شعراء و اُدَبا کی تصاویر

فرخ منظور — اگست 2، 2009 3:30 شام
انتظار حسین (1925)
316101_intizar_hussain100.jpg

انتظار حسین نے وضع داری نہیں سیکھی بلکہ وضع داری نے انہیں اپنے اظہار کے لیے چن لیا ہے۔ انتظار کی ذات میں ادبی اختلاف رائے کے سوا کسی جھگڑے کے لیے گنجائش نہیں۔ اسے اپنے تجربے کو ہنر کی کٹھالی میں ڈال کر جوالہ مکھی بنانے سے فرصت ملے تو عقیدے، سیاست اور زبان کے نام پر لڑائی کی سوجھے۔ انتظار نے کہانی لکھنا شروع کی تو بہت گرد اڑی۔ ترقی پسند ناراض، اسلام پسند خفا، کوئی زبان پر معترض ہوا تو کسی کو پلاٹ نہ ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔ انتظار نے کسی راگدار پنڈت کی طرح ریاض جاری رکھا۔ آج اردو کہانی کی اقلیم پر میرٹھ کے قریب واقع ایک قصبے ڈبائی کا پھریرا لہراتا ہے۔
675038_intezar.jpg
فرخ منظور — اگست 2، 2009 3:31 شام
ناصر کاظمی (1925-1972)
31664_nasir_kazmi100.jpg

ناصر کاظمی ایک شاعر کا دل لے کر پیدا ہوا تھا۔ اس نے 47 سالہ زندگی ایک وقفہِ گل کی طرح گزاری جو چائے خانوں، باغوں اور خالی سڑکوں پر رتجگوں سے عبارت تھا۔ ناصر کی اپنی مشتِ خاک آنچ دیتی تھی۔اسے میر کے جامِ تغزل میں رکھ کے رگھوپتی فراق کا شبنمیں خیال ایزاد کیا۔ یوں اردو غزل کو ناصر کاظمی کا نالہ درا ہوا۔ تری آواز جیسے دل سے گزری۔ ناصر کاظمی کی ڈائری دیکھ کر اس کی غزلوں پر تاریخ لکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے 1947 سے لیکر 1971 تک پاکستان کی کیسی مربوط تاریخ مرتب کی ہے۔ وہ روشنی دکھانے والے کیا ہوئے۔
3143559_nasir_kazmi555.jpg
محمد وارث — اگست 2، 2009 7:04 شام
عبدالرحمٰن چغتائی (1899-1975)
684733_chughtai.jpg

'فنون' (اپریل، مئی 1964) سے عبدالرحمٰن چغتائی کہ یہ یادگار تصویر کئی دنوں سے میری نظر میں تھی، آج آپ کی اس پوسٹ میں نظر آئی تو اس کا بڑا عکس لگا رہا ہوں :)
AbdurRehmanChughtai.jpg
ایم اے راجا — اگست 2، 2009 10:27 شام
بہت عمدہ وارث صاحب بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیئے
محمد وارث — اگست 15، 2009 8:24 شام
ن م راشد کی ایک تصویر انکے کلیات سے:
NoonMeemRashid.jpg
محمد وارث — اگست 15، 2009 9:17 شام
سید ضمیر جعفری مرحوم کی دو تصاویر انکی کتاب 'ضمیر حاضر، ضمیر غائب' سے:
ZamirJafari1.jpg
محمد وارث — اگست 15، 2009 9:18 شام
ZamirJafari.jpg
محمد وارث — اگست 16، 2009 6:32 شام
بہت عمدہ وارث صاحب بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیئے

بہت شکریہ راجا صاحب، نوازش!
محمد وارث — اگست 16، 2009 6:34 شام
عطا الحق قاسمی کی ایک تصویر انکی کتاب 'عطائیے' سے:
Atta-ul-haqQasmi.jpg
محمد وارث — اگست 16، 2009 6:35 شام
عطا الحق قاسمی کی ایک اور تصویر انکے سفر نامے 'گوروں کے دیس میں' سے:
Atta-ul-haqQasmi1.jpg
محمد یعقوب آسی — ستمبر 24، 2010 12:44 شام
محسن احسان اب ہم میں نہیں رہے، کسی دوست کے پاس ان کا کلام ہو تو انتخاب یہاں لگائیں، اور ان کی تصاویر بھی۔ بہت شکریہ
متلاشی — فروری 22، 2012 7:48 صبح
بہت بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب اور فرخ منظور صاحب۔۔۔ زبردست تصاویر لگائی ہیں آپ نے ۔۔۔!
شمشاد — فروری 22، 2012 9:23 صبح
زبردست سلسلہ تھا، رُک کیوں گیا؟
محمداحمد — فروری 22، 2012 12:45 شام
آج پھر اس سلسلے کو دیکھا۔ بتا نہیں سکتا کہ کیا جذبات ہیں۔
کبھی جو چھیڑ گئی یادِ رفتگاں محسن
بکھر گئیں ہیں نگاہیں کہاں کہاں محسن
کھنڈر ہیں عہدِ گذشتہ نہ چھو، نہ چھیڑ اسے
کھلیں تو بند نہ ہوں اس کی کھڑکیاں محسن
بجھا ہے کون ستارہ کہ اپنی آنکھ کے ساتھ
ہوئے ہیں سارے مناظر دھواں دھواں محسن
محمداحمد — فروری 22، 2012 12:46 شام
بہت شکریہ وارث بھائی اور فرخ بھائی!
اللہ آباد رکھے آپ ایسے لوگوں کو۔ :flower:
تلمیذ — فروری 22، 2012 2:53 شام

کیا خوبصورت دھاگہ ہے !! ادب کے شائقین کے علم میں بے پناہ اضافے کا باعث!!
وارث صاحب اور فرخ منظور صاحب دونوں احباب کی مساعی قابل تحسین ہیں۔ جزاک اللہ!!
محمد ساجد — مارچ 29، 2012 10:02 شام
وارث بھائی اور فرخ بھائی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
کچھ تصاویر میں نے بھی فیس بک صفحہ کے لیے اکٹھی کر رکھی ہیں آپ دوستوں کی نطر کر رہا ہوں
محمد ساجد — مارچ 29، 2012 10:22 شام
دوست احباب سے معزرت کہ میں تصویر ارسال کرنے کا طریقہ نہیں جان پا رہا..مدد فرما دیں
شمشاد — مارچ 30، 2012 1:13 صبح
محمد ساجد صاحب جو بھی تصویر آپ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں، اسے کسی بھی فری ہوسٹ سائیٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا یو آر ایل نقل کر لیں۔
اس کے بعد یہاں اوپر جو تصویر والی آئیکون بنی ہوئی ہے، اس کو کلک کر یں، ایک نئی کھڑکی کھلے گی، اس میں وہ یو آر ایل چسپاں کر دیں۔
پھر بھی کوئی مشکل پیش آئے تو فوراً رابط کریں۔
محمد ساجد — مارچ 30، 2012 1:43 شام
تصویر والی آئیکون کی سمجھ نہیں آئی :(

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%88-%D8%A7%D9%8F%D8%AF%D9%8E%D8%A8%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1.23987/page-6