تلاشِ غزل|نظم

احسن محی الدین — مئی 8، 2014 5:07 شام
السلامُ علیکم!
امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہوں گے۔ مجھے کچھ غزلوں|نظموں کی تلاش ہے، ان کے اشعار|مصرعے نیچے لکھ رہا ہوں، اگر کسی دوست کو پتا ہو تو ضرور بتائے۔ شکریہ
1- باغباں بھی خوش رہے، راضی رہے صیاد بھی
2- کافروں کے کافر ہم، کافر خدا ہمارہ (یہ شعر علامہ اقبال سے منسوب کیا جاتا ہے)
3- ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا
بات جا پہنچی تیری جوانی تک
قیصرانی — مئی 8، 2014 5:21 شام
کاش گوگل تصویری اردو بھی سرچ کر سکتا ہوتا :(
صائمہ شاہ — مئی 8، 2014 5:22 شام
http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/ZarbulAmthal.html
صائمہ شاہ — مئی 8، 2014 5:25 شام
ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا
بات پہنچی تری جوانی تک
فانی بدایونی کے نام سے کاشفی صاحب نے آج کا شعر میں پوسٹ کی تھی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آج-کا-شعر-5.48773/page-6
قیصرانی — مئی 8، 2014 5:26 شام
اوہو، میں یہ صفحہ دیکھ کر چپ ہو گیا تھا، حالانکہ یہ سارا کلام ٹیکسٹ فائل میں موجود ہے
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 5:32 شام
قیصرانی سر! گوگل کا اس سے کیا تعلق ہے؟
صائمہ شاہ صاحبہ! شکریہ، مگر یہاں بھی مصرعے "تلاشِ گمشدہ" میں شامل ہیں
قیصرانی — مئی 8، 2014 5:34 شام
قیصرانی سر! گوگل کا اس سے کیا تعلق ہے؟
صائمہ شاہ صاحبہ! شکریہ، مگر یہاں بھی مصرعے "تلاشِ گمشدہ" میں شامل ہیں
گوگل سرچ کرنے کا بہت آسان ذریعہ ہے۔ تاہم ان پیج میں لکھی ہوئی تصویری اردو ہو یا پھر رومن الفاظ، ان کی تلاش ایک طرح سے ناممکن ہی ہو جاتی ہے گوگل کی مدد سے
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 5:38 شام
گوگل سرچ کرنے کا بہت آسان ذریعہ ہے۔ تاہم ان پیج میں لکھی ہوئی تصویری اردو ہو یا پھر رومن الفاظ، ان کی تلاش ایک طرح سے ناممکن ہی ہو جاتی ہے گوگل کی مدد سے
جی آپ بجا فرما رہے ہیں، لیکن گوگل پر خود لکھ کر بھی تو سرچ کیا جا سکتا ہے نہ،،، اتنی تلاش کے بعد نہیں ملی، اس لیے آپ لوگوں کو زحمت دے رہا ہوں، کہ شائید کسی کو پتا ہو۔
قیصرانی — مئی 8، 2014 5:39 شام
جی آپ بجا فرما رہے ہیں، لیکن گوگل پر خود لکھ کر بھی تو سرچ کیا جا سکتا ہے نہ،،، اتنی تلاش کے بعد نہیں ملی، اس لیے آپ لوگوں کو زحمت دے رہا ہوں، کہ شائید کسی کو پتا ہو۔
جی بالکل سرچ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن گوگل اس کی تلاش متن میں کرے گا۔ اب ان پیج میں لکھا ہوا صفحہ جو کہ تصویر کی شکل میں ہوتا ہے، اسے گوگل سرچ نہیں کرتا۔ بدقسمتی سے آج بھی ہماری اردو کا بہت بڑا حصہ انٹرنیٹ پر تصویری شکل میں بے کار پڑا ہوا ہے
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 5:42 شام
جی بالکل سرچ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن گوگل اس کی تلاش متن میں کرے گا۔ اب ان پیج میں لکھا ہوا صفحہ جو کہ تصویر کی شکل میں ہوتا ہے، اسے گوگل سرچ نہیں کرتا۔ بدقسمتی سے آج بھی ہماری اردو کا بہت بڑا حصہ انٹرنیٹ پر تصویری شکل میں بے کار پڑا ہوا ہے
خیر بےکار تو نہیں۔۔ کیوں کہ میں خود ہمیشہ متن کے بجائے تصویری شکل کے نتائج کو ترجیح دیتا ہوں :)
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 5:49 شام
بہر حال! گوگل کا مسئلہ تو ابھی چھوڑیں، دوسرے مصرعے کے بارے میں کیا خیال ہے جو اقبال سے منسوب ہے؟
قیصرانی — مئی 8، 2014 5:50 شام
بہر حال! گوگل کا مسئلہ تو ابھی چھوڑیں، دوسرے مصرعے کے بارے میں کیا خیال ہے جو اقبال سے منسوب ہے؟
اس جگہ سیر حاصل بحث ہو چکی ہے :)
آپ ملتان سے ہی ہیں؟
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 5:51 شام
اس جگہ سیر حاصل بحث ہو چکی ہے :)
آپ ملتان سے ہی ہیں؟
جی میں ملتان سے ہی ہوں۔
قیصرانی — مئی 8، 2014 5:52 شام
جی میں ملتان سے ہی ہوں۔
میں ڈیرہ غازی خان سے :)
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 6:00 شام
میں ڈیرہ غازی خان سے :)
:) ماشاءاللہ،،، سرائیکی ہیں؟
قیصرانی — مئی 8، 2014 6:01 شام
:) ماشاءاللہ،،، سرائیکی ہیں؟
جی، اور آپ؟
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 6:03 شام
پیدائشی سرائیکی :)
قیصرانی — مئی 8، 2014 6:06 شام
پیدائشی ملتانی ہی ہیں؟
احسن محی الدین — مئی 8، 2014 6:08 شام
پیدائشی ملتانی ہی ہیں؟
جی :)
محمد علم اللہ — مئی 8، 2014 6:27 شام
پیدائشی ملتانی ہی ہیں؟
میں ڈیرہ غازی خان سے :)
اس جگہ سیر حاصل بحث ہو چکی ہے :)
آپ ملتان سے ہی ہیں؟
دو گاوں والے مل گئے ہیں ۔
اب سب لوگ فُٹ لیں یہاں سے ۔:)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4%D9%90-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%86%D8%B8%D9%85.74156/