متمنی اصلاح

اکمل زیدی — جنوری 25، 2020 6:14 صبح
کر لیں جو جمع خرچ کرنا ہے زبانی
کھل ہی جائے گی آخر کو کہانی
ضد شیر خوار کی گھٹنے ٹکا دیتی ہے
ہو ا کرتی ہے مضبوط انکی ناتوانی
دل پر لگا تھا گھاؤ جو تیرے فراق کا
ابتک ہے میرے پاس تیری نشانی
دل کی دھمک مجھے دیتی ہے دھمکیاں
تھم جاؤں گی یکدم گر میری نہ مانی
بنا کے زندگی جو زندگی لٹا گئے
اُن کا صلہ فقط اک فاتحہ خوانی
راہِ خدا میں مرنا دراصل ہے حیات
اکمل حیات ہوگی وہ بھی جاودانی
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 25، 2020 7:13 صبح
کر لیں جو جمع خرچ کرنا ہے زبانی
کھل ہی جائے گی آخر کو کہانی
ضد شیر خوار کی گھٹنے ٹکا دیتی ہے
ہو ا کرتی ہے مضبوط انکی ناتوانی
دل پر لگا تھا گھاؤ جو تیرے فراق کا
ابتک ہے میرے پاس تیری نشانی
دل کی دھمک مجھے دیتی ہے دھمکیاں
تھم جاؤں گی یکدم گر میری نہ مانی
بنا کے زندگی جو زندگی لٹا گئے
اُن کا صلہ فقط اک فاتحہ خوانی
راہِ خدا میں مرنا دراصل ہے حیات
اکمل حیات ہوگی وہ بھی جاودانی
بہت عمدہ خیالات ہیں اکمل زیدی بھائی۔ داد قبول فرمائیے!
ذیل میں آپ کے چند اشعار پر صلاح دینے کی کوشش کی ہے۔ درست ہے یا نہیں یہ تو اساتذہ جانیں!
ضد عجیب ہوتی ہے شیر خوار بچے کی
اِک عظیم طاقت ہے اس کی ناتوانی بھی
دھمکیاں مجھے دے ہے دھڑکن اپنے ہی دل کی
پل میں ختم کردوں گی آپ کی کہانی بھی
زندگی لٹُادیں گر راہِ مستقیم میں اکمل
زندگی وہی ہوگی، اور جاودانی بھی
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 25، 2020 7:41 صبح
یہ اشعار کون سی بحر میں ہیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 25، 2020 7:50 صبح
یہ اشعار کون سی بحر میں ہیں؟
فاعلن مفاعیلن، فاعلن مفاعیلن
ہر چند ہم نے کوشش کی ہے لیکن غلطیاں ضرور رہ گئی ہوں گی!
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 25، 2020 7:52 صبح
فاعلن مفاعیلن، فاعلن مفاعیلن
ہر چند ہم نے کوشش کی ہے لیکن غلطیاں ضرور رہ گئی ہوں گی!
ایسی بات نہیں خلیل بھائی، دراصل میں نے آپ کمنٹ نہیں دیکھا، اور اصل پوسٹ میں مجھے مشکل ہو رہی تھی شناخت کرنے میں تو میرے ذہن آیا کہ غالبا کوئی غیرمعروف بحر ہوگی۔
بہت معذرت۔
دعاگو،
راحل۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 25، 2020 7:58 صبح
محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی ہمارا ذیل مضمون پڑھ کر اپنی رائے سے نوازیں!
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 25، 2020 8:52 شام
مکرمی جناب خلیل صاحب، آداب۔
آپ کا یہ مضمون کچھ عرصہ قبل کسی اور لڑی کے توسط سے پڑھا تھا۔ ماشاءاللہ بہت اچھا طرز بیان ہے۔
موسیقی کے ذریعے اشعار موزوں کرنے میں بس یہ دقت ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایک دھن ایک سے زیادہ بحروں پر فٹ بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی بالکل آرام سے تو کبھی ذرا سی کھینچا تانی ہے۔
مثلا آنجہانی جگجیت سنگھ کی گائی ہوئی ندا فاضلی کی مشہور غزل "ہوش والوں کو خبر کیا، بے خودی کیا چیز ہے" کو لیں۔ اس دھن میں ذرا سی کوشش سے میر کی غزل پتا پتا بوٹا بوٹا بھی گائی جاسکتی ہے۔ سو اگر شاعر کے پس ذہن بحر کا عروضی نقشہ نہیں ہوگا تو وہ دونوں غزلوں کو ایک ہی وزن پر سمجھنے کی غلطی کر سکتا ہے۔ واللہ اعلم :)
دعاگو،
راحل
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 6:00 صبح
یہ اشعار کون سی بحر میں ہیں؟
مجھے بھی محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے پتہ چلا۔۔:)مزید آپ کی طرف سے اس پر کچھ ہدیہ اصلاحی درکار ہے یعنی کچھ فرمائیے۔۔
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 6:02 صبح
بہت عمدہ خیالات ہیں اکمل زیدی بھائی۔ داد قبول فرمائیے!
ذیل میں آپ کے چند اشعار پر صلاح دینے کی کوشش کی ہے۔ درست ہے یا نہیں یہ تو اساتذہ جانیں!
ضد عجیب ہوتی ہے شیر خوار بچے کی
اِک عظیم طاقت ہے اس کی ناتوانی بھی
دھمکیاں مجھے دے ہے دھڑکن اپنے ہی دل کی
پل میں ختم کردوں گی آپ کی کہانی بھی
زندگی لٹُادیں گر راہِ مستقیم میں اکمل
زندگی وہی ہوگی، اور جاودانی بھی
بہت شکریہ خلیل بھائی آپ کی نظر عنایت کا ۔۔
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 6:10 صبح
باقی احباب کی بے رخی سمچھ نہیں آئی شاید نظر میں نہیں آئی میری پوسٹ (یا خوشگمانی تیرا ہی آسرا ) کیونکہ اب اتنا تواتر سے آنا ممکن نہیں رہا
محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، محمد احمد
باقی استاد محترم کے منتظر تو ہم ہیں ہی ۔۔۔دیکھیں کیا گذرے ہے اُن کو خبر ہونے تک ۔ ۔ ۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 28، 2020 6:14 صبح
باقی احباب کی بے رخی سمچھ نہیں آئی شاید نظر میں نہیں آئی میری پوسٹ (یا خوشگمانی تیرا ہی آسرا ) کیونکہ اب اتنا تواتر سے آنا ممکن نہیں رہا
محمد وارث، محمد تابش صدیقی ، محمد احمد
باقی استاد محترم کے منتظر تو ہم ہیں ہی ۔۔۔دیکھیں کیا گذرے ہے اُن کو خبر ہونے تک ۔ ۔ ۔
اکمل بھائی بہت عرصہ سے مصروفیات کی وجہ سے جن چیزوں پر فوکس کچھ کم ہوا ہے، ان میں سے اصلاحِ سخن کا زمرہ بھی ہے۔ اب استاد تو ہوں نہیں کہ سرسری طور پر دیکھ کر ہی مسائل کی نشاندہی کر سکوں، وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اس لیے قاصر رہا آپ کی کاوش دیکھنے سے۔ :)
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 6:14 صبح
آ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر سے اصلاح کے بہانے تپانے کے لیے آ۔۔۔
:D
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 6:18 صبح
اکمل بھائی بہت عرصہ سے مصروفیات کی وجہ سے جن چیزوں پر فوکس کچھ کم ہوا ہے، ان میں سے اصلاحِ سخن کا زمرہ بھی ہے۔ اب استاد تو ہوں نہیں کہ سرسری طور پر دیکھ کر ہی مسائل کی نشاندہی کر سکوں، وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اس لیے قاصر رہا آپ کی کاوش دیکھنے سے۔ :)
بھیا دیکھنے میں کون سا پیسے لگ رہے ہیں ۔۔خیر لگتے بھی تو ہم کون سا دینے والے تھے۔۔۔کچھ نہیں تو غیر متفق یا نا پسندیدہ کی ریٹنگ ہی دے دیں۔۔۔اب میرے چڑھانے پر زبردست پر کلک نہ کردینا ۔۔۔باقی نشاندہی نہ کرنے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جا تجھے معاف کیا۔۔۔۔۔:whistle:
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 6:28 صبح
ارے واہ یہ تو اب دیکھا 4000 ویں میری اس غزل ۔۔ :unsure:۔۔ پر ہوا۔۔۔:thumbsup:
محمد وارث — جنوری 28، 2020 6:31 صبح
ارے واہ یہ تو اب دیکھا 4000 ویں میری اس غزل ۔۔ :unsure:۔۔ پر ہوا۔۔۔:thumbsup:
مبارک ہو زیدی صاحب، آپ بھی بالآخر چار ہزاری ہو ہی گئے۔ لطف آپ کو شاید پنج ہزاری ہونے میں آئے! :)
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 28، 2020 6:33 صبح
مکرمی جناب خلیل صاحب، آداب۔
آپ کا یہ مضمون کچھ عرصہ قبل کسی اور لڑی کے توسط سے پڑھا تھا۔ ماشاءاللہ بہت اچھا طرز بیان ہے۔
موسیقی کے ذریعے اشعار موزوں کرنے میں بس یہ دقت ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایک دھن ایک سے زیادہ بحروں پر فٹ بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی بالکل آرام سے تو کبھی ذرا سی کھینچا تانی ہے۔
مثلا آنجہانی جگجیت سنگھ کی گائی ہوئی ندا فاضلی کی مشہور غزل "ہوش والوں کو خبر کیا، بے خودی کیا چیز ہے" کو لیں۔ اس دھن میں ذرا سی کوشش سے میر کی غزل پتا پتا بوٹا بوٹا بھی گائی جاسکتی ہے۔ سو اگر شاعر کے پس ذہن بحر کا عروضی نقشہ نہیں ہوگا تو وہ دونوں غزلوں کو ایک ہی وزن پر سمجھنے کی غلطی کر سکتا ہے۔ واللہ اعلم :)
دعاگو،
راحل

محمّد احسن سمیع: راحل: بھائی ، یہ مضمون مبتدیوں کے لیے لکھا گیا تھا تاکہ وہ بحر کو سمجھ سکیں۔ اسے حرفِ آخر نہ جانیں بلکہ حرفِ اوّل سمجھیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 28، 2020 6:35 صبح
ارے واہ یہ تو اب دیکھا 4000 ویں میری اس غزل ۔۔ :unsure:۔۔ پر ہوا۔۔۔:thumbsup:
بہت بہت مبارک ہو زیدی بھائی آپ کو چار ہزاروی منصب! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 7:42 صبح
مبارک ہو زیدی صاحب، آپ بھی بالآخر چار ہزاری ہو ہی گئے۔ لطف آپ کو شاید پنج ہزاری ہونے میں آئے! :)
کیا خوب ہے ۔۔۔وارث بھائی کیا ۔۔مزا۔۔۔۔ج ۔ ۔ ۔ ۔ شناسا ہیں ۔۔آپ۔۔;)
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 7:44 صبح
بہت بہت مبارک ہو زیدی بھائی آپ کو چار ہزاروی منصب! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
آداب عرض ہے ۔۔۔بس آئ - ٹی مینیجر --چھٹی پر ہے۔۔۔بس اسی لیے زور آج تک ہی لگا سکتا ہوں ۔ ۔ ۔ :D
اکمل زیدی — جنوری 28، 2020 10:15 صبح
آ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر سے اصلاح کے بہانے تپانے کے لیے آ۔۔۔
:D
مسنگ فاخر بھائی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AA%D9%85%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.110168/