الف سے اشعار

سیما علی — جون 14، 2021 3:36 شام
اے قبلہ ! آپ مُجھ پہ چڑھے آتے ہیں یہ کیوں
ممبر اِس انجمن کا ہُوں، منبر نہیں ہُوں میں
اکبرالٰہ آبادی
سیما علی — جون 14، 2021 3:37 شام
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
سیما علی — جون 14، 2021 3:38 شام
آتشؔ یہی دعا ہے خدائے کریم سے
* محتاج اے کریم، نہ کیجو بخیل کا
سیما علی — جون 14، 2021 3:38 شام
اے ذوق تکلف میں ہے تکلف سرا سر
آرام سے وہ ہے جو تکلف نہیں کرتا
سیما علی — جون 14، 2021 3:39 شام
رباعی
اے عیش وطرب، تو نے جہاں راج کیا
سلطان کو گدا، غنی کو محتاج کیا
ویران کیا تونے نینوا اور بابل
بغداد کو، قرطبہ کو، نا راض کیا
اے عشق ! کیا تونے گھرانوں کو تباہ
پیروں کو خزف اور جوانوں کو تباہ
دیکھا ہے سدا سلا متی میں تری
قوموں کو ذلیل، خاندانوں کو تباہ
سیما علی — جون 14، 2021 3:39 شام
ادب یہ ہے کہ جہاں ان کا نام آجائے
وہیں زباں پہ درود و سلام آجائے
صلی اللہ علیہ وسلم
سیما علی — جون 14، 2021 3:41 شام
آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم
اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
میر تقی میر
سیما علی — جون 14، 2021 3:42 شام
اب نہ وہ سنگِ ملامت ہیں نہ وہ طعنوں کا شور
تیری بستی میں یہ رونق بھی مِرے دَم تک رہی
شمیم جے پوری
سیما علی — جون 14، 2021 3:44 شام
اِتنا ہی ہُوا حُسن میں وہ شُہرۂ آفاق
جِتنے ہُوئے ہم عِشق میں رُسوائے زمانہ
۔
بہادر شاہ ظفر
سیما علی — ستمبر 5، 2021 1:05 شام
اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جاں نثار اختر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.108012/page-6