آج کا شعر

سیما علی — ستمبر 3، 2021 4:26 صبح
اب ڈوبنے لگے ہیں تو احساس یہ ہوا
کاغذ کی کشتیوں میں سفر کر رہے تھے ہم
مصطفٰی شہاب
لاريب اخلاص — ستمبر 3، 2021 12:44 شام
اب تو آتے ہوں گے کب کے بھیجے ہیں
میں نے تم کو لینے رستے بھیجے ہیں
اکرام بسراء
لاريب اخلاص — ستمبر 3، 2021 12:46 شام
دیکھو مجھے اب میری جگہ سے نہ ہلانا
پھر تم مجھے ترتیب سے رکھ کر نہیں جاتے
دانش نقوی
سیما علی — ستمبر 3، 2021 1:01 شام
دکھ ہی ایسا تھا کہ محسنؔ ہوا گم سم ورنہ
غم چھپا کر اسے ہنستے ہوئے اکثر دیکھا
محسن نقوی
سیما علی — ستمبر 3، 2021 1:49 شام
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میں
بوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
……( انور شعور)……
سیما علی — ستمبر 3، 2021 6:38 شام
انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہ
اور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو
سیما علی — ستمبر 5، 2021 1:03 شام
صد سوغات سکوں فردوس ستمبر آ
اے رنگوں کے موسم منظر منظر آ
سیما علی — ستمبر 18، 2021 8:48 صبح
ہوں گرمیِ نشاطِ تصور سے نغمہ سنج
میں عندلیبِ گلشنِ ناآفریدہ ہوں
محمد عبدالرؤوف — ستمبر 18، 2021 9:19 صبح
ہوں گرمیِ نشاطِ تصور سے نغمہ سنج
میں عندلیبِ گلشنِ ناآفریدہ ہوں
یہ تو کسی تحریکِ انصاف کے ورکر کے خیالات لگ رہے ہیں 😂😂😂
سیما علی — ستمبر 18، 2021 10:17 صبح
یہ تو کسی تحریکِ انصاف کے ورکر کے خیالات لگ رہے ہیں 😂😂😂
🤣🤣🤣🤣🤣
سیما علی — ستمبر 21، 2021 5:53 صبح
ہتھیلیوں میں لکیروں کا جال تھا کتنا
مرے نصیب میں میرا زوال تھا کتنا
جناب اعجاز عبید
لاريب اخلاص — ستمبر 21، 2021 1:07 شام
مل کے لگا ہے آج زمانے ٹھہر گئے
تجھ سے بچھڑ کے وقت گزارا نہیں گیا
طاہرہ جبین تارا
لاريب اخلاص — اکتوبر 23، 2021 11:35 صبح
ہم آخری گلاب ہیں دنیا کی شاخ پر
ترسیں گے ہم کو لوگ یہ اگلی بہار میں
ہم کھو گئے تو ڈھونڈتے پھرتے رہو گے تم
لاکھوں میں مل سکیں گے نہ ہم سے ہزار میں
نامعلوم
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 24، 2021 7:23 صبح
ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ ، بڑا اندھیرا ہے
(ساغر)
ظہیراحمدظہیر — نومبر 4، 2021 5:51 شام
رب کا شکر ادا کر بھائی
جس نے ہماری گائے بنائی
(اسماعیل میرٹھی)
لاريب اخلاص — نومبر 8، 2021 10:37 صبح
چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ساحر لدھیانوی
ظہیراحمدظہیر — نومبر 9، 2021 3:20 صبح
چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ساحر لدھیانوی
لاریب بیٹا ، ان مصرعوں کو الگ الگ لکھیے ۔
چند کلیاں نشاط کی چن کر
مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ظہیراحمدظہیر — نومبر 9، 2021 3:24 صبح
جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں
(فیض)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.114043/page-6