اجتماعی انٹرویوآپ کی بکٹ لسٹ

زیک — جنوری 18، 2016 4:49 شام
مذہبی قیود کا لحاظ نہیں کرتے یا اکثریت لا مذہب ہے ؟ جہاں تک میرا علم ہے تو شاید کوئی مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا خواہ آسمانی ہو یا غیر الہامی۔
اور اگر مذہب کوئی نہیں تو شادی کیا مقصد سمجھ کر کرتے ہیں کیا کوئی مجبوری ہوتی ہے ؟
شادی کے بغیر تعلقات کی تو تقریباً ہر مذہب اجازت دیتا ہے بس اس کی "قیود" کچھ اور ہیں۔
ایچ اے خان — جنوری 18، 2016 4:53 شام
شادی کے بغیر تعلقات کی تو تقریباً ہر مذہب اجازت دیتا ہے بس اس کی "قیود" کچھ اور ہیں۔
قیود ہی شادی کہلاتی ہے
زیک — جنوری 18، 2016 4:58 شام
قیود ہی شادی کہلاتی ہے
concubine بیوی نہیں ہوتی۔
ایچ اے خان — جنوری 18، 2016 5:01 شام
concubine بیوی نہیں ہوتی۔
concubine کی کوئی قیود ہوتی ہیں کیا؟
سید عاطف علی — جنوری 18، 2016 5:07 شام
شادی کے بغیر تعلقات کی تو تقریباً ہر مذہب اجازت دیتا ہے بس اس کی "قیود" کچھ اور ہیں۔
اچھا تو یہ بتا ئیےکہ کیا بچوں کی بھی اجازت دیتا ہے ؟یا ا س کی بھی قیود ہیں ؟ اگر ہیں تو کیا ؟
زیک — جنوری 18، 2016 5:08 شام
دولت مند بننا بکٹ لسٹ میں تو نہیں لیکن سوچتا ہوں اگر بہت زیادہ دولت مند ہوتا تو آج شاید حالات مختلف ہوتے۔ دولت کی طاقت کا اندازہ اچھے سے جو ہوا:devil:
پیسے کے بغیر دنیا میں کچھ نہیں ہو سکتا۔
زیک — جنوری 18، 2016 5:11 شام
اچھا تو یہ بتا ئیےکہ کیا بچوں کی بھی اجازت دیتا ہے ؟یا ا س کی بھی قیود ہیں ؟ اگر ہیں تو کیا ؟
لونڈی سے اولاد کے بارے میں آپ ہم سے شاید بہتر جانتے ہوں۔
خیر یہ بحث پٹڑی سے اتر رہی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ بکٹ لسٹ بارے تبصرہ کرنے والے یہاں آنے سے گریز کریں۔
زیک — جنوری 18، 2016 5:14 شام
میری بالٹی میں ایک آرزو
سمندری پانی کو میٹھا بناناایسے کہ لاگت کم سے کم یا نہ ہو
سمندر کے تمام پانیوں کو میٹھا کرنا ہے یا سمندری پانی سے میٹھا پانی نکالنا ہے؟
زیک — جنوری 18، 2016 5:18 شام
یہ صاحب ڈرنے والوں میں سے نہیں بلکہ ڈرانے والوں میں سے ہیں
کس کو ڈرایا سید ذیشان نے؟
ایچ اے خان — جنوری 18، 2016 5:23 شام
سمندر کے تمام پانیوں کو میٹھا کرنا ہے یا سمندری پانی سے میٹھا پانی نکالنا ہے؟

ضرورت کے لیے نکالنا ہے
ربیع م — جنوری 18، 2016 5:27 شام
بکٹ لسٹ bucket list کا ترجمہ بالٹی فہرست کرنا تو نامناسب ہو گا کہ to kick the bucket کا ترجمہ بالٹی کو لات مارنا نہیں ہے۔ خیر بکٹ لسٹ ان چیزوں کی فہرست کو کہتے ہیں جو آپ نے ابھی تک نہیں کیں مگر مرنے سے پہلے کرنا چاہیں گے۔
سو اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ اپنی بکٹ لسٹ سے تین چیزیں شیئر کریں۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
حمیرا عدنان — جنوری 18، 2016 6:28 شام
کم از کم ان سے بہتر ہے جو بتا ہی نہیں رہے!
یعنی سیدھا اٹیک مجھے پر :surprise:
arifkarim — جنوری 18، 2016 6:38 شام
پہلے دن سے تو مجھے ہی ڈرا رہے ہیں :)
زیک — جنوری 18، 2016 6:50 شام
یعنی سیدھا اٹیک مجھے پر :surprise:
جب تک بکٹ لسٹ پوسٹ نہیں کریں گی اٹیک جاری رہے گا۔
فہیم — جنوری 19، 2016 9:57 صبح
پیسے کے بغیر دنیا میں کچھ نہیں ہو سکتا۔
تبھی تو کہتے ہیں
پیسے کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔
ایچ اے خان — جنوری 19، 2016 8:41 شام
تبھی تو کہتے ہیں
پیسے کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔[/QUOT
بہوت سے کام دنیا میں پیسے کے بغیر بھی ہوتے ہیں
بلکہ زیادہ تر کام پیسے کے بغیر ہوتے ہیں
صائمہ شاہ — جنوری 19، 2016 9:50 شام
ساری دنیا دیکھنا
میری بکٹ لسٹ میں یہی چھوٹا سا وش ہے :)
قیصرانی — جنوری 19، 2016 9:50 شام
ہو سکتا ہے آپکے ڈچ دوست کی نیت خراب ہو۔ جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں اکثر نارویجن شادی شدہ ہیں جنہوں نے بچوں کی پیدائش کے کئی سال بعد شادی کی۔
ہفتے کے روز ایک شادی پر مدعو تھا۔ کولیگ کی شادی تھی۔ بتا رہی تھی کہ اپنے اس روز سے شوہر کہلانے والے بندے کے ساتھ اس نے بائیس سال گذارے۔ ابھی وہ خود ساٹھ کی ہوئی ہے تو سوچا کہ اس سے شادی بھی کر ہی لے :)
زیک — جنوری 19، 2016 9:56 شام
ساری دنیا دیکھنا
میری بکٹ لسٹ میں یہی چھوٹا سا وش ہے :)
صرف خشکی یا تری بھی؟
زیک — جنوری 19، 2016 9:56 شام
ہفتے کے روز ایک شادی پر مدعو تھا۔ کولیگ کی شادی تھی۔ بتا رہی تھی کہ اپنے اس روز سے شوہر کہلانے والے بندے کے ساتھ اس نے بائیس سال گذارے۔ ابھی وہ خود ساٹھ کی ہوئی ہے تو سوچا کہ اس سے شادی بھی کر ہی لے :)
بےشک کسی بھی نام سے پکارو ہے تو یہ شادی ہی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%A9%D9%B9-%D9%84%D8%B3%D9%B9.87255/page-9