محترم شاہ صاحب خاکسار کے سوال میں بنیادی نکات "گرنا" اور " نقصان" ہیں۔ رفتار و بلندی ثانوی نکات ہیں۔
یہاں صاحب شعر کی مراد تو غالباً بلندی اور بلندی سے گرنے کے مضمون کی تھی ۔جو ایک انتہائی عمومی اور معنوی وسعت والا مفہوم ہے۔خواہ فضائی بلندی ہو یا مرتبے کی۔
غالباً رضا بھائی کا اشارہ لفظی رعایت کی طرف تھاالبتہ نقصان اورگرنا میں کوئی خاص امتیاز نہیں ایک دوسرے کو محیط ہی ہیں ۔رفتار بھی اسی بلندی کا معنوی پہلو ہو سکتا ہے سو اس سے بھی وہی لطف پیدا ہوتا ۔تاہم شعر میں ایک ہی جہت کا مضمون ہوتا ہے ۔(جو ہےبھی) ۔شاہ جی آپ شاعری میں بھی فزکس لے آئے۔ ویسے قوانین کہیں کے بھی ہوں اکثر منطبق ہو ہی جاتے ہیں۔
اور جہاں تک میری رائے ہے تو پہلا مصرع اور جاندار ہو کر شعر کو کچھ اور بلند کر سکتا ہے کیوں کہ اس میں انداز ذرا سپاٹ سا ہے۔اسے کوئی زاویہ دے کر مضمون سے قدرے زیادہ موافق کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ بحر بھی کافی کھلی کھلی سی ہے۔تاہم یہ میراا خیال ہے محض۔