اردو کا خادم

عزیر اسرائیل — مئی 18، 2014 11:14 صبح
میں جب بھی اردو محفل کھولتا ہوں تو ’فورم میں اپنا تعارف پیش کریں‘ دیکھ کر سوچتا ہوں کہ ایک ایک ایسا شخص جس نے اب تک کوئی قابل قدر کام نہیں کیا وہ اپنا تعارف پیش کرکے کیوں شرمندگی مول لے، بار بار کوشش کے باوجود اپنا ہلکا پھلکا تعارف بھی نہیں لکھ سکا۔ اپ یہ سوچ کر لکھ رہا ہوں کہ اس فرض سے سبکدوش ہوجاؤں، نتیجہ جو بھی ہو۔
دیگر محبان اردو کی طرح جو اردو کے لئے کم ہی وقت نکال پاتے ہیں میں بھی اپنے آپ کو اردو کا خادم بلکہ ادنی خادم کہہ کر تعارف کراتا ہوں۔ جب سے ہوش سنبھال اردو کے الفاظ سے واسطہ رہا، دہلی کے جامعہ اسلامیہ سنابل میں عالمیت فضیلت کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے اور پھر دہلی یونی ورسٹی سے ایم اور ایم فل کی تعلیم حاصل کی۔ فی الحال دہلی یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی آخری مرحلہ میں ہے۔ اقبال کے ناقدین موضوع ہے۔ فکشن تنقید سے دلچسپی ہے۔ ہلکے پھلکے تنقیدی مضامین بھی لکھ لیتا ہوں۔ کبھی کبھار افسانہ لکھ کر اپنے نفس کو سکون پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ شاعری کی تنقید سے مجھے دلچسپی نہ ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی اسی موضوع پر کررہا ہوں۔ اس سے ہمارے صبر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر کافی عرصہ سے جڑا ہوں، ہمارے دوبلاگ ہیں، ایک ’عزیر اسرائیل کا اردو بلاگ‘ ہے اس کا لنک یہ ہے:
www.uzairisraeel.blogspot.com
اردو کا ایک تحقیق رسالہ بھی نکال رہا ہوں جس کا نام ’اردو ریسرچ جرنل‘(ISSN 2348-2687)اس کا دوسرا شمار ابھی ابھی شائع ہوا ہے۔ اس کا لنک ہے:
www.urdulinks.com
اگر کوئی صاحب اس شمارے کو پڑھنا چاہیں تو اس لنک سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں:
https://drive.google.com/file/d/0B8LAL-eyc6amTWxxM1lLR01JU1k/edit?usp=sharing
اب اس زیادہ کچھ نہیں۔ فی الحال دہلی میں مقیم ہوں، میرا آبائی گھر اترپر دیش کے ضلع بلرام پور میں ہے۔
محمد شعیب — مئی 18، 2014 11:34 صبح
خوش آمدید عزیز بھائی :) :)
سید ذیشان — مئی 18، 2014 11:41 صبح
محفل پر خوش آمدید۔
سید شہزاد ناصر — مئی 18، 2014 11:43 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید
ماشاءاللہ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں
خوشی ہوئی سن کر
سلامت رہیں
جیہ — مئی 18، 2014 11:48 صبح
خوش آمدید
شمشاد — مئی 18، 2014 11:56 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ماشاء اللہ آپ تو خاصی پڑھی لکھی شخصیت ہیں۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
صائمہ شاہ — مئی 18، 2014 12:02 شام
خوش آمدید
نکتہ ور — مئی 18، 2014 12:05 شام
:welcome:
زیک — مئی 18، 2014 12:44 شام
خوش آمدید عزیر!
عبد الرحمن — مئی 18، 2014 12:53 شام
صمیم دل سے خوش آمدید عزیر بھائی!
نایاب — مئی 18، 2014 1:45 شام
محترم عزیز اسرائیل بھائی محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بلاشبہ خوب لکھتے ہیں آپ ۔۔۔۔
بہت دعائیں
تلمیذ — مئی 18، 2014 2:37 شام
محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ عزیر صاحب۔
ایک اور تعلیم یافتہ رکن اور اردو کے عاشق کا شامل ہونا محفل کے لیے ایک اعزاز ہے۔
محمد یعقوب آسی — مئی 18، 2014 2:42 شام
میں جب بھی اردو محفل کھولتا ہوں تو ’فورم میں اپنا تعارف پیش کریں‘ دیکھ کر سوچتا ہوں کہ ایک ایک ایسا شخص جس نے اب تک کوئی قابل قدر کام نہیں کیا وہ اپنا تعارف پیش کرکے کیوں شرمندگی مول لے، بار بار کوشش کے باوجود اپنا ہلکا پھلکا تعارف بھی نہیں لکھ سکا۔ اپ یہ سوچ کر لکھ رہا ہوں کہ اس فرض سے سبکدوش ہوجاؤں، نتیجہ جو بھی ہو۔
دیگر محبان اردو کی طرح جو اردو کے لئے کم ہی وقت نکال پاتے ہیں میں بھی اپنے آپ کو اردو کا خادم بلکہ ادنی خادم کہہ کر تعارف کراتا ہوں۔ جب سے ہوش سنبھال اردو کے الفاظ سے واسطہ رہا، دہلی کے جامعہ اسلامیہ سنابل میں عالمیت فضیلت کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے اور پھر دہلی یونی ورسٹی سے ایم اور ایم فل کی تعلیم حاصل کی۔ فی الحال دہلی یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی آخری مرحلہ میں ہے۔ اقبال کے ناقدین موضوع ہے۔ فکشن تنقید سے دلچسپی ہے۔ ہلکے پھلکے تنقیدی مضامین بھی لکھ لیتا ہوں۔ کبھی کبھار افسانہ لکھ کر اپنے نفس کو سکون پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ شاعری کی تنقید سے مجھے دلچسپی نہ ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی اسی موضوع پر کررہا ہوں۔ اس سے ہمارے صبر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر کافی عرصہ سے جڑا ہوں، ہمارے دوبلاگ ہیں، ایک ’عزیر اسرائیل کا اردو بلاگ‘ ہے اس کا لنک یہ ہے:
www.uzairisraeel.blogspot.com
اردو کا ایک تحقیق رسالہ بھی نکال رہا ہوں جس کا نام ’اردو ریسرچ جرنل‘(ISSN 2348-2687)اس کا دوسرا شمار ابھی ابھی شائع ہوا ہے۔ اس کا لنک ہے:
www.urdulinks.com
اگر کوئی صاحب اس شمارے کو پڑھنا چاہیں تو اس لنک سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں:
https://drive.google.com/file/d/0B8LAL-eyc6amTWxxM1lLR01JU1k/edit?usp=sharing
اب اس زیادہ کچھ نہیں۔ فی الحال دہلی میں مقیم ہوں، میرا آبائی گھر اترپر دیش کے ضلع بلرام پور میں ہے۔
آپ خادم تو ہیں، کم از کم ۔۔ یہاں تو خ کا سرا اڑ جاتا ہے، نقطہ چھوڑ جاتا ہے کہ ’’نادم‘‘ تو بنا رہے۔
اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
زیک — مئی 18، 2014 2:47 شام
خوش آمدید عزیز بھائی :) :)
محترم عزیز اسرائیل بھائی محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بلاشبہ خوب لکھتے ہیں آپ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں
محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ عزیز صاحب۔
ایک اور تعلیم یافتہ رکن اور اردو کے عاشق کا شامل ہونا محفل کے لیے ایک اعزاز ہے۔
عزیر
محمد شعیب — مئی 18، 2014 2:56 شام
اوہ معذرت عزیر بھائی! اور شکریہ زکریا بھائی۔ :) :)
تلمیذ — مئی 18، 2014 3:11 شام
کیا باریک نظری ہے!
تصحیح کا شکریہ، جزاک اللہ۔
نایاب — مئی 18، 2014 3:40 شام
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم بھائی
جاسمن — مئی 19، 2014 3:07 صبح
السلام علیکم۔ جی آیاں نوں!
arifkarim — مئی 19، 2014 4:08 صبح
عزیر اسرائیل نام تو یہودی ہے ویسے۔ خیر محفل کے رُکن بننے پر مبارک باد۔ :)
محمد وارث — مئی 19، 2014 4:27 صبح
خوش آمدید عزیر صاحب
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%A7%D8%AF%D9%85.74439/