مہدی نقوی حجاز — جولائی 10، 2012 5:11 شام
جناب صورت حال جس طرح جاری ہے ویسے کم ازکم 3 روز تو درکار ہوں گے۔۔۔ اس سے زیادہ کتنا طویل ہو سکتا ہے اس کا اندازہ نہیں۔۔۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 10، 2012 5:21 شام
منتظمین! مشاعرہ کتنے دن جاری رہے گا؟
منتظر تھے ہم اپنی باری کے
اور کھڑے تھے قطار سے باہر
(منیر سیفی)
جناب آپ کی باری ابھی تھوڑی دور ہے اس لیے آپ کو انتظار ہی کرنا پڑے گا
شمشاد — جولائی 10، 2012 7:01 شام
ممکن ہے یہ مشاعرہ ہفتہ دس دن سے بھی زیادہ دن چلے۔
فرخ منظور — جولائی 10، 2012 7:50 شام
میری باری آنے سے کم از کم دو دن پہلے بتا دیجیے گا۔

خرم شہزاد خرم — جولائی 10، 2012 8:10 شام
میری باری آنے سے کم از کم دو دن پہلے بتا دیجیے گا۔
دو دن بعد آپ کی باری ہے

خرم شہزاد خرم — جولائی 11، 2012 6:29 صبح
محمد بلال اعظم بھائی کیا م
صبیح الدین شعیبی صاحب سے کوئی رابطہ ہے کیا
محمد بلال اعظم — جولائی 11، 2012 6:35 صبح
محمد بلال اعظم بھائی کیا م
صبیح الدین شعیبی صاحب سے کوئی رابطہ ہے کیا
میرے پاس ان کا کوئی رابطہ نمبر تو نہیں ہے، ان کی پروفائل پہ پیغام چھوڑ دیتا ہوں
دیکھتا ہوں اگر کہیں سے ان کا فیس بک ایڈریس مل جائے۔
فرخ منظور — جولائی 11، 2012 9:01 صبح
دو دن بعد آپ کی باری ہے
کارِ جہاں دراز ہے، اب میرا انتظار کر

مہدی نقوی حجاز — جولائی 11، 2012 9:03 صبح
کارِ جہاں
دراز ہے، اب میرا انتظار کر
اگر آپ اسے "زار" سے بدل دیں تو یہ ہماری حکایت حال ہوگی۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 11، 2012 9:09 صبح
کارِ جہاں دراز ہے، اب میرا انتظار کر
انتظار عرصے دراز تک کریں گے جناب
مہدی نقوی حجاز — جولائی 11، 2012 9:11 صبح
انتظار رو عرصے دراز تک کریں گے جناب
حضور "عرصے" کے لفظ کو وقت کے لیے استعمال کرنا غیر فصیح ہے اس کے معنی "میدان" کے ہیں۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 11، 2012 9:33 صبح
حضور "عرصے" کے لفظ کو وقت کے لیے استعمال کرنا غیر فصیح ہے اس کے معنی "میدان" کے ہیں۔
جناب پھر درستگی بھی فرما دیتے

فرخ منظور — جولائی 11، 2012 9:35 صبح
جناب پھر درستگی بھی فرما دیتے
"درستگی" بھی غلط ہے۔ صحیح لفظ "درستی" ہے۔

محمد بلال اعظم — جولائی 11، 2012 11:53 صبح
میرا خیال ہے کہ ایک اردو سیکھیے کی کلاس کا آغاز بھی کر دینا چاہیے۔
مہدی نقوی حجاز — جولائی 11، 2012 11:59 صبح
میرا خیال ہے کہ ایک اردو سیکھیے کی کلاس کا آغاز بھی کر دینا چاہیے۔
جی کیوں نہیں۔۔۔
محمد بلال اعظم — جولائی 11، 2012 12:05 شام
تو کب سے شروع کر رہے ہیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 12، 2012 4:29 شام
بھائی نجم الحسن کہاں ہیں
اب نجم کا تو یہاں پر نہیں امکاں جاناں
کیوں نہ اب اور کو کرلیں یہاں مہماں جاناں
ایس فصیح ربانی — جولائی 14، 2012 3:11 صبح
حضرت "فصیح" گر آئیں دیدہ و دل فرش راہ
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ فرمائیں گے کیا؟ (غزل یا نظم)
غزل پیش کرنے کی اجازت چاہوں گا
محمد بلال اعظم — جولائی 14، 2012 6:43 صبح
غزل پیش کرنے کی اجازت چاہوں گا
ابھی تک غزل پیش ہی نہیں کی آپ نے!!!!
muhammadtayyabali — مئی 31، 2014 8:56 شام
ابھی تک غزل پیش ہی نہیں کی آپ نے!!!!