ازالیہ بون فلیا

لاریب مرزا — مئی 28، 2018 11:08 صبح
آپ جرمن زبان سیکھیے۔ :)
جرمن سیکھنے سے جرمنی کا ویزہ مل جائے گا کیا؟؟ :p
محمدظہیر — مئی 28، 2018 11:10 صبح
جرمن سکیھنے سے جرمنی کا ویزہ مل جائے گا کیا؟؟ :p
جرمن زبان سیکھنے سے ویزہ آسانی سے مل جائے گا. آپ جرمنی جانا چاہتی ہیں؟ :)
محمداحمد — مئی 28، 2018 11:12 صبح
جرمن سیکھنے سے جرمنی کا ویزہ مل جائے گا کیا؟؟ :p

ہمیں اتنی اچھی اردو آتی ہے لیکن لکھنؤ اور دلی نہیں جا سکتے۔ :censored::D:p
عرفان سعید — مئی 28، 2018 11:14 صبح
اپنے متعلق مزید کچھ بتائیے تاکہ ہمیں تسلی ہو سکے کہ آپ مذاق نہیں کر رہی ہیں

ہم نے دو سال گزارے ہیں جرمنی میں۔ ہماری ٹوٹی پھوٹی جرمن:
herzlich willkommen
ظہیر بھائی! اگر پاکستانی تھوڑی سی جرمن لکھ دے تو زبردست، اگر جرمن اردو لکھ دے تو مذاق؟
محمداحمد — مئی 28، 2018 11:19 صبح
ہم نے دو سال گزارے ہیں جرمنی میں۔ ہماری ٹوٹی پھوٹی جرمن:
herzlich willkommen

اس کا صحیح سالم اردو میں ترجمہ بھی فرما دیجے۔ :)
محمداحمد — مئی 28، 2018 11:20 صبح
ظہیر بھائی! اگر پاکستانی تھوڑی سی جرمن لکھ دے تو زبردست، اگر جرمن اردو لکھ دے تو مذاق؟

اس میں جرمن اور اردو زبانوں کا قصور نہیں ہے بلکہ محفل کی تابندہ تاریخ احتیاط کی متقاضی ہے۔ :)
عرفان سعید — مئی 28، 2018 11:21 صبح
اس کا صحیح سالم اردو میں ترجمہ بھی فرما دیجے۔
دلی خوش آمدید!
دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کافی مبالغے کا اسلوب ہے۔ ایک جرمن اس میں کہیں ڈوب ہی نہ جائے۔
لاریب مرزا — مئی 28، 2018 11:22 صبح
آپ جرمنی جانا چاہتی ہیں؟ :)
ظہیر بھائی جانا تو ہم دنیا کے تمام ممالک میں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ قانون انگریزی پر بھی لاگو ہوتا ہو تو ہم امریکہ کے لیے کوشش کریں؟؟ :-P
جرمن زبان سیکھنے سے ویزہ آسانی سے مل جائے گا.
محمدظہیر — مئی 28، 2018 11:22 صبح
اس میں جرمن اور اردو زبانوں کا قصور نہیں ہے بلکہ محفل کی تابندہ تاریخ احتیاط کی متقاضی ہے۔ :)
شکر ہے آپ نے نہایت عمدہ انداز میں بات کو رکھا :)
عرفان سعید — مئی 28، 2018 11:23 صبح
تابندہ تاریخ احتیاط کی متقاضی ہے۔
ظہیر بھائی! اس تابندہ تاریخ پر ایک الگ لڑی میں روشنی ڈالی جائے تو کیسا رہے گا؟
محمدظہیر — مئی 28، 2018 11:23 صبح
ظہیر بھائی جانا تو ہم دنیا کے تمام ممالک میں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ قانون انگریزی پر بھی لاگو ہوتا ہو تو ہم امریکہ کے لیے کوشش کریں؟؟ :-P
Ielts یا toefl کا امتحان دیجیے اور اپلائی کیجیے باقی اللہ کریم ہے :)
محمداحمد — مئی 28، 2018 11:24 صبح
ایک جرمن اس میں کہیں ڈوب ہی نہ جائے۔

ٹوٹی پھوٹی پر یہ حال ہے۔ :eek:
محمدظہیر — مئی 28، 2018 11:24 صبح
ظہیر بھائی! اس تابندہ تاریخ پر ایک الگ لڑی میں روشنی ڈالی جائے تو کیسا رہے گا؟
احمد بھائی نے کہا اور آپ مجھے پکڑ رہے ہیں :)
محمداحمد — مئی 28، 2018 11:26 صبح
احمد بھائی نے کہا اور آپ مجھے پکڑ رہے ہیں :)

اُن کو پتہ ہے کہ یہ کام آپ زیادہ اچھا کر سکتے ہیں۔ :p
عبید انصاری — مئی 28، 2018 11:28 صبح
آپ حضرات ازالیہ صاحبہ کی لڑی کا "ازالہ" کر رہے ہیں:)
محمدظہیر — مئی 28، 2018 11:29 صبح
اُن کو پتہ ہے کہ یہ کام آپ زیادہ اچھا کر سکتے ہیں۔ :p
بڑوں کے ہوتے ہوئے چھوٹے منہ کھولتے ہوئے اچھے نہیں لگتے :LOL:
عرفان سعید — مئی 28، 2018 11:30 صبح
بڑوں کے ہوتے ہوئے چھوٹے منہ کھولتے ہوئے اچھے نہیں لگتے
کیا خوب فقرے بازی شروع ہے۔
محمداحمد — مئی 28، 2018 11:34 صبح
بڑوں کے ہوتے ہوئے چھوٹے منہ کھولتے ہوئے اچھے نہیں لگتے :LOL:

ہم نے تو مذکورہ لڑی میں بھی منہ نہیں کھولا تھا۔ بس دیکھ دیکھ کر ہی عبرت پکڑتے رہے تھے۔ :(
یاز — مئی 28، 2018 11:37 صبح
میرا نام ازالیہ بون فلیا ہے۔ میں ایک جرمن ہوں۔ پانچ سال پہلے میں نے اردو سیکھنی شروع کر دی تھی۔ میرے خاوند پاکستانی ہیں۔ ان نے اردو سیکھنے کا کہا تو میں نے کچھ کوشش کی۔میں تھوڑی تھوڑی بولتی ہوں۔ اب میں نے لکھنا اور پڑھنا بھی کچھ سیکھی ہے۔ ہاتھ سے لکھنا بہت مشکل ہوتی ہے۔ کمپوتر پر تھوڑی آسان ہے۔ چند دنوں پہلے سے یہ سایٹ میں نے دیکھی تھی۔ایک پاکستانی دوست نے مدد کی اور میرا اکاونٹ نبایا۔ مجھے یوں لگا میری اردو بھی اچھی ہو جائے گی۔ابھی تو کافی خراب ہے۔ اس لیے یہاں آتی جاتی ہوں۔اگر خراب اردو لکھ بیٹھوں تو معافی دے دیجیے گا۔سب لوگوں کو رمضان کی بہت بہت مبارک۔
محترمہ ازالیہ صاحبہ! آپ کو اردو محفل پہ خوش آمدید۔
یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ملکِ جیم سے اس فورم پہ تشریف آور ہوئی ہیں۔
اردو کی کچھ مزید مشق کر لیں، پھر آپ کا محمد امین صدیق صاحب کے ساتھ مکالمہ رکھوائیں گے۔
مریم افتخار — مئی 28، 2018 11:44 صبح
جس طرح کی فقرے بازی ان کے ایک مراسلے کے جواب میں ہی سامنے آئی ہے اگر یہ واقعی ازالیہ محترمہ ہیں تو یا تو ایک ہی لڑی میں اردو بمعہ جگت بازی سیکھ جائیں گی یا محفل پر سبھی کو عجیب و غریب مخلوق تصور کریں گی۔
بھئی! بعض اوقات کسی معصوم کو محفل کی تابندہ تاریخ کا نہیں بھی پتا ہوتا۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B2%D8%A7%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A8%D9%88%D9%86-%D9%81%D9%84%DB%8C%D8%A7.101610/page-2