آؤ قافیے بنائیں

مہ جبین — فروری 18، 2013 5:39 صبح
:)
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

:idontknow:
محمد بلال اعظم — اپریل 29، 2013 11:42 صبح
بہت اعلیٰ
محمد یعقوب آسی — اپریل 29، 2013 12:54 شام
ایک چھوٹا سا سافٹ وئر ہے:
CleanTouch Urdu English Dictionary
ممکنہ طور پر یہ انٹرنیٹ پر کہیں ’’مفت‘‘ بھی مل جائے گا۔ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیجئے۔
اسی میں ایک یوٹیلیٹی ہے: Hum Qafia Alfaz
مطلوبہ الفاظ کے آخری ایک، دو، تین حروف لکھ کر سرچ دبائیے، فہرست حاضر!
بعد کی چھان پھٹک خود کر لیجئے۔
میں نے اج لکھ کر سرچ کیا تو یہ الفاظ مل گئے:
احتجاج احتیاج ازدواج استخراج امتزاج امراج اناج انداراج اندراج اخراج بدمزاج پکھراج تاج تاراج چھاج دراج راج رواج زجاج ساج سرتاج سماج علاج کاج کھاج گاج لاعلاج متزاج محتاج مراج مزاج مواج نراج خراج
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 30، 2013 8:23 شام
بہت شکریہ محترم!

جزاکم اللہ خیرا۔
محتشم سلمان — جون 2، 2013 6:28 صبح
واہ اسامہ سرسری، جزاک اللہ۔ اب بھی کسی کے قافیے تنگ ہوں تو کم از کم آپ بری الذمہ ہیں۔
فارقلیط رحمانی — جون 2، 2013 7:22 صبح
باک ، پاک ، تاک ، چاک ، خاک ، ناک ، مسواک ، غمناک ، چالاک ، بے باک ، افلاک ، لولاک ، خوراک۔۔۔ ۔۔۔

باک ، پاک ، تپاک، تاک ، چاک ، خاک ، ڈاک، خاشاک، ناک ، مسواک ، غمناک ،نمناک چالاک ، بے باک ، افلاک ، لولاک ، خوراک۔۔۔ ۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — جون 2، 2013 1:48 شام
واہ اسامہ سرسری، جزاک اللہ۔ اب بھی کسی کے قافیے تنگ ہوں تو کم از کم آپ بری الذمہ ہیں۔

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ جناب محتشم سلمان صاحب!
شیرازخان — دسمبر 19، 2013 9:18 شام
:best:
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 20، 2013 6:09 صبح
:)
ساقی۔ — مارچ 3، 2014 3:01 شام
سرسری،نرسری،کراکری،ڈاکٹری،بھربھری،رس بھری،احمری،قمری،برتری
ساقی۔ — مارچ 4، 2014 12:57 شام
محمد اسامہ سَرسَری کیا یہ ٹھیک ہیں ؟
آب ،تاب،داب،نواب،حساب،محراب،جواب ،جراب،کتاب،بےتاب،عذاب،شتاب،آفتاب،مہتاب،نایاب،ثواب،جواب
ساقی۔ — مارچ 4، 2014 2:07 شام
قسط نمبر تین میں آپ نے لکھا
لفظِ ’’بہانہ‘‘ سے پہلی قسم(درست قافیے) کی آٹھ مثالیں، دوسری قسم(اچھے قافیے) کی پانچ مثالیں، تیسری قسم(بہتر قافیے) کی تین مثالیں اور چوتھی قسم(بہترین قافیے) کی ایک مثال لکھیے۔(واضح رہے کہ ’’ہ‘‘ اور ’’ا‘‘ ایک ہی حرفِ روی شمار ہوتے ہیں۔)

آپ کا مطلب ہے کہ "ہ" کی جگہ "الف " اور الف کی جگہ ہ بھی لکھ سکتے ہیں ؟
جیسے بہانہ، نہانا؟
ساقی۔ — مارچ 4، 2014 5:23 شام
سویرا، اندھیرا،بسیرہ،وڈیرہ،تیرہ،میرا،ڈیرہ،زیرہ،خمیرہ،شیرہ،خیرہ
ساقی۔ — مارچ 4، 2014 5:27 شام
تبسم، قسم،اسم،موسم،بھسم،رسم،جسم،مجسم
ساقی۔ — مارچ 4، 2014 5:32 شام
ذلیل،وکیل،کفیل،دلیل،شکیل،رزیل،خلیل،سبیل،نکیل،اپیل،تاویل،تبدیل،علیل،قلیل،قندیل،غلیل،نبیل
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2014 4:20 صبح
محمد اسامہ سَرسَری کیا یہ ٹھیک ہیں ؟
آب ،تاب،داب،نواب،حساب،محراب،جواب ،جراب،کتاب،بےتاب،عذاب،شتاب،آفتاب،مہتاب،نایاب،ثواب،جواب
درست۔
آپ کا مطلب ہے کہ "ہ" کی جگہ "الف " اور الف کی جگہ ہ بھی لکھ سکتے ہیں ؟
جیسے بہانہ، نہانا؟
بالکل۔۔۔
سویرا، اندھیرا،بسیرہ،وڈیرہ،تیرہ،میرا،ڈیرہ،زیرہ،خمیرہ،شیرہ،خیرہ
درست۔۔۔۔
تبسم، قسم،اسم،موسم،بھسم،رسم،جسم،مجسم
یہ غلط ہیں۔ م حرف روی ساکن ہے ، اس سے پہلے والے حرف کی حرکت ایک ہونا ضروری ہے ، تبسم میں م سے پہلے س پر پر پیش ہے، موسم ، قسم(کھانا) بھسم اور مجسم میں م سے پہلے س پر زبر ہے ، جب کہ قسم(نوع) ، اسم ، رسم اور جسم میں م سے پہلے س بھی ساکن ہے ، یہاں ایک اور اصل یاد رکھیں کہ اگر حرف روی بھی ساکن ہو اور اس سے پہلے والا حرف بھی ساکن ہو تو اس سے بھی پہلے والے حرف کی حرکت کا اعتبار کیا جائے گا ،قسم ، اسم اور جسم میں م سے پہلے س ہے ، س سے پہلے والے حرف پر سب میں زیر ہے لہذا یہ آپس میں قافیہ ہیں ، مگر رسم میں س سے پہلے والے حرف پر زبر ہے۔
خلاصہ یہ کہ:
تبسم ۔۔۔۔ ان تمام میں اکیلا ہے ، ان میں سے کوئی بھی اس کا قافیہ نہیں بن سکتے ، البتہ تبسم کے قوافی ہیں: ترنم ، گم صم ، تلازم ، تحکم۔
قسم(نوع) ۔۔۔ اس کے قوافی ہیں: اسم ، جسم ، علم ، حلم ، اثم۔
قسم(کھانا) ۔۔۔ اس کے قوافی ہیں: موسم ، بھسم ، مجسم ، علم(جھنڈا) ، قلم ، قدم ، حرم ، عجم ، حشم ، خدم۔۔۔۔
ساقی۔ — مارچ 5، 2014 2:12 شام
شاعری سیکھیں۔قسط نمبر 3 کی ایک اور مشق
سونا
درست :۔کھودا،بودا،سوڈا،لاڈلا،ستھرا،مِتھرا،کپڑا،نیچا،سوچا،
اچھے:۔آنا،جانا،پانا، نانا، کھانا،رہنا،بہنا،کہنا،سہنا
بہتر:۔کھونا، رونا، سونا، مونا، ہونا، بونا،بگھونا،کونا،کھلونا
بہترین:۔سونا(دھات)سونا(نیند)
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2014 2:20 شام
شاعری سیکھیں۔قسط نمبر 3 کی ایک اور مشق
سونا
درست :۔کھودا،بودا،سوڈا،لاڈلا،ستھرا،مِتھرا،کپڑا،نیچا،سوچا،
اچھے:۔آنا،جانا،پانا، نانا، کھانا،رہنا،بہنا،کہنا،سہنا
بہتر:۔کھونا، رونا، سونا، مونا، ہونا، بونا،بگھونا،کونا،کھلونا
بہترین:۔سونا(دھات)سونا(نیند)
بہت اعلی۔۔۔ آپ نے تو دل خوش کردیا ساقی صاحب! :)
ساقی۔ — مارچ 5، 2014 2:26 شام
بہت اعلی۔۔۔ آپ نے تو دل خوش کردیا ساقی صاحب! :)

استاد جی آپ خوش ہوئے تو شاگرد بھی خوش ہوا ۔۔۔۔۔:music:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%A4-%D9%82%D8%A7%D9%81%DB%8C%DB%92-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.59917/page-8