الف سے اشعار

سحر کائنات — مئی 27، 2020 6:55 صبح
آواز دے کے چھپ گئی ہر بار زندگی
ہم ایسےسادہ دل تھے ہر بار آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔
آورکزئی — مئی 27، 2020 8:53 صبح
ادھر آستمگر ہنر آزمائیں
تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں
سیما علی — نومبر 28، 2020 2:02 شام
آلودۂ گناہ ہے اپنا ریاض بھی!!!!!!!!!!!!!!!
شب کاٹتے ہیں جاگ کے مغ کی دکاں میں ہم
حیدر علی آتش
سیما علی — نومبر 28، 2020 2:03 شام
اللہ رے بے قرارئ دل ہجر یار میں
گاہے زمیں میں تھے تو گہے آسماں میں ہم
آتش
سیما علی — نومبر 28، 2020 2:04 شام
آسماں پر کوئی تصویر بناتا ہوں، ظفر
کہ رہے ایک طرف اور لگے چاروں طرف
ظفر اقبال
سیما علی — نومبر 28، 2020 2:04 شام
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی
یاروں نے کتنی دور بسائ ہیں بستیاں
فراق گو رکھپوری
سیما علی — نومبر 29، 2020 12:41 شام
اس فتنہ خُو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسد
اِس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو!
مرزا غالب
سیما علی — نومبر 29، 2020 12:42 شام
اللہ کرے، میرؔ کا جنت میں مکاں ہو
مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی
ابنِ انشا
سیما علی — نومبر 29، 2020 12:42 شام
امجد، نشاطِ زیست اِسی کشمکش میں ہے
مرنے کا قصد، جینے کا عزم، ایک سات کر
مجید امجد
سیما علی — نومبر 29، 2020 12:43 شام
اب تو لے دے کے وہی شخص بچا ہے مُجھ میں
مُجھ کو مُجھ سے جو جُدا کر کے چُھپا ہے مُجھ میں
کرشن بہاری نُورؔ لکھنوی
خالد محمود چوہدری — نومبر 29، 2020 1:06 شام
اللہ کرے جہاں کو میری یاد بھول جائے
اللہ کرے کہ تم کبھی ایسا نہ کر سکو
(صوفی غلام مصطفیٰ تبسم )
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:11 شام
اُس سرو قد پہ اکبر، مُدّت سے مر رہا ہُوں
الله راست لائے، کوشِش تو کر رہا ہُوں
اکبرالٰہ آبادی
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:12 شام
آیا ہے تُو جہاں میں مثالِ شرار دیکھ
دم دے نہ جائے ہستی ناپائدار دیکھ
علامہ اقبال
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:17 شام
اے طائرِ لاہُوتی! اُس رزق سے موت اچھّی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
علامہ سر محمد اقبال
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:18 شام
آئینِ جوانمرداں، حق گوئی و بےباکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رُوباہی
علامہ سر محمد اقبال
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:19 شام
آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم
اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
میر تقی میر
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:20 شام
اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا
جس پر تیرا نام لکھا ہے اُس تارے کو ڈھونڈوں گا
امجد اسلام امجد
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:21 شام
اب ہے اپنا سامنا درپیش
ہر کسی سے گزر گیا ہوں میں
جون ایلیا
سیما علی — نومبر 29، 2020 1:22 شام
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا
مرزا غالب
عمار نقوی — نومبر 29، 2020 1:46 شام
آرزوئے چشمہ کوثر نہیں
تشنہ لب ہوں شربت دیدار کا
ولی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.108012/page-2