ہم قافیہ الفاظ لکھیں

شکیل عباس — اپریل 5، 2019 3:21 صبح
نامور کا قافیہ کیا ہو گا؟؟؟
معمور، ناسور، کافور، ساطور، شاپور،
کوشش کی ہے، کچھ غلطی ہو تو اصلاح کریں۔۔
شکیب — اپریل 5، 2019 5:40 صبح
سلام علیکم
"یکتا"کے ہم قافیہ الفاظ کیا ہوں گے؟
الف پر ختم ہونے والے سارے الفاظ۔ بحر کے مطابق چھانٹنا آپ کا کام ہے۔
شکیل عباس — اپریل 5، 2019 5:52 صبح
الف پر ختم ہونے والے سارے الفاظ۔ بحر کے مطابق چھانٹنا آپ کا کام ہے۔
جی اچھا ! شکریہ
عبدالرحمن آزاد — اپریل 5، 2019 6:22 صبح
نامور کا قافیہ کیا ہو گا؟؟؟
نامور
جانور
فلحال تو یہ ذہن میں آیا
عبدالرحمن آزاد — اپریل 5، 2019 6:25 صبح
عرض
غرض
فرض
قرض
مزید رہنمائی درکار ہے
فاتح — اپریل 5، 2019 7:26 صبح
سلام علیکم
"یکتا"کے ہم قافیہ الفاظ کیا ہوں گے؟
ایسا ویسا جیسا کتبہ مژدہ گنجا
سید عمران — اپریل 5، 2019 7:59 صبح
سلام علیکم
"یکتا"کے ہم قافیہ الفاظ کیا ہوں گے؟
خستہ، پختہ، رستہ، پَستہ، پِستہ،پِستا، رِستا، بستہ،بستا، گفتہ،دستہ، جستہ!!!
جاسمن — اپریل 5، 2019 8:55 صبح
نامور
جانور
فلحال تو یہ ذہن میں آیا

تاجور
شکیب — اپریل 5، 2019 9:34 صبح
نامور کا قافیہ کیا ہو گا؟؟؟
زبر+ر پر ختم ہونے والے تمام الفاظ
نامور کے ہم وزن
ہم سفر
نامہ بر
رہ گزر
چشمِ تر وغیرہ۔
محمد شکیل خورشید — جولائی 9، 2019 12:05 شام
مُکتی، جھُکتی، رُکتی قافیوں کے ساتھ شعر کہے ہیں، مزید قوافی سمجھ نہیں آ رہے کوئی مہربان زبان شناس مدد فرمادے
شکریہ
محمد تابش صدیقی — جولائی 9، 2019 12:10 شام
مُکتی، جھُکتی، رُکتی قافیوں کے ساتھ شعر کہے ہیں، مزید قوافی سمجھ نہیں آ رہے کوئی مہربان زبان شناس مدد فرمادے
شکریہ
میرا نہیں خیال کہ مزید قافیے مل سکیں۔
البتہ انھی قوافی کو دوبارہ استعمال کر لیں تو کوئی حرج بھی نہیں۔
جاسمن — جولائی 9، 2019 12:54 شام
چکتی (چ پہ پیش)
دکھتی (د پہ پیش)
محمد شکیل خورشید — جولائی 9، 2019 12:55 شام
راہور
تاجور
زور ور
محمد تابش صدیقی — جولائی 9، 2019 12:56 شام
چکتی (چ پہ پیش)
دکھتی (د پہ پیش)
دکھتی میں کھ ہے۔
جاسمن — جولائی 9، 2019 12:57 شام
سلام علیکم
"یکتا"کے ہم قافیہ الفاظ کیا ہوں گے؟
سکتا
پکتا
بکتا
تکتا
حنا خالد — مارچ 27، 2020 8:10 شام
السلام علیکم
کیا بات اور بساط ہم قافیہ ہیں
شکیب — مارچ 30، 2020 4:09 شام
السلام علیکم
کیا بات اور بساط ہم قافیہ ہیں
صوتی قافیے سرچ کریں۔۔محفل پر۔پہلے بھی کئی بار ڈسکس ہو چکا ہے۔
میری رائے اس کے حق میں ہے۔
قوافی کا عیب نمبر ۵۔ صوتی قوافی
صوت ، آواز کو کہتے ہیں۔ چونکہ اردو میں ہم عربی کی طرح ”س اور ص“، ”ز، ظ، ض اور ذ“ وغیرہ کے الگ مخرج نہیں نکالتے اور سبھی ایک ہی آواز رکھتے ہیں، چنانچہ بعض شعراء کرام ان کو بطور روی استعمال کرنا درست سمجھتے ہیں۔
مثلاً: باز، ریاض اور لحاظ۔ تھوڑا اور آگے بڑھ کے بعض اور وعظ(کہ اردو میں الف اور ع کو بھی یکساں ادا کیا جاتا ہے)
اس پر اختلاف پایا جاتا ہے، اور تو تو میں میں ہوتی رہتی ہے۔ ذاتی طور پر فقیر اس کے جواز (بسبب زبان اردو)قائل ہے، لیکن پھر بھی احتیاطاً اس کے ترک ہی کو اولیٰ سمجھتا ہے۔
آگے آپ کی مرضی! ویسے اگر آپ قادر الکلامی کے کوشاں(یا مدعی) ہیں تو اس کے ترک سے آپ کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
حوالہ
شمشاد خان — مارچ 31، 2020 8:39 شام
اردو کے پرچے میں لفظ "شدہ" سے چار لاحقے لکھنے کو کہا گیا، شاگرد نے لکھا :
شادی شدہ
گم شدہ
ختم شدہ
تباہ شدہ
شاگرد کو چار میں سے آٹھ نمبر ملے۔
شاگرد نے استاد سے فالتو نمبروں کے متعلق پوچھا تو ہنس کر کہنے لگے، پُتر، چار نمبر صحیح جواب کے ہیں اور چار صحیح ترتیب کے۔
Munazza kazmi — جنوری 2، 2021 2:15 شام
اُمید کے ہم قافیہ الفاظ
شکیب — جنوری 2، 2021 10:25 شام
اُمید کے ہم قافیہ الفاظ

وزن:-=-
اُمِید، بَرِید، بَعِید، بَلِید، تَلِید، ثَرِید، جَدِید، جَرِید، حَدِید، حَمِید، خَرِید، خَوِید، رَسِید، رَشِید، رَغِید، رَگید، رگید، سَدِید، سَعِید، سَمید، سَوید، سَُفَِید، شَدِید، شَنِید، شَہِید، صَعِید، ضَدِید، طَرِید، عَبِید، عَتِید، عَدِید، عَمِید، عَنِید، فرِید، فَقِید، قَعِید، قْدَید، مَجِید، مَدِید، مَرید، مَزید، مُرید، مُعِید، مُفِید، نَبِید، نَجِید، نَدِید، نَُوِید، نَپَید، نِکھید، وَحِید، وَدِید، وَصِید، وَعِید، وَلِید، پَلید، کرید، کَشِید، کَِلِید، کُرید، کُسِید، کُمَید، گَِزِید، یَزید،
وزن:==-
اُمید، اِسْفِید، اِسْمید، بالِید، بَقْرِید، بَکْرِید، تائِید، تابِید، تارِید، تاکِید، تَبْدِید، تَبْرِید، تَجْدِید، تَجْرِید، تَجْمِید، تَجْوِید، تَحْدِید، تَحْمِید، تَخْلِید، تَرْدِید، تَرْصِید، تَرْعِید، تَرْمِید، تَزْئِید، تَسْدِید، تَسْمِید، تَسْوِید، تَشْدِید، تَشْہِید، تَشْیِید، تَصْعِید، تَعْدِید، تَعْقِید، تَعْمِید، تَعْوِید، تَفْرِید، تَقْلِید، تَلْبِید، تَمْجِید، تَمْہِید، تَنْقِید، تَوحِید، تَوکِید، تَکسِید، تَکمِید، تَہْدِید، تَہْنِید، تُبْعِید، جاوِید، خورْشَِید، خُرْشِید، زَواید، صِنْدِید، فَہْمِید، مُسْتَید، ناپَید، ناہِید، نَومِید، نَیبید، وادِید، گومید، یازید،
اَسانِید، تزارید، تَبارِید، دِہانِید، صَنادِید، عَناقِید، مَسانِید، مَقالِید، مَواعِید، مَوالِید، مَواِجید، نواُمِید،
٭٭٭ بشکریہ قافیہ ایکسپرٹ، کل قافیے:176٭٭٭

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D9%82%D8%A7%D9%81%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D9%81%D8%A7%D8%B8-%D9%84%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA.51038/page-6