آصف اثر حاضرِ خدمت

محدثہ — اگست 5، 2013 1:10 شام
تفصیلی تعارف بہت اچھا رہا۔ مزید مراسلات کی آمد کو خوش آمدید !
الف عین — اگست 6، 2013 8:02 صبح
خوش آمدید، تفصیلی تعارف کافی پر اثر ہے!!
قیصرانی — اگست 6، 2013 8:32 صبح
محفل پر خوش آمدید آصف اثر
ڈکشنری والی بات کسی حد تک بجا ہے لیکن پشتو میں کیا خیبر پختون خواہ والی زبان کی بات کر رہے ہیں یا اس کے دوسرے لہجے یعنی افغانی کی بات کر رہے ہیں؟ یہاں بہت سارے مغربی ممالک میں جب افغان جنگ کے مہاجرین پہنچے تو انہیں مقامی معاشرے میں ضم کرنے کے لئے مقامی زبانیں سکھائی گئی تھیں اور اسی مقصد کے لئے پشتو، دری اور کردی زبانوں کی دوسرے زبانوں میں ڈکشنریاں وجود میں آئی تھیں۔ تاہم میں محض اپنا نقطہ نظر بیان کر رہا ہوں۔ اسے کسی طور بھی پشتو کی تحقیر نہ سمجھئے گا
منصور مکرم — اگست 8، 2013 7:59 شام
آصف اثر صاحب بلاگ پرخوش آمدید ۔
واقعی آپکے اوتار کو دیکھ کر اردو محفل کے ساتھ لگاؤ کا اندازہ ہوتا ہے۔
پشتو ڈکشنیریوں کے بارئے میں سن کر خوشی ہوئی۔اللہ کرئے اردو کو بھی اعلیٰ مقام مل جائے۔
منصور مکرم — اگست 8، 2013 8:03 شام
محفل پر خوش آمدید آصف اثر
ڈکشنری والی بات کسی حد تک بجا ہے لیکن پشتو میں کیا خیبر پختون خواہ والی زبان کی بات کر رہے ہیں یا اس کے دوسرے لہجے یعنی افغانی کی بات کر رہے ہیں؟ یہاں بہت سارے مغربی ممالک میں جب افغان جنگ کے مہاجرین پہنچے تو انہیں مقامی معاشرے میں ضم کرنے کے لئے مقامی زبانیں سکھائی گئی تھیں اور اسی مقصد کے لئے پشتو، دری اور کردی زبانوں کی دوسرے زبانوں میں ڈکشنریاں وجود میں آئی تھیں۔ تاہم میں محض اپنا نقطہ نظر بیان کر رہا ہوں۔ اسے کسی طور بھی پشتو کی تحقیر نہ سمجھئے گا
میرئے خیال میں شائد پشتو افغانستان کی قومی زبان رہ چکی ہے ،اسلئے اس پر کام ہوا ہے۔ اب بھی جو افغانستان کے پشتو ٹی وی چینلز ہیں ،انکی کوشش یہ ہوتی ہے کہ صاف پشتو بولی جائے ملاوٹ سے پاک۔ وہ ایک ایک لفظ کیلئے تلاش کرتے ہیں کہ صحیح پشتو لفظ استعمال ہو۔
جبکہ اسکے مقابلے میں اردو کی حالت ہمیں ٹی وی چینلز دیکھ کر خوب ا ندازہ ہوتا ہے۔ہمیں تو انگریزی میں اردو بولنے کی لت نے شائد ڈبو دیا۔
جیہ — اگست 9، 2013 7:10 صبح
یہاں آپ سے اختلاف ہے۔
اولا تو پشتو اب بھی افغان کی قومی زبان ہے۔ ثانیا۔ جسے آپ افغان ٹی وی چینلز کی صاف پشتو کہہ رہے ہیں وہ در اصل پشتو میں زبردستی فارسی و عربی الفاظ کی شمولیت ہے۔ ایک مثال دوں گی۔ انگریزی پیس کے لئے اردو اور پشتو کے یوسفزئی لہجے میں امن لفظ مستعمل ہے جو کہ عربی کا ایک عام فہم اور بامعنی لفظ ہے۔ افغان اس امن کے لئے صلح کا لفظ جسے وہ اپنے لہجے میں سولہ کہتے ہیں، استعمال کرتے ہیں۔ اب ان کو کون سمجھائے کہ امن کوئی اور چیز ہے اور صلح دوسری چیز۔
ہم اتفاقاً استعمال کتے ہیں اور وہ تصادفاً۔ اب مجھے کوئی سمجھائے کہ کون سا لفظ ان دوں میں آسان ہے۔ اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ہم پاکستان کے پشتون افغان پشتو کو سمجنے میں ناکام رہتے ہیں۔
منصور مکرم — اگست 9، 2013 12:49 شام

ہمم م مم م م م بہت خوب۔ماشاءاللہ ۔میرا ایک دوست ہے افغان صحافی ،اس سے یہ غلطیاں ڈسکس کرتا ہوں ۔
جیہ — اگست 9، 2013 12:53 شام
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ غلطیاں ہیں؟ نہیں بھئی یہ زبردستیاں ہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چیرہ دستیاں ہین :)
آصف اثر — اگست 17، 2013 11:47 صبح
محدثہ ، غدیر زھرا ، اور الف عین صاحب
آپ سب کا دیر سے مگر دلی شکریہ۔
حسان خان — اگست 17، 2013 11:51 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید جنابِ والا۔ :)
امجد میانداد — اگست 17، 2013 12:05 شام
بہت خوب جناب آصف اثر صاحب ،
اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر، مزید آپ کے اوتار نے ایک اثر بھی چھوڑ دیا ہم پر محبت ، فن اور تخلیقی ذہن کا،
اور تھوڑی حیرت یوں ہوئی کہ خان پر ربڑپھیرنے والی آپ کی بات پر اسلحہ بردار سامنے نہیں آئے;)
امجد میانداد — اگست 17، 2013 12:06 شام
محفل پر خوش آمدید آصف اثر
ڈکشنری والی بات کسی حد تک بجا ہے لیکن پشتو میں کیا خیبر پختون خواہ والی زبان کی بات کر رہے ہیں یا اس کے دوسرے لہجے یعنی افغانی کی بات کر رہے ہیں؟ یہاں بہت سارے مغربی ممالک میں جب افغان جنگ کے مہاجرین پہنچے تو انہیں مقامی معاشرے میں ضم کرنے کے لئے مقامی زبانیں سکھائی گئی تھیں اور اسی مقصد کے لئے پشتو، دری اور کردی زبانوں کی دوسرے زبانوں میں ڈکشنریاں وجود میں آئی تھیں۔ تاہم میں محض اپنا نقطہ نظر بیان کر رہا ہوں۔ اسے کسی طور بھی پشتو کی تحقیر نہ سمجھئے گا
جیہ یہاں جو نا پسندیدگی ہے یہ کس چیز کی ہے ؟؟
امجد میانداد — اگست 17، 2013 12:16 شام
یہاں آپ سے اختلاف ہے۔
اولا تو پشتو اب بھی افغان کی قومی زبان ہے۔ ثانیا۔ جسے آپ افغان ٹی وی چینلز کی صاف پشتو کہہ رہے ہیں وہ در اصل پشتو میں زبردستی فارسی و عربی الفاظ کی شمولیت ہے۔ ایک مثال دوں گی۔ انگریزی پیس کے لئے اردو اور پشتو کے یوسفزئی لہجے میں امن لفظ مستعمل ہے جو کہ عربی کا ایک عام فہم اور بامعنی لفظ ہے۔ افغان اس امن کے لئے صلح کا لفظ جسے وہ اپنے لہجے میں سولہ کہتے ہیں، استعمال کرتے ہیں۔ اب ان کو کون سمجھائے کہ امن کوئی اور چیز ہے اور صلح دوسری چیز۔
ہم اتفاقاً استعمال کتے ہیں اور وہ تصادفاً۔ اب مجھے کوئی سمجھائے کہ کون سا لفظ ان دوں میں آسان ہے۔ اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ہم پاکستان کے پشتون افغان پشتو کو سمجنے میں ناکام رہتے ہیں۔
اٹھارہ سال کوئٹہ میں رہنے کے بعد میں فر فر وہاں کی مقامی زبانیں بولا کرتا تھا، اور انہی میں وہاں کی پشتو بھی شامل ہے جو کہ قندھار ایسنٹ لیے ہوئے ہے۔ جب کوئٹہ چھوڑا اور ہزارہ آیا اور پھر کراچی شفٹ ہوا تو بہت دھچکا لگا کہ جو پشتو مجھے آتی تھی اس پہ تنقید ہی ملی، سب کوٹے وال والی پشتو کہتے تھے اِسے اور مجھے باور کروایا گیا کہ اسے پاکستانی پٹھان پسند نہیں کرتے اور یوں میری پشتو میں بات کرنے کی صلاحیت بہت کم ہو گئی۔ سرحد میں جو پشتو بولی جاتی ہے وہ اور کابلی پشتو کسی حد تک ملتی جلتی ہے جبکہ بلوچستان میں بولی جانے والی پشتو قندھاری پشتو جیسی ہے پاکستان اور افغانستان کی پشتو کا کیا مقابلہ کرنا خود کابلی پشتو والے قندھاری پشتو کے بارے میں وہی رویہ رکھتے ہیں جو کہ سرحد کے پٹھان بلوچستان کی پشتو کے بارے میں رکھتے ہیں۔
لیکن ایک بات میں ڈنکے کی چوٹ پر کہوں گا کہ میں نے بلوچستان کے کسی پٹھان کی زبان سے سرحد کی پشتو کے خلاف اُن اٹھارہ سالوں میں کوئی لفظ نہیں سنا جبکہ یہاں پر میں نے جب بھی جس محفل میں بھی بات کی کوٹے وال کا لفظ اور کچھ طنز ہی ملا۔
اللہ ہم سب میں اتفاق، محبت اور بھائی چارہ قائم رکھے اور ہم ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنے والے بن جائیں۔ آمین۔
جیہ — اگست 17، 2013 12:20 شام
نو کمنٹس
ملائکہ — اگست 17، 2013 3:05 شام
آصف صاحب خوش آمدید۔۔۔ آپکا تعارف اچھا ہے ۔۔۔
عاطف بٹ — اگست 17، 2013 3:08 شام
خوش آمدید آصف صاحب۔ آپ کا تعارف بہت دلچسپ ہے۔ امید ہے کہ آپ کی آمد محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی! :)
انیس الرحمن — اگست 19، 2013 12:45 شام
KwULv.png
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 2، 2013 11:15 شام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
brand.gif
آصف اثر — ستمبر 3، 2013 6:50 صبح
محترمین حسان خان ، امجد میانداد ، انیس الرحمن اور محمد اسامہ سَرسَری آپ سب کے پیار و محبت کے لیے قلبی تشکر۔
آصف اثر — ستمبر 3، 2013 6:50 صبح
آصف صاحب خوش آمدید۔۔۔ آپکا تعارف اچھا ہے ۔۔۔
شکریہ بہنا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%B5%D9%81-%D8%A7%D8%AB%D8%B1-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1%D9%90-%D8%AE%D8%AF%D9%85%D8%AA.66216/page-2