آداب عرض !!!

ابن سعید — نومبر 10، 2015 2:31 شام
محترم اکمل صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :) :) :)
ابن سعید بھائی، برادرم اکمل کا نام انگریزی میں لکھا آرہا ہے ، اسے اردو میں تبدیل کرنے کی درخواست ہے۔
اکمل بھائی، جو نام آپ کو لکھوانا ہو وہ یہاں تحریر کر دیں
موصوف کے حکم کے بغیر ہم ایسی کوئی تبدیلی کرنے کے مجاز نہیں۔ :) :) :)
ادب دوست — نومبر 10، 2015 2:36 شام
مجھے ناچیز کو آپ جناب کا حکم نامہ موصول ہوا تھا، تعمیلِ حکم کے لیے آپ سے درخواست کی، مگر آپ کی بات مناسب ہے کہ براہِ راست یہاں آپ سے کہہ دیا جائے۔ میں نے اسی لیے آپ جناب کو زحمت دی۔
فاتح — نومبر 10، 2015 3:48 شام
اکمل زیدی صاحب، محفل میں خوش آمدید
تجمل حسین — نومبر 10، 2015 3:51 شام
اکمل زیدی صاحب، محفل میں خوش آمدید
یہ آپ پر آج تمام نئے و پرانے ممبران کو ’’خوش آمدید‘‘ کہنے کا بھوت کیسے سوار ہوگیا :)
خالد محمود چوہدری — نومبر 10، 2015 3:54 شام
اور نام بھی اکمل ہے؟ بہر حال خوش آمدید
فاتح — نومبر 10، 2015 3:55 شام
یہ آپ پر آج تمام نئے و پرانے ممبران کو ’’خوش آمدید‘‘ کہنے کا بھوت کیسے سوار ہوگیا :)
غلطی ہو گئی۔۔۔ معاف کر دیں۔۔۔ آئندہ نہیں ہو گی :)
تجمل حسین — نومبر 10، 2015 3:59 شام
غلطی ہو گئی۔۔۔ معاف کر دیں۔۔۔ آئندہ نہیں ہو گی :)
ارے ارے نہیں بھئی زور و شور سے کہیں۔ میں نے سوچا خیال دلا دوں کہیں بے خیال ہی میں تو خوش آمدید نہیں کہے جارہے۔ :)
فاتح — نومبر 10، 2015 4:54 شام
ارے ارے نہیں بھئی زور و شور سے کہیں۔ میں نے سوچا خیال دلا دوں کہیں بے خیال ہی میں تو خوش آمدید نہیں کہے جارہے۔ :)
ایسی بے خیالی ہم پر طاری نہیں ہوتی :laughing:
آپ کا نام پڑھ کر ہمارے ذہن میں ہمیشہ غالب کا ایک شعر آ جاتا ہے کہ جس میں چچا نے بتایا تھا کہ عیش بنا ہی آپ کے لیے ہے
سید عاطف علی — نومبر 10، 2015 5:34 شام
خوش آمدید۔
یوسف سلطان — نومبر 10، 2015 8:55 شام
خوش آمدید
اکمل زیدی — نومبر 11، 2015 4:45 صبح
محترم اکمل صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :) :) :)
موصوف کے حکم کے بغیر ہم ایسی کوئی تبدیلی کرنے کے مجاز نہیں۔ :) :) :)
سر جی ہم کوئی کہیں کے حاکم اعلیٰ کوئی ٹہرے کے حکم دیں....ہماری درخواست ہے کے ایڈی صاحب کی سفارش قبول کی جائے یعنی مختصر یہ کے میرا نام اردو میں لکھ دیں اکمل زیدی ....نوازش ........خاکسار لکھونگا ورنہ تجمل بھائی پھر گویا ہونگے لو جی ایک اور خاکسار ......:D
اکمل زیدی — نومبر 11، 2015 4:46 صبح
اکمل زیدی صاحب، محفل میں خوش آمدید
چلیں پھر بھی شکریہ ...کم از کم ہماری آمد سے آپ کو خوشی ہے یہ جان کر :)
اکمل زیدی — نومبر 11، 2015 4:48 صبح
اور نام بھی اکمل ہے؟ بہر حال خوش آمدید
:) جی ..جی ...یہی شناختی تخاطب ہے ...
ابن سعید — نومبر 11، 2015 5:03 صبح
سر جی ہم کوئی کہیں کے حاکم اعلیٰ کوئی ٹہرے کے حکم دیں....ہماری درخواست ہے کے ایڈی صاحب کی سفارش قبول کی جائے یعنی مختصر یہ کے میرا نام اردو میں لکھ دیں اکمل زیدی ....نوازش ........خاکسار لکھونگا ورنہ تجمل بھائی پھر گویا ہونگے لو جی ایک اور خاکسار ......:D
حکم کی تعمیل کی گئی۔ :) :) :)
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2015 5:07 صبح
اکمل زیدی بھائی کو اردو میڈیم ہونے پر مبارکباد۔
اکمل زیدی — نومبر 11، 2015 5:08 صبح
حکم کی تعمیل کی گئی۔ :) :) :)
بہت شکریہ سر جی...ایڈی بھائی کی بھی بات کی تائید ہوگئی ... کے کام سرعت میں ہوگا ...
bilal260 — نومبر 11، 2015 5:11 صبح
خوش آمدید آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
اکمل زیدی — نومبر 11، 2015 5:11 صبح
اکمل زیدی بھائی کو اردو میڈیم ہونے پر مبارکباد۔
:LOL: ۔۔۔ وہ بس جب رجسٹر ہو رہا تھا تو کچھ اندازہ نہیں تھا اور جب اندازہ ہوا تو کچھ بس میں نہیں تھا .....میڈیم تو شروع ...سےہی اردو ہے .... گھر میں خالص اردو بولی جاتی ہے خاص طور پر امی وہ بھی جب مجھ پر غصے میں ہوتی ہیں ....بہت معذرت کے ساتھ ...وہ میں شیئر نہیں کر سکتا ...:ROFLMAO:
اکمل زیدی — نومبر 11، 2015 5:15 صبح
خوش آمدید آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
ارے بلال بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہیں ...ہم تو خود سیکھنے والوں کی لائن میں ہیں بس ساتھ کھڑے ہوجائیں...دیکھیں اساتذہ کب مہربان ہوں ...اور کچھ گوہر نایاب سے فیضیاب کریں
آوازِ دوست — نومبر 11، 2015 5:40 صبح
اکمل زیدی صاحب محفل میں خوش آمدید :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AF%D8%A7%D8%A8-%D8%B9%D8%B1%D8%B6.82705/page-3