کیا آپ واقعی پشتو پڑھ لیتی ہے؟
خوشی ہوگی اثبات پر۔ وگرنہ کسی شاعری کی تشریح کا وہ مزا نہیں ہوتا جو اصل زبان میں شاعری پڑھنے سے ہوتا ہے۔
“ہر کلہ راشہ“ د پختو د محبت نخہ دہ،
د دوو زڑونو د یو والی او وحدت نخہ دہ۔۔۔
سو تو میں آپ کی بات کو تسلیم کرتی ہوں کسی زبان کی چاشنی سے کسی دوسری زبان میں ترجمہ یا تشریح کر کے لطف اندوز نہیں ہوا جا سکتا..لیکن زبان کی ترویج اور دوسروں تک پیغام پہنچانے کےلیے ایسا کرنا ضروری امر ٹھہرتا ہے..
پشتو جاننے والے اراکین کم ہیں محفل میں..شاید آپ کا کلام وہ داد نہ پا سکے جو اس کا حق ہو گا...میرے تجسس اور اشتیاق کو ایک نئی زبان کو پڑھنے اور سمجھنے کی خواہش سے منسوب کیجیے

آپ تو ماشاءاللہ اردو میں بھی بہت رواں لکھتے ہیں امید ہے اردو تحریریں پڑھنے کا موقع بھی ملے گا

شعر کےلیے بنا سمجھے داد کہ اچھا لگا پشتو پڑھ کر اور شعر دہرا کر..محبت اور وحدت جیسے الفاظ تو اپنے اپنے سے لگے
