس کیسے ہوسکتے ہیں ۔میں آپ سے ضرور ہوسکتی ہوں کہ آپ کو جو ہنر عطا ہے وہ مجھ بے ہنر میں کہاں ؟
محمد علم اللہ — اگست 13، 2015 9:31 صبح
آپ کے افسانوں اور تحاریر سے محفل سجی ہوئی ہے ۔ آپ جیلس کیسے ہوسکتے ہیں ۔میں آپ سے ضرور ہوسکتی ہوں کہ آپ کو جو ہنر عطا ہے وہ مجھ بے ہنر میں کہاں ؟
نہیں نور میں تقریبا ڈھائی سال سے کچھ بھی نہیں لکھا۔ سچی
نظام الدین — اگست 13، 2015 10:11 صبح
میری ہی دھن پہ کس نے رقص اب کیا ہے ؟
ساز کس کا بنا ہے درد صدیوں کا ؟
بہت خوب۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
نور وجدان — اگست 13، 2015 12:04 شام
نہیں نور میں تقریبا ڈھائی سال سے کچھ بھی نہیں لکھا۔ سچی
اللہ تعالیٰ کریں زورِ قلم زیادہ ۔۔۔جو آپ نےتحریر پڑھوائی تھی مجھے وہ کب لکھی تھی ۔
بہت خوب۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین

شکریہ
مزمل شیخ بسمل — اگست 13، 2015 3:26 شام
اچھی کاوش ہے۔
آخری شعر کا مصرع اول دیکھ لیجیے گا۔ "کیا" کا تلفظ غلط باندھا ہے۔
نور وجدان — اگست 13، 2015 3:38 شام
اچھی کاوش ہے۔
آخری شعر کا مصرع اول دیکھ لیجیے گا۔ "کیا" کا تلفظ غلط باندھا ہے۔

شکریہ حوصلہ افزائی کا۔۔
اب دیکھیئے ! میں نے مصرعہ بدلا ہے ۔ تشکر
مزمل شیخ بسمل — اگست 13، 2015 3:40 شام
شکریہ حوصلہ افزائی کا۔۔
اب دیکھیئے ! میں نے مصرعہ بدلا ہے ۔ تشکر
درست ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D9%85%D8%AD%DB%81-%D9%84%D9%85%D8%AD%DB%81-%D9%85%D9%84%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%86%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D8%B9%D8%AF%DB%8C%DB%81-%D8%B4%DB%8C%D8%AE.83920/