الف سے اشعار

گُلِ یاسمیں — جون 4، 2021 8:54 شام
اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسلے جاں کے
اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو
احمد فراز
شمشاد — جون 4، 2021 9:06 شام
آج رخصت ہو گیا دنیا سے اک بیمار غم
درد ایسا دل میں اٹھا جان لے کر ہی گیا
واصف دہلوی
سیما علی — جون 5، 2021 5:30 صبح
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دے
تتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
شکیب جلالی
سیما علی — جون 5، 2021 5:31 صبح
اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیں
کوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں
افتخار نسیم
سیما علی — جون 5، 2021 5:31 صبح
آگ میں پھول کھلے ہیں ،یہ سنا تھا لیکن
آج۔ شاداب گلابوں نے جلایا ہم کو
اظہاراللہ اظہار
سیما علی — جون 5، 2021 5:32 صبح
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہے
ماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
شاعر: منور رانا
سیما علی — جون 5، 2021 5:33 صبح
اے میری ماں مجھے ہر پل رہے تمہارا خیال
تم ہی سے صبح مری میری شام تم سے ہے
سیما علی — جون 5، 2021 5:33 صبح
اسے خبر ہی نہیں کیا ہے انتظار کا دکھ
میں اس کے پاس کبھی دیر سے گیا ہی نہیں
آیت دہلوی
سیما علی — جون 5، 2021 5:34 صبح
آنکھوں کو انتظار کا دے کر ہنر چلا گیا
چاہا تھا ایک شخص کو جانے کدھر چلا گیا
جون ایلیاء
سیما علی — جون 5، 2021 5:34 صبح
آج بھی اس کا انتظار کرتے کرتے دن بیتے
انا پرست لوگ ہیں مرضی سے یاد کرتے ہیں
ندیم بھابھہ
سیما علی — جون 5، 2021 5:34 صبح
اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے
اب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے
فرحت احساس
سیما علی — جون 5، 2021 5:35 صبح
آج یہ شام بھیگتی کیوں ہے
تم کہیں چھپ کے رو رہی ہو کیا
ضیا ضمیر
سیما علی — جون 5، 2021 5:36 صبح
اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینی
مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
علینا عترت
یاسر شاہ — جون 5، 2021 7:08 صبح
انگلی_ یار مخالف سے نہ گھبرائیں جناب!
یہ تو ہوتی ہے ہمیں تیز چلانے کے لیے8)
یاسر شاہ — جون 6، 2021 2:04 شام
اخلاص کا بھی لطف اٹھا کر تو دیکھیے
یوں کار_خیر کیجے کسی کو خبر نہ ہو
شاہ
یاسر شاہ — جون 6، 2021 2:06 شام
اشراق سے ملی نہ مجھے چاشت سے ملی
ایمان کی مٹھاس جو برداشت سے ملی
شاہ
سیما علی — جون 6، 2021 2:17 شام
اشراق سے ملی نہ مجھے چاشت سے ملی
ایمان کی مٹھاس جو برداشت سے ملی
شاہ
بہت اعلیٰ
سیما علی — جون 14، 2021 3:24 شام
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی
یاروں نے کتنی دور بسائ ہیں بستیاں
فراق گو رکھپوری
سیما علی — جون 14، 2021 3:25 شام
اب تو امجد جدائی کے اُس موڑ تک درد کی دھند ہے اور کچھ بھی نہیں
جانِ من، اب وہ دن لوٹنے کے نہیں، چھوڑیئے اب وہ قصہ پرانا ہوا
امجد اسلام امجد
سیما علی — جون 14، 2021 3:35 شام
اے حضرتِ ناصح ہمیں الزام نہ دیجے
اس عمر میں کچھ آپ بھی نادان رہے ہیں
قابل اجمیری

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.108012/page-5