اردو محفل کا مشاعرہ

محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 9، 2012 8:12 شام
اردو محفل کا مشاعرہ
شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی سالگرہ کی تقریبات​
کا آغاز ہوچکا ہے۔ دوسرا ہفتہ محفلِ ادب کی سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے​
اس سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے​
کا انعقادکیا جارہا ہے۔​
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا​
مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے​
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔​
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ​
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،​
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے​
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔​
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے​
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔​
منتظمین:
خرم شہزاد خرم (ناظم ِ مشاعرہ)​
محمد احمد​
مہدی نقوی حجاز​
مزمل شیخ بسمل​
محمد بلال اعظم​
اور​
محمد خلیل الرحمٰن​
زیرِ سرپرستی: عزت مآب جناب محمد وارث صاحب​
مہمانانِ گرامی
صدارت: عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب​
مہمانِ خصوصی: عزت مآب جناب شاکرالقادری صاحب​
بتاریخ : 10 جولائی دوہزاربارہ بروز منگل
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 10، 2012 3:02 صبح
ایک ضروری اطلاع برائے مشاعرہ: زیرِ نظر لڑی مشاعرے کے لیے مخصوص ہے لہٰذا تبصرہ جات کے لیے ایک علیحدہ لڑی تشکیل دی جارہی ہے جس میں سامعین ( قارئین) داد و تحسین کے ڈونگرے بھی برسا سکیں گے۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 10، 2012 10:26 صبح
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔
شعراء اکرام اسی لڑی میں آگاہ فرما سکتے ہیں جزاک اللہ
مہدی نقوی حجاز — جولائی 10، 2012 1:26 شام
حاضر ہیں جناب۔۔۔
عمران شناور — جولائی 10، 2012 2:40 شام
السلام علیکم! حسبِ وعدہ حاضر ہوں
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 10، 2012 3:02 شام
جناب شاکر القادری ، جناب اعجاز عبید ، جناب فاتح، جناب فرخ منظور صاحبان نے شرکت کی یقین دہانی کی ہے۔
محمداحمد — جولائی 10، 2012 3:03 شام
مشاعرے کا آغاز ہو چکا ہے۔
تبصرجات کے لئے یہ ربط ہے۔
مہدی نقوی حجاز — جولائی 10، 2012 3:04 شام
یہ تو درست ہے لیکن فی الوقت مشاعرہ رکا رکا سا لگ رہا ہے۔۔۔
محمداحمد — جولائی 10، 2012 3:10 شام
یہ تو درست ہے لیکن فی الوقت مشاعرہ رکا رکا سا لگ رہا ہے۔۔۔

آن لائن مشاعرے کی یہی تو خوبی ہے ۔ جب چاہے رک جائے اور جب چاہے چل پڑے۔ :) بس آپ جگر تھام کر بیٹھیے کسی بھی وقت چل پڑے گا مشاعرہ۔ :D
مہدی نقوی حجاز — جولائی 10، 2012 3:13 شام
آن لائن مشاعرے کی یہی تو خوبی ہے ۔ جب چاہے رک جائے اور جب چاہے چل پڑے۔ :) بس آپ جگر تھام کر بیٹھیے کسی بھی وقت چل پڑے گا مشاعرہ۔ :D
بہتر یہ ہوگا کہ میں غالب کی نصیحت پر عمل کرتے اپنا جام الٹا کر انتظار ساغر کھینچوں۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 10، 2012 3:41 شام
جناب زیش نے بھی شرکت کی یقین ہانی کرادی ہے
خرم شہزاد خرم — جولائی 10، 2012 3:51 شام
جناب شاکر القادری ، جناب اعجاز عبید ، جناب فاتح، جناب فرخ منظور صاحبان نے شرکت کی یقین دہانی کی ہے۔
جی انشاءاللہ ضرور شرکت فرمائیں گے
خرم شہزاد خرم — جولائی 10، 2012 3:53 شام
محمد امین بھائی کہاں ہیں ابھی 8 منٹ پہلے تو محفل پر ہی تھی لیکن اب کہاں ہیں
ایس فصیح ربانی — جولائی 10، 2012 4:00 شام
جی انشاءاللہ ضرورحاضر ہوں گا
مہدی نقوی حجاز — جولائی 10، 2012 4:08 شام
جی انشاءاللہ ضرورحاضر ہوں گا
حضرت "فصیح" گر آئیں دیدہ و دل فرش راہ
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ فرمائیں گے کیا؟ (غزل یا نظم)
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 10، 2012 4:08 شام
خصوصی اعلان
جن شعراء حضرات کو ابھی تک مشاعرے میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے وہ فوراً ہم سے رجوع فرمائیں تاکہ مشاعرے میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔
جزاک اللہ الخیر
محمد اظہر نذیر — جولائی 10، 2012 4:53 شام
انشااللہ حاضر ہوں جناب
منتظمین کے لیے اظہار تشکر کے ساتھ
خاکسار
اظہر
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 10، 2012 4:58 شام
مہمانِ خصوصی جناب شاکر القادری صاحب بھی موجود ہیں۔ کیوں نہ انکی موجودگی کا اعلان کردیا جائے۔
لیکن باری ان کی آخر میں ہی آئے گی
مہدی نقوی حجاز — جولائی 10، 2012 5:08 شام
جی کیوں نہیں
عمران شناور — جولائی 10، 2012 5:08 شام
منتظمین! مشاعرہ کتنے دن جاری رہے گا؟
منتظر تھے ہم اپنی باری کے
اور کھڑے تھے قطار سے باہر
(منیر سیفی)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%81.52568/