اردو املا کی دلچسپ غلطیاں

شمشاد — مارچ 24، 2008 10:53 صبح
ابو شامل، بہت شکریہ۔
نصیر احمد ناصر — اپریل 7، 2011 11:13 شام
ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے؟ یہ کس شاعر کا شعر ہے۔ میں نے کافی تلاش کیا مگر ملا نہیں۔ اگر معلوم ہو تو بتائیں۔ شکریہ
شمشاد — اپریل 8، 2011 1:25 صبح
اس کا شاعر یا شاعرہ ابھی تک نامعلوم ہیں۔
نصیر احمد ناصر — اپریل 13، 2011 9:12 شام
میں نے کہیں سے پڑھا ہے کہ سولہویں صدی میں یہ شعر مشہور سکھ شاعر بھائی گورداس نے لکھا تھا۔ اسی سے ملتا جلتا تھا، اسی طرح بابا بلھے شاہ نے کہا ’’گل اک نکدے وچ مکدی۔۔۔‘‘ تو میرے خیال میں اسی طرح تبدیل ہوتا رہا ہو گا شاید؟
شمشاد — اپریل 14، 2011 3:58 صبح
نصیر صاحب اپنا تعارف تو دیں۔
dehelvi — اپریل 15، 2011 11:01 صبح
کافی عرصہ پہلے کی بات ہے بندہ ایک مقامی روزنامہ میں نیوز ڈیسک پر کام کرتا تھا، اس زمانے میں کمپیوٹر کمپوزنگ کا سلسلہ نیا نیا تھا، اور خبریں خبر رساں ایجنسیز کی طرف سے کمپوز شدہ آتی تھیں۔ ایک خبر تھی:
"لسبیلہ کے علاقے میں حادثہ 2 افراد بلاک، 3 زخمی"
ہونا چاہئے تھا: "ہلاک"۔ اب بھی جب اس کا خیال آجاتا ہے، کافی دیر تک ہنسی آتی رہتی ہے۔
mfdarvesh — اپریل 15، 2011 11:45 صبح
اخبارت میں غلطیاں ہوتی رہتی مجھے تو انگریزی اخبار ڈان میں بہت غلطیاں نظر آتی ہیں کبھی کبھی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D9%84%DA%86%D8%B3%D9%BE-%D8%BA%D9%84%D8%B7%DB%8C%D8%A7%DA%BA.11217/page-2