حمیرا عدنان — جنوری 18، 2019 8:31 شام
خوش آمدید سعدیہ افضال بہن
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
سعدیہ افضال — جنوری 18، 2019 8:32 شام
خوش آمدید سعدیہ افضال بہن
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
جی بہت بہت شکریہ۔
محب علوی — جنوری 18، 2019 8:36 شام
خوش آمدید اور یقیناََ صحیح جگہ پہنچ گئی ہیں آپ۔
مسلسل آتی رہیں تو کافی کچھ سیکھنے کو مل جائے گا۔
سعدیہ افضال — جنوری 18، 2019 8:38 شام
خوش آمدید اور یقیناََ صحیح جگہ پہنچ گئی ہیں آپ۔
مسلسل آتی رہیں تو کافی کچھ سیکھنے کو مل جائے گا۔
بہت بہت شکریہ۔ امید کرتی ہوں کہ ایسا ہی ہو۔
عرفان سعید — جنوری 18، 2019 8:41 شام
خوش آمدید سعدیہ افضال بہن
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
خوش آمدید!
آپ کو کافی عرصے بعد دیکھا۔ امید ہے سب خیریت ہو گی۔
سعدیہ افضال — جنوری 18، 2019 8:41 شام
خوش آمدید سعدیہ افضال بہن
اردو محفل فورم میں خوش آمدید
کسی کے جواب کو ریٹنگ دینے کا کیا طریقہءِ کار ہے؟ ابھی میں نے دیکھا کچھ احباب نے میرے میسج کو پرمزاح یا پسندیدہ یا پھر زبردست کی ریٹنگ دی۔ اگر اسی طرح میں کسی کے میسج کو ریٹنگ دینا چاہوں تو مجھے کوئی آپشن نہیں مل رہا۔
حمیرا عدنان — جنوری 18، 2019 8:44 شام
خوش آمدید!
آپ کو کافی عرصے بعد دیکھا۔ امید ہے سب خیریت ہو گی۔
جی الحمداللہ سب خیریت ہے بس کل صبح پاکستان سے واپسی ہوئی ہے، اب انشاءاللہ روزانہ کی بنیاد پر حاضری ہوتی رہے گی
حمیرا عدنان — جنوری 18، 2019 8:49 شام
کسی کے جواب کو ریٹنگ دینے کا کیا طریقہءِ کار ہے؟ ابھی میں نے دیکھا کچھ احباب نے میرے میسج کو پرمزاح یا پسندیدہ یا پھر زبردست کی ریٹنگ دی۔ اگر اسی طرح میں کسی کے میسج کو ریٹنگ دینا چاہوں تو مجھے کوئی آپشن نہیں مل رہا۔
آپ آج ہی ایکٹیو ہوئی ہیں انشاءاللہ ایک دو دن میں آپ کی ریٹنگ کی آپشن بھال ہو جائے گی
سعدیہ افضال — جنوری 18، 2019 8:53 شام
آپ آج ہی ایکٹیو ہوئی ہیں انشاءاللہ ایک دو دن میں آپ کی ریٹنگ کی آپشن بھال ہو جائے گی
میرے خیال سے آج تیسرا دن ہے۔ بحرحال مدعے کی بات یہ کہ ابھی میں ریٹنگ نہیں دے سکتی۔
معلومات دینے کا شکریہ
عرفان سعید — جنوری 18، 2019 9:00 شام
آپ آج ہی ایکٹیو ہوئی ہیں انشاءاللہ ایک دو دن میں آپ کی ریٹنگ کی آپشن بھال ہو جائے گی
میرے خیال سے آج تیسرا دن ہے۔ بحرحال مدعے کی بات یہ کہ ابھی میں ریٹنگ نہیں دے سکتی۔
معلومات دینے کا شکریہ
پچاس مراسلوں کے بعد یہ اختیار آپ کو مل جائے گا۔
سرگوشی
احباب کا فردا فردا شکریہ ادا کرتی تو منزل قریب آجاتی!
سعدیہ افضال — جنوری 18، 2019 9:04 شام
پچاس مراسلوں کے بعد یہ اختیار آپ کو مل جائے گا۔
سرگوشی
احباب کا فردا فردا شکریہ ادا کرتی تو منزل قریب آجاتی!
ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔ یہ فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا عین ممکن تھا اگر پہلے علم ہوتا کہ ایسا بھی کچھ ہوسکتا ہے آگے چل کر۔
عرفان سعید — جنوری 18، 2019 9:13 شام
ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔ یہ فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا عین ممکن تھا اگر پہلے علم ہوتا کہ ایسا بھی کچھ ہوسکتا ہے آگے چل کر۔
آپ یہ پڑھیں
بارہویں سالگرہ - محفل میں مقبول ہونے کے طریقے ضرور افاقہ ہوگا
سعدیہ افضال — جنوری 18، 2019 9:49 شام
تعارف میں کوئی شرلی چھوڑنا نہ بھولیں جسے محفلین بھولنا بھی چاہیں تو نہ بھول سکیں۔ اگر تعارف میں بھول جائیں تو اگلے کسی مراسلے میں کسر نکال لیں۔
میرے خیال سے شرلی چھوڑنے میں تو میں کامیاب ہو ہی گئی ہوں۔ ایک ثواب والی اور ایک اس فورم میں ایک ممبر کا نام نہ لینے والی۔۔۔ باقی جو ڈھیروں آئی ڈیز بنا کر اپنے آپکو فیک ریٹنگ دینے کا معاملہ ہے تو وہ اب ممکن نہیں کیوں کہ آپ نے ہی بتایا کہ 50 پوسٹ کے بعد وہ آپشن آئے گی۔
جان — جنوری 19، 2019 2:09 صبح
شکریہ جناب۔
آپکا تو نام بھی نہیں لیا جا سکتا، ایسے ہی محلے والے کچھ اور نہ سمجھ بیٹھیں۔
لے لیں نام، ہم قطعی برا نہ منائیں گے۔ محلے والوں کی سوچ کا کیا؟ وہ تو ہر جگہ ایک جیسی ہوتی ہے۔
سید عمران — جنوری 19، 2019 4:48 صبح
عرفان سعید صاحب۔۔۔
کیا واقعی آپ کو اس لڑی میں بھی وہی فلینگ محسوس نہیں ہورہی ہیں؟؟؟
عرفان سعید — جنوری 19، 2019 6:04 صبح
عرفان سعید صاحب۔۔۔
کیا واقعی آپ کو اس لڑی میں بھی وہی فلینگ محسوس نہیں ہورہی ہیں؟؟؟
پہلے یہ بتائیں کہ فیلنگ کیسے محسوس کی جاتی ہے؟
سعدیہ افضال — جنوری 19، 2019 8:10 شام
لے لیں نام، ہم قطعی برا نہ منائیں گے۔ محلے والوں کی سوچ کا کیا؟ وہ تو ہر جگہ ایک جیسی ہوتی ہے۔
آپ کیوں برا منانے لگے بھلا۔۔۔
مسئلہ تو ہے ہی محلے والوں کا انکو نظر انداز کرنا آ بیل مجھے مار کے مترادف ہوگا۔
رجب علی 780 — جنوری 19، 2019 10:30 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ اپ یو ٹیوب سے بھی سرچ کر سکتی ہیں وہاں اپ کو کمپیوٹنگ لیکچر اردو میں مل جایے گا کمپیوٹنگ کلاسس لنک
Syed Ather Ali Bukhari
رجب علی 780 — جنوری 19، 2019 10:36 شام
جان — جنوری 20، 2019 5:24 صبح
میرے خیال سے شرلی چھوڑنے میں تو میں کامیاب ہو ہی گئی ہوں۔ ایک ثواب والی اور ایک اس فورم میں ایک ممبر کا نام نہ لینے والی۔۔۔ باقی جو ڈھیروں آئی ڈیز بنا کر اپنے آپکو فیک ریٹنگ دینے کا معاملہ ہے تو وہ اب ممکن نہیں کیوں کہ آپ نے ہی بتایا کہ 50 پوسٹ کے بعد وہ آپشن آئے گی۔
چونکہ مستقبل میں آپ کا ہم سے زیادہ واسطہ نہیں پڑنے والا تو ہم ابھی اسی شرلی پہ پانی ڈال دیتے ہیں۔