آج کا شعر

منہاج علی — مئی 24، 2021 1:08 صبح
بن سکی مقنع و چادر سے نہ ترکیبِ حجاب
تِرا اسلوبِ بدن وہ کہ چھپائے نہ بنے
عزیز حامد مدنی
محمل ابراہیم — اگست 10، 2021 8:46 صبح
کہاں رہے وہ سلامت جو تھے کمال صفت
زمیں نے گود میں اپنی سلا لیا اُن کو
سحؔر
حمیرا عدنان — اگست 10، 2021 9:22 صبح
اگرچہ عشق ہے پورے وجود کا دشمن
مگر جو دل پہ گزرتی ہے نیم‌جاں سے نہ پوچھ
راحیل فاروق
منہاج علی — اگست 10، 2021 12:24 شام
اے محرّم! تری فضا کو سلام
دن ہمارا ہے، شب ہماری ہے
نصیر ترابی
عطاء اللہ جیلانی — اگست 10، 2021 12:40 شام
میں عمر کے رستے میں چپ چاپ بکھر جاتا
اک دن بھی اگر اپنی تنہائی سے ڈر جاتا
عزم بہزاد
لاريب اخلاص — اگست 10، 2021 1:01 شام
بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا
مرزا غالب
لاريب اخلاص — اگست 10، 2021 1:02 شام
اہل معنی جز نہ بوجھے گا کوئی اس رمز کو
ہم نے پایا ہے خدا کو صورت انساں کے بیچ
شیخ ظہور الدین حاتم
سیما علی — اگست 14، 2021 4:49 صبح
کامیابی کا سدیشی پر ہر اک در بستہ ہے
چونچ طوطا رام نے کھولی مگر پربستہ ہے
دھن دیس کی تھی جس میں گاتا تھا اک دہاتی
بسکٹ سے ہے ملائم پوری ہے یا چپاتی
تحریک سودیشی پہ مجھے وجد ہے اکبرؔ
کیاخوب یہ نغمہ ہے چھڑا دیس کی دھن میں
سیما علی — اگست 14، 2021 5:04 صبح
شگفتہ کیے گل ، بہ فصلِ بہار
عنادل بھی اور قمری و کبک و سار
بر و برگ و نخل و شجر ، شاخسار
طراوت سے،خوشبو سے ہنگامِ کار
رواں کی صبا ہر طرف اور نسیم
نظیر اکبر آبادی
سیما علی — اگست 26، 2021 2:33 شام
تعریف میں چشمے کو سمندر سے ملا دوں
قطرے کو جو دوں آب تو گوہر سے ملا دوں
ذرے کی چمک مہر منور سے ملا دوں
کانٹوں کو نزاکت میں گل ِ تر سے ملا دوں
گلدستہ معنی کو نئے ڈھنگ سے باندھوں
اک پھول کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں
میر انیس
خورشیداحمدخورشید — اگست 26، 2021 4:26 شام
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے​
ریحان احمد ریحانؔ — اگست 26، 2021 4:47 شام
ریت پر تھک کے گرا ہوں تو ہوا پوچھتی ہے
آپ کیوں آئے تھے اس دشت میں وحشت کے بغیر
لاريب اخلاص — اگست 28، 2021 11:16 صبح
ہم نہ چاہیں تو کبھی شام کے سائے نہ ڈھلیں
ہم تڑپتے ہیں تو صبحوں کے سلام آتے ہیں
قتیل شفائی
سیما علی — اگست 28، 2021 11:32 صبح
یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا
یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں!!!!!
افتخار عارف
ریحان احمد ریحانؔ — اگست 28، 2021 1:38 شام
نامرادانِ محبت کو حقارت سے نہ دیکھ
یہ بڑے لوگ ہیں جینے کا ہنر جانتے ہیں
سیما علی — ستمبر 2، 2021 5:57 شام
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
مرزا اسد اللّہ خاں غالب
سیما علی — ستمبر 2، 2021 6:07 شام
وہ آ گیا تو جیسے سبزے میں جان آئی
دوڑی رَمق ہَوا کی ساکت صنوبروں میں
خورشید رضوی
سیما علی — ستمبر 2، 2021 6:08 شام
کھوجتا کیا ہے اندھیروں میں تفاہم کے دیے
آ چراغوں میں لہو ڈال، اجالے ہوں گے
ذوالفقار نقوی
سیما علی — ستمبر 2، 2021 6:13 شام
اپنی قسمت میں کجی ایک یہی دیکھی ہے
سب میسر ہے فقط تیری کمی دیکھی ہے
سعید راجہ
ریحان احمد ریحانؔ — ستمبر 3، 2021 4:15 صبح
گلہ تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا
کہاں سے نکلے صدا لا الہ الااللہ
علامہ اقبال

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.114043/page-5