تعلیانہ اشعار

شبیر حسین تاب — مئی 16، 2015 2:19 شام
جو یہ کہے کہ ریختہ کیونکے ہو رشک فارسی
گفتہء غالب ایک بار پڑھ کر اسے سنا کہ یوں
سید عاطف علی — مئی 26، 2015 8:08 صبح
مدعی، درگذر از دعویِ طرزِ بیدل!
سحر مشکل، کہ بہ کیفیتِ اعجاز رسد
اے مدعی ، بیدل کی طرز کا دعوی چھوڑدے۔
سحر میں کتنی ہی تاثیر ہو وہ معجزے کے مقابل نہیں ٹھہرتا۔
ابو المعانی۔
ابن رضا — مئی 26، 2015 8:14 صبح
مدعی، درگذر از دعویِ طرزِ بیدل!
سحر مشکل، کہ بہ کیفیتِ اعجاز رسد
اے مدعی ، بیدل کی طرز کا دعوی چھوڑدے۔
سحر میں کتنی ہی تاثیر ہو وہ معجزے کے مقابل نہیں ٹھہرتا۔
ابو المعانی۔
واہ بہت اعلیٰ
شبیر حسین تاب — مئی 26، 2015 11:12 صبح
لا جواب سید صاحب !!
محمد وارث — مئی 26، 2015 12:33 شام
اک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مرے نزدیک
اک بات ہے اعجازِ مسیحا مرے آگے
غالب
شبیر حسین تاب — مئی 30، 2015 7:58 صبح
میرے سنگ مزار پر فرہاد
رکھ کے تیشہ کہے ہے یا استاد
( میر تقی میر )
شبیر حسین تاب — جون 13، 2017 9:46 شام
فرشتے عرش کے جھلتے ہیں مست ہو آج غواصی
نہ جانے یو غزل میری کنے واں جا سنائی ہیں
ملا غواصی
محمد علی کیانی — اکتوبر 10، 2017 5:54 شام
اک طفلِ دبستاں ہے فلاطوں مرے آگے
کیا منہ ہے ارسطو جو کرے چوں مرے آگے
انشا اللہ خان انشاؔ
یہ والی غزل پوری بھیج دیں اگر کسی کے پاس ہے تو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D9%84%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.81655/page-3