محبت میں رہتے رہے ہم

نور وجدان — فروری 13، 2016 1:45 شام

محبت میں رہتے رہے ہم
دُکھوں کو جو سہتے رہے ہم
دلِ تشنہ کا حال پوچھو
تلاطم میں جیتے رہے ہم
نایاب — فروری 13، 2016 1:49 شام
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
نور وجدان — فروری 13، 2016 4:13 شام
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
خوبی تب ہو جب خوب ترین ہو جائے۔۔۔۔میری باتیں میری ذات سے قرین ہو جائیں
حمیرا عدنان — فروری 13، 2016 4:26 شام
خوبی تب ہو جب خوب ترین ہو جائے۔۔۔۔میری باتیں میری ذات سے قرین ہو جائیں
دل کو کیوں ہلکان کرتی ہو لڑکی
تو عمدہ تیری باتیں عمدہ
آنکھوں میں خوابوں کا محل
اور خوابوں کو تعبیر کی جستجو
تیری جستجو تیری عبادت ہے
اور بس
یوسف سلطان — فروری 13، 2016 5:07 شام
محبت میں رہتے رہے ہم
دُکھوں کو جو سہتے رہے ہم
دلِ تشنہ کا حال پوچھو
تلاطم میں جیتے رہے ہم
بہت خوب !
یوسف سلطان — فروری 13، 2016 5:08 شام
دل کو کیوں ہلکان کرتی ہو لڑکی
تو عمدہ تیری باتیں عمدہ
آنکھوں میں خوابوں کا محل
اور خوابوں کو تعبیر کی جستجو
تیری جستجو تیری عبادت ہے
یا الله خیر :surprise:
ویسے اچھی کوشش ہے ۔(y)
نور وجدان — فروری 13، 2016 5:40 شام
دل کو کیوں ہلکان کرتی ہو لڑکی
تو عمدہ تیری باتیں عمدہ
آنکھوں میں خوابوں کا محل
اور خوابوں کو تعبیر کی جستجو
تیری جستجو تیری عبادت ہے
اور بس
یہ خیال۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اچھا خیال ہے۔۔۔۔۔کیا خیال شاعری نہ شروع کروائی جائے آپ سے ؟ واہہہہہہہہہہ اعلی کہا ہے ۔۔۔۔اللہ میاں ایسے کرے ،،،،،، دعا دیتی رہنا پلیز
نور وجدان — فروری 13، 2016 5:40 شام
شکریہ جناب
ناصر رانا — فروری 13، 2016 6:45 شام
واہ بہت خوب۔
انتہائی خوبصورت رباعی۔
سلمان دانش جی — فروری 13، 2016 7:09 شام
محبت میں رہتے رہے ہم ۔۔ رہتے بھی اور رہے بھی ؟ ( زبان کے اعتبار سے بالکل غلط)
محبت میں جیتے رہے ہم
دلِ تشنہ کا حال پوچھو ۔ حال مت پوچھو کے معانی میں بات کیجئے تو بات بنتی ہے۔ یعنی ۔۔۔۔ نہ پوچھو دلِ تشنہ لب کا
صاحبہ کچھ اس طرح کی دل کو لگنے والی کاٹ پیدا کریں تو لطف ہو
نہ پوچھو دلِ تشنہ لب کا
غم ِ عشق پیتے رہے ہیں

صاحبہ میری ان گزارشات کو اپنی سبکی یا کلام کی ہتک نہ سمجھنا
نور وجدان — فروری 14، 2016 2:03 صبح
محبت میں رہتے رہے ہم ۔۔ رہتے بھی اور رہے بھی ؟ ( زبان کے اعتبار سے بالکل غلط)
محبت میں جیتے رہے ہم
دلِ تشنہ کا حال پوچھو ۔ حال مت پوچھو کے معانی میں بات کیجئے تو بات بنتی ہے۔ یعنی ۔۔۔۔ نہ پوچھو دلِ تشنہ لب کا
صاحبہ کچھ اس طرح کی دل کو لگنے والی کاٹ پیدا کریں تو لطف ہو
نہ پوچھو دلِ تشنہ لب کا
غم ِ عشق پیتے رہے ہیں

صاحبہ میری ان گزارشات کو اپنی سبکی یا کلام کی ہتک نہ سمجھنا

مجھے دل کی کاٹ والی بات بھلی معلوم ہوئے ہے۔ اچھی صلاح ہے جناب مگر رہتے رہنا سے مراد ایک جمود تھا ۔ اس جانب )(زبان کے معاملے ) تفصیل تو عنایت فرمائیں ۔رہتے رہنا۔۔۔۔۔۔۔اک محاورہ بھی تو ہے ؟
نور وجدان — فروری 17، 2016 12:50 شام
الف عین محترم
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2016 1:14 شام
بہت خوب نور بہن۔ حیرت ہے کہ یہ لڑی کیسے نظر انداز ہو گئی۔
محبت میں رہتے رہے ہم
دُکھوں کو جو سہتے رہے ہم
دلِ تشنہ کا حال پوچھو
تلاطم میں جیتے رہے ہم
نور وجدان — فروری 17، 2016 2:50 شام
بہت خوب نور بہن۔ حیرت ہے کہ یہ لڑی کیسے نظر انداز ہو گئی۔
یہ لڑی آپ نے مجھ سے پوچھ کے نظر انداز کب کی ہے جو اب میں بتاؤں :)
الف عین — فروری 18، 2016 7:11 صبح
پہلی بات تو یہ کہ مجھےنہ یہ رباعی لگی ہے اور نہ قطعہ، غزل کے دو اشعار لگ رہے ہیں۔ اگرچہ قوافی تب بھی گڑبڑ ہیں۔
رہتے رہے بھی درست ہے۔ لیکن ’محبت میں ‘ کیسے رہا جاتا ہے، یہ مجھے نہیں معلوم۔
دوسرے شعر میں واقعی حال مت پوچھو کا محل تھا۔
ناصر رانا — فروری 18، 2016 5:40 شام
اتنا ٹکا سا جواب:eek:
انکل جی اردو ادب پر اتنے عظیم مظالم بھی تو ہوتے ہی رہے ہیں، ایک چھوٹی سی رباعی کا پوسٹ مارٹم نہ بھی کرتے تو کیا ہوتا :p
نور سعدیہ شیخ خود ہی دعوت دی تھی آپ نے، یعنی آ بیل مجھے مار :rollingonthefloor:
نور وجدان — فروری 19، 2016 6:19 صبح
اتنا ٹکا سا جواب:eek:
انکل جی اردو ادب پر اتنے عظیم مظالم بھی تو ہوتے ہی رہے ہیں، ایک چھوٹی سی رباعی کا پوسٹ مارٹم نہ بھی کرتے تو کیا ہوتا :p
نور سعدیہ شیخ خود ہی دعوت دی تھی آپ نے، یعنی آ بیل مجھے مار :rollingonthefloor:
بابا جانی کے بتانے سے ہی سیکھا گر کچھ سیکھا وگرنہ کچھ نہ سیکھا۔۔۔۔مظالم کہاں ۔۔۔یہ تو بابا جان کا حسن ظن ہے اور ان کا مخلصانہ مشورہ جن کو میں ذہن میں محفوظ کرتی جاتی ہوں کہ جب میں اہنی غزل یا کوئی منظوم دوبارہ مرمت کرسکوں تو کیے جاؤں ۔۔۔
اکمل زیدی — فروری 19، 2016 7:06 صبح
مزہ نہیں آیا ......
نور وجدان — فروری 19، 2016 7:18 صبح
شکریہ جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔
اکمل زیدی — فروری 19، 2016 7:26 صبح
محمد وارث نے کہا:
کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ منافقت آج کل اردو محفل میں بھی ہو رہی ہے :)
صحیح کہا وارث بھائی ...اسی لئے ہماری کم ہی بنتی ہے کہیں بھی ...
ایک جگہ ہم محفل میں بیٹھے تھے اور سب سے آگے ...لوگ سن سن کے واہ واہ کے نعرے لگا رہے تھے اور ہم حیران پھر ان صاحب نے ہماری طرف رخ کر کے کہا آپ کو آواز آرہی ہے میں نے سر ہلا دیا تو کہنے لگے آپ کی طرف سے کوئی رسپونس نہیں آیا .....میں کہا سچ کہوں تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا ...:LOL:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جوش-کی-منافقت.14193/#post-1749644
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DB%81%D8%AA%DB%92-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%D9%85.87955/