آداب اہلَ محفل
کہیئے مزاج کیسے ہیں آپ سب کے
ہم شبنم ہیں
شمشاد — جنوری 8، 2009 6:10 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
اپنے متعلق اور بھی کچھ بتائیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔
زین — جنوری 8، 2009 6:11 شام
سنیئے مزاج اچھے ہیں ہمارے
باقی سب آکر بتائیں گے کہ ان کے مزاج کیسے ہیں ؟ آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے بارے میں کچھ مزید بھی بتائیے۔ مشاغل، تعلیم وغیرہ کے بارے میں
زیک — جنوری 8، 2009 6:13 شام
خوشآمدید شبنم۔
ابن سعید — جنوری 8، 2009 6:13 شام
محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
شبنم — جنوری 8، 2009 6:15 شام
آپ سب صاحبان کا بہت شکریہ
ہم مسیحا ہیں
لاھور سے ہیں
ہم کو اردو زبان سے بہت محبت ہے
اور شاعری میں بھی دلچسپی ہے
اور بھلاکیا بتائیں؟
محمد وارث — جنوری 8، 2009 6:16 شام
اردو محفل پر خوش آمدید!
زین — جنوری 8، 2009 6:18 شام
بہت خوب۔ مسیحا مطلب ڈاکٹر ہے ؟ یہ محفل ہی اردو سے محبت کرنے والوں کی ہے ۔
جی محترمہ ۔
ڈاکٹر کو تو مسیحا ہی پکارا جاتا ہے ۔
لیکن "داکٹر" کو مسیحا پکارا جاتا ہے یہ تو ابھی پتہ چلا
ابن سعید — جنوری 8، 2009 6:30 شام
مسیحا غالباً زندگی دینے والے کو کہتے ہیں۔ ڈاکٹر کو تو چارہ گر کہہ سکتے ہیں۔ طبیب اور حکیم بھی۔ ویسے ڈاکٹر کہنے میں بھی کیا قباحت ہے اگر شاعری نہ کرنی ہو تو۔
شمشاد — جنوری 8، 2009 6:35 شام
یہاں پر تو داکتور کہتے ہیں۔ ڈاکٹر ہے تو انگریزی زبان کا لفظ لیکن اردو میں بھی مستعمل ہے۔
شبنم — جنوری 8، 2009 6:38 شام
صحیح کہا سعید صاحب کہ ظبیب یا حکیم کہا جائیگا
لیکن ہمارے ہاں طبیب یا حکیم کہ حکمت سے منسلک کیا جاتا ہے۔ جو یونانی طریقہ علاج کے لئے مخصوص ہے
ہم یونانی معالج نہیں
ارے یاں یہ لیجیئے
ہم اپنی تصحیح خود ہی کئے لیتے ہیں
ہم معالج ہیں
زین جی آپ بھی نوٹ فرما لیں ویسے اچھا ڈاکٹر وہی ہے جو مسیحا کے کردار بھی ادا کرے
یعنی دوا کے ساتھ اپنے رویئے سے مریض کو سکون بھی پہنچائے۔
اردو محفل پر خوش آمدید شبنم صاحبہ ۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ مسیحا ہیں ۔ کہیں ایسے مسیحا تو نہیں کہ : کیسے مسیحا ہو تم ، یہ کیسی مسیحائی ہے
دل پہ نشتر بھی لگاتے ہو تو ، مرہم کی طرح
شمشاد — جنوری 8، 2009 7:00 شام
ظفری بھائی خوش آمدید اور ہاں محب کہہ رہے تھے میرا قالین واپس کر دیں۔ +ہا ہائے+
امریکہ آنےکے بعد محب پر قالین کے استعمال کیساتھ اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہوئیں ہیں ۔ قالین بہت دن سے مٹی میں اٹا پڑا تھا ، سوچا کہ اسے جھاڑ کر کسی استعمال کے قابل بنادوں ۔ بس آج یہی کوشش کی تھی ۔