بہت خوب غزل کہی نور بہنا!۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
میری ناقص رائے کے مطابق
گیت میرے سنیں گے لوگ صدیوں تک
لفظوں نے بھی سہا ہے درد صدیوں کا
لفظوں میں اگرچہ و کا اسقاط جائز ہے مگر چونکہ آگے نون غنہ ہے اس لیے صوتی حسن کچھ متاثر ہو رہا ہے ۔۔۔۔ لفظوں نے بھی سہا ہے درد صدیوں کا
باقی اگرچہ ساری غزل بحر میں ہے مگر تھوڑے الفاظ بدلنے سے اشعار مزید رواں ہو سکتے ہیں جیسے کہ
ہوش قوال تو کر ساز کا اپنے۔۔!
ہوش کر ساز کا قوال تو اپنے