ہم قافیہ الفاظ لکھیں

محمد یعقوب آسی — اپریل 10، 2016 8:47 صبح
اور اگر کہیں زیر زبر کا فرق ہوں دھستا اور رِستا سَستا پِستا کیا یہ ٹھیک قوافی ہیں؟
یہ ایک آرٹیکل دیکھ لیجئے گا۔ شاید کچھ کام کی باتیں نکل آئیں۔
من — اپریل 10، 2016 11:04 صبح
یہ ایک آرٹیکل دیکھ لیجئے گا۔ شاید کچھ کام کی باتیں نکل آئیں۔
جزاک اللہ
نیت علی شاہ — مئی 4، 2016 8:20 شام
روش ، جوش،حوش، پوش، ،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد شعیب — اکتوبر 26، 2016 11:01 شام
اردو کے ہم قافیہ الفاظ
نادم — اپریل 8، 2018 6:03 شام
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ہجر شجر فجر انکے ہم وزن الفاظ چاہیے۔تشکر۔
محمد ریحان قریشی — اپریل 8، 2018 6:20 شام
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ہجر شجر فجر انکے ہم وزن الفاظ چاہیے۔تشکر۔
ہجر اور شجر میں ج مسکن ہے جبکہ شجر میں متحرک اس لیے یہ الفاظ ہم قافیہ نہیں.
یاز — اپریل 8، 2018 7:27 شام
ہجر اور شجر میں ج مسکن ہے جبکہ شجر میں متحرک اس لیے یہ الفاظ ہم قافیہ نہیں.
شجر کی پھر سے وضاحت کیجئے گا بھائی۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 8، 2018 7:34 شام
شجر کی پھر سے وضاحت کیجئے گا بھائی۔
شَجَر میں ج متحرک ہے
فَجۡر اور ہِجۡر میں ج ساکن
یاز — اپریل 8، 2018 7:36 شام
شَجَر میں ج متحرک ہے
فَجۡر اور ہِجۡر میں ج ساکن
اگر مثال سے واضح کر سکیں تو نوازش ہوگی۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 8، 2018 7:39 شام
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
عالم سوز و ساز میں وصل سے بڑھ کے ہے فراق
وصل میں مرگ آرزو ، ہجر میں لذت طلب
محمد تابش صدیقی — اپریل 8، 2018 7:42 شام
اٹھو کہ اب نماز فجر کے لیے وضو کریں
کہ رات تو گئی گزر مذاق ہی مذاق میں
عنایت علی خان
یاز — اپریل 8، 2018 7:42 شام
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
عالم سوز و ساز میں وصل سے بڑھ کے ہے فراق
وصل میں مرگ آرزو ، ہجر میں لذت طلب
بہت نوازش جناب۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 8، 2018 7:44 شام
شجر حجر ہوں کہ جنّ و بشر کہ ماہی و مرغ
سبھی کے وردِ زباں لا الٰہ الا اللہ
نظرؔ لکھنوی
ہم قافیہ الفاظ
ظہیراحمدظہیر — اپریل 9، 2018 12:40 صبح
اردو کے ایسے پانچ الفاظ گنوائیے کہ جن کا کوئی قافیہ نہ ہو۔
:):):)
نادم — اپریل 9، 2018 3:47 صبح
شجر حجر ہوں کہ جنّ و بشر کہ ماہی و مرغ
سبھی کے وردِ زباں لا الٰہ الا اللہ
نظرؔ لکھنوی
ہم قافیہ الفاظ
شکریہ سر
شکیب — اپریل 24، 2018 4:34 شام
اردو کے ایسے پانچ الفاظ گنوائیے کہ جن کا کوئی قافیہ نہ ہو۔
:):):)
پتہ نہیں کیوں مجھے اس پر "پیچش" یاد آیا، جبکہ اسکے خاصے قافیے ہیں... :devil3:
یاز — اپریل 24، 2018 7:50 شام
اردو کے ایسے پانچ الفاظ گنوائیے کہ جن کا کوئی قافیہ نہ ہو۔
:):):)
کچھ الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں، جن کا قافیہ شاید نہ ہو۔
ریوڑ
ریوڑی
گیدڑ
قحط
تلفظ
تفریط
La Alma — اپریل 24، 2018 8:03 شام
کچھ الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں، جن کا قافیہ شاید نہ ہو۔
ریوڑ
ریوڑی
گیدڑ
قحط
تلفظ
تفریط
ریوڑ اور گیدڑ ہم قافیہ نہیں؟
یاز — اپریل 24، 2018 8:12 شام
ریوڑ اور گیدڑ ہم قافیہ نہیں؟
اس بابت اساتیذ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 24، 2018 10:59 شام
کچھ الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں، جن کا قافیہ شاید نہ ہو۔
ریوڑ
ریوڑی
گیدڑ
قحط
تلفظ
تفریط

یاز بھائی ، ان میں سے صرف قحط ہی ایسا لفظ ہے کہ جس کے قافیہ کا قحط ہے ۔ ورنہ دیگر تمام الفاظ کے قوافی ممکن ہیں۔ ریوڑ اور گیدڑ ( وَڑ اور دَڑ) ہم قافیہ ہیں ۔ تلفظ اور تحفظ ، تفریط اور تخلیط ہم قافیہ ہیں ۔ ریوڑی کا بیشک کوئی جواب نہیں لیکن قافیے تو بے شمار ہیں ۔ مثلاً دوسری ، آخری ، بیکسی وغیرہ وغیرہ ۔ :):):)
وہ جن کے قافیے کم یا ناپید ہیں عموماً فارسی اور عربی کے ایسے الفاظ ہیں کہ جن کے آخر میں دو ساکن حروف اصلی (consonant) ہوں ۔ مثلاً سبز ، حرص وغیرہ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D9%82%D8%A7%D9%81%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D9%81%D8%A7%D8%B8-%D9%84%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA.51038/page-3