آئی کے عمران — دسمبر 6، 2019 4:21 صبح
واہ! اچھی نظم لکھی ہے جناب! بہت خوب!
پہلےمصرع میں جناح کیپ ٹوپی کا سقم آگیا ہے ۔ اسے درست کرلیجئے ۔
بہت شکریہ بہت نوازش!
اگرچہ جناح کیپ ٹوپی والی اصطلاح میرے لیے نئی ہے پر امید ہے کہ میں درست سمجھا ہوں گا آپ فصلِ گل کا موسم اس کی بات کر رہے ہیں۔ یہ نظم ادھر ہی میں نے بہت پہلے اصلاح کے لیے لگائی تھی اس بارے میں مجھے بھی شک تھا مگر کسی نے نشاندہی نہیں کی۔ میں نے بھی درست ہی سمجھا۔
پھر بھی بات شک والی ہی ہے۔
ایک صورت یہ ہے آپ بھی رہنمائی کریں۔
آیا جھونکا فصلِ گل کا
سید عمران — دسمبر 6، 2019 5:20 صبح
بہت اچھی کاوش ہے عمران صاحب۔۔۔
کوئی اچھی آواز والا مل جائے تو اس سے پڑھوا کر سی ڈی بھی بنوانی ہے اور ویب سائٹ پر بھی ڈالنا ہے!!!
آئی کے عمران — دسمبر 6، 2019 5:49 صبح
بہت اچھی کاوش ہے عمران صاحب۔۔۔
کوئی اچھی آواز والا مل جائے تو اس سے پڑھوا کر سی ڈی بھی بنوانی ہے اور ویب سائٹ پر بھی ڈالنا ہے!!!
بہت بہت شکریہ.
ہمارے اسکول میں ایک بچی ہے اس کی آواز بہت اچھی ہے۔اس نے ترنم میں پڑھی بھی ہے یہ نظم۔آڈیو میں بھیج بھی سکتا ہوں۔۔
آپ بھی کوشش کریں کوئی مل جائے شاید اس کا ترنم اور طرز زیادہ اچھی ہو۔
بہت شکریہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 6، 2019 5:50 صبح
بہت اچھی کاوش ہے عمران صاحب۔۔۔
کوئی اچھی آواز والا مل جائے تو اس سے پڑھوا کر سی ڈی بھی بنوانی ہے اور ویب سائٹ پر بھی ڈالنا ہے!!!
کیا نظمیں دینے والوں اور اپنی آواز میں پڑھ کر شیئر کرنے والے آپ کے ہم نام ہو نے چاہیئیں یا ہم بھی کوشش کرسکتے ہیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 6، 2019 5:51 صبح
بہت شکریہ بہت نوازش!
اگرچہ جناح کیپ ٹوپی والی اصطلاح میرے لیے نئی ہے پر امید ہے کہ میں درست سمجھا ہوں گا آپ فصلِ گل کا موسم اس کی بات کر رہے ہیں۔ یہ نظم ادھر ہی میں نے بہت پہلے اصلاح کے لیے لگائی تھی اس بارے میں مجھے بھی شک تھا مگر کسی نے نشاندہی نہیں کی۔ میں نے بھی درست ہی سمجھا۔
پھر بھی بات شک والی ہی ہے۔
ایک صورت یہ ہے آپ بھی رہنمائی کریں۔
آیا جھونکا فصلِ گل کا
عمران بھائی بہار کے لیے فصلِ گل بچوں کے لیے کچھ ثقیل ہوجائے گا۔
سید عمران — دسمبر 6، 2019 6:24 صبح
کیا نظمیں دینے والوں اور اپنی آواز میں پڑھ کر شیئر کرنے والے آپ کے ہم نام ہو نے چاہیئیں یا ہم بھی کوشش کرسکتے ہیں؟
آپ کی ڈھیروں ڈھیر نظمیں ہم نے چپکے سے کاپی پیسٹ کر رکھی ہیں۔۔۔
اگر آپ شوخ و چنچل ’’آواز‘‘ میں پڑھ لیں، ردھم تیز ہو، بچوں کو سننے اور دہرانے میں مزہ آئے تو ضرور !!!
سید عمران — دسمبر 6، 2019 6:26 صبح
بہت بہت شکریہ.
ہمارے اسکول میں ایک بچی ہے اس کی آواز بہت اچھی ہے۔اس نے ترنم میں پڑھی بھی ہے یہ نظم۔آڈیو میں بھیج بھی سکتا ہوں۔۔
آپ بھی کوشش کریں کوئی مل جائے شاید اس کا ترنم اور طرز زیادہ اچھی ہو۔
بہت شکریہ۔
ضرور بھیجیں۔۔۔
ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
سر خلیل نے ہم کو آفر کی۔۔۔
اور ہم نے
مابدولت کو۔۔۔
مگر مابدولت کا گلا آج کل کچھ گلہ کررہا ہے!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 6، 2019 6:28 صبح
ضرور بھیجیں۔۔۔
ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
سر خلیل نے ہم کو آفر کی۔۔۔
اور ہم نے
مابدولت کو۔۔۔
مگر مابدولت کا گلا آج کل کچھ گلہ کررہا ہے!!!
بھیا اگر مناسب جانے تو ہمیں بھی آفر کریں ،
ہمارا موڈ آج اچھا ہے ،
شاید آپ کا یہ مسئلہ ہم حل کر دیں ۔
سید عمران — دسمبر 6، 2019 6:33 صبح
بھیا اگر مناسب جانے تو ہمیں بھی آفر کریں ،
ہمارا موڈ آج اچھا ہے ،
شاید آپ کا یہ مسئلہ ہم حل کر دیں ۔
آپ کی فرمائش پر ہم آپ کو آفر کرتے ہیں کہ آج رات آپ ہمیں ڈنر کروائیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 6، 2019 6:35 صبح
آپ کی فرمائش پر ہم آپ کو آفر دیتے ہیں کہ آج رات آپ ہمیں ڈنر کروائیں!!!

ہم سے بھول ہوگئی ہم کا معافی دے دو۔
سید عمران — دسمبر 6، 2019 6:40 صبح
آئی کے عمران — دسمبر 6، 2019 7:42 صبح
عمران بھائی بہار کے لیے فصلِ گل بچوں کے لیے کچھ ثقیل ہوجائے گا۔
جی ! آپ کی بات درست ہے ۔پہلے میں نے یہ مطلع کہا تھا ۔پھر بعد میں اس کو بچوں کے لیے نظم لکھ دی۔تھوڑے بڑے بچوں کے لیے کر لیتے ہیں اس کو ۔دوسرا بچوں کو اس لفظ سے واقفیت بھی یو جائے گی۔
آپ کی بات سے مجھے پورا اتفاق ہے مگر اس کی اور کوئی صورت نظر نہیں آ رہی بلبل کے ساتھ گل ہی آئے گا۔
بہت شکریہ
سید عمران — دسمبر 6، 2019 7:52 صبح
بلبل کے ساتھ گل ہی آئے گا۔
ہم تو اکثر بلبل کے ساتھ بھیا
چُل کو پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھتے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 6، 2019 7:55 صبح
ہم تو اکثر بلبل کے ساتھ بھیا
چُل کو پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھتے ہیں!!!
واہ بھیا ،
کیا قافیہ شناسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
سید عمران — دسمبر 6، 2019 7:58 صبح
واہ بھیا ،
کیا قافیہ شناسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
اسے قافیہ شناسی نہیں، جوہر شناسی کہتے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 6، 2019 8:00 صبح
اسے قافیہ شناسی نہیں، جوہر شناسی کہتے ہیں!!!
ویسے اسے مردم شناسی بھی کہا جاسکتا ہے ۔

سید عمران — دسمبر 6، 2019 8:04 صبح
ہمیں اس لڑی میں بچوں کی نظمیں چاہئیں۔۔۔
بڑوں کا پھکڑ پن نہیں!!!

محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 6، 2019 8:09 صبح
ہمیں اس لڑی میں بچوں کی نظمیں چاہئیں۔۔۔
بڑوں کا پھکڑ پن نہیں!!!

جی بہتر۔

سید عمران — دسمبر 6، 2019 10:43 صبح
ہم تو اکثر بلبل کے ساتھ بھیا
چُل کو پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھتے ہیں!!!
اس چُل کے چکر میں ہمارے ساتھ اچھی چِل ہوئی۔۔۔
مراسلہ بالا میں مضحکہ خیز کی منفی ریٹنگ دے دی ہمارے ہم نام نے۔۔۔
اس میں سارا
دشمنوں کا قصور ہے!!!

محمد امین صدیق — دسمبر 6، 2019 12:23 شام
ضرور بھیجیں۔۔۔
ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
سر خلیل نے ہم کو آفر کی۔۔۔
اور ہم نے
مابدولت کو۔۔۔
مگر مابدولت کا گلا آج کل کچھ گلہ کررہا ہے!!!
کیا ان نظموں کے لیے سر یا دھن خود ترتیب دینی پڑے گی عمران ، یا پہلے سے گائے گئے کسی گانے وغیرہ سے استفادہ کرنا پڑے گا ۔۔۔ ؟