السلام علیکم
میرا نام محمد احمد ہے
میں گوجرنوالہ پاکستان سے ہوں
اس وقت متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں اور اپنا چھوٹا سا بزنس چلاتا ہوں
کمپیوٹر الیکٹرونکس مطالعہ نت نئی چیزوں کی ریسرچ مشغلہ ہے غیر شادی شدہ بھی ہوں اردو زبان سے لگاو ہے اور اسی لگاو میں تلاش کرتے اس سائٹ پر آیا ہوں واسلام
محمد احمد
شمشاد — جولائی 2، 2010 4:27 صبح
و علیکم السلام اردو محفل میں خوش آمدید۔
رانا — جولائی 2، 2010 4:43 صبح
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید احمد صاحب۔
خواجہ طلحہ — جولائی 2، 2010 5:01 صبح
خوش آمدید۔۔
وجی — جولائی 2، 2010 6:44 صبح
خوش آمدید محمد احمد
متحدہ عرب امارات کے کون سے شہر میں ہوتے ہیں آپ
محمد وارث — جولائی 2، 2010 11:03 صبح
خوش آمدید احمد صاحب۔
فرخ منظور — جولائی 2، 2010 11:06 صبح
ارے واہ! احمد لون بھائی آپ اور یہاں۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔ امید ہے آپ یہاں آتے رہیں گے۔
محمد شعیب خٹک — جولائی 2، 2010 11:10 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید
ویل کم
جی آیاں نوں
ہر کلہ راشے
اھلا وسھلا مرحبا وہ آئے ہمارے گھر خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
دوست — جولائی 2، 2010 11:24 صبح
جی آیاں نوں۔
طالوت — جولائی 2، 2010 11:43 صبح
خوش آمدید محمد احمد ۔
وسلام
عائشہ عزیز — جولائی 2، 2010 12:46 شام
وعلیکم سلام
اردو محفل میں خوش آمدیدبھائی
زین — جولائی 2، 2010 1:26 شام
خوش آمدید!
احمد لون — جولائی 2، 2010 10:45 شام
سب کا بہت شکریہ
سخنور بھائی آپ کا بھی شکریہ میں شارجہ میں ہوتا ہوں
محمدصابر — جولائی 3، 2010 4:03 صبح
خوش آمدید احمد لون۔
مغزل — جولائی 3، 2010 10:57 صبح
مکرمی احمد لون صاحب ، اردو محفل میں خوش آمدید، فرخ بھائی کی ’’ ارے واہ ‘‘ سے ۔۔ آپ کے لیے احترام مزید بڑھ گیا۔ یقیناَ آپ ایک دوسرے کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ عزیز بھی ہیں ۔ سلامت رہیں
احمد لون — جولائی 3، 2010 11:55 شام
فرخ بھائی عرف سخنور بھائی کی مہربانی ہے کہ انہوں نے پہچان کر بڑھ کر سلام کیا ورنہ میں تو ایک عام سا بندہ ہوں
شمشاد — جولائی 4، 2010 2:45 صبح
عام آدمی یعنی کہ مینگو مین، جناب اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
احمد لون — جولائی 4، 2010 3:38 صبح
نام/نک
محمد احمد
عمومی تعلیم
میٹرک
گوجرانوالہ بورڈ سال 1999
شعبہ تعلیم
کامرس
ادارہ تعلیم
گوجرانوالہ کالچ آف کامرس
ڈپلومہ
ڈی۔کام
سال تکمیل
2001
شعبہ تعلیم
ایسوسی ایٹ انجینئر
ادارہ تعلیم
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن
ڈپلومہ
الیکٹرونکس
سال تکمیل
2004
شعبہ تعلیم
ایسوسی ایٹ انجینئر
ادارہ تعلیم
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن
ڈپلومہ
کمپیوٹر ٹیکنالوجی
سال تکمیل
2005 عمومی کمپیوٹر تعلیم
1997 تا 2000 Microsoft Certified Systems Engineer (MCSE)
سال تکمیل
2000
Microsoft Certified Systems Administrator (MCSA)
سال تکمیل
2001
Microsoft Certified Desktop Support Technician (MCDST)
سال تکمیل
2002
ڈسپنسر کورس
پنجاب بورڈ آف میڈیکل فیکلٹی
سال تکمیل
2003
A+
سال تکمیل
2005 سیل فون ٹیکنالوجی سرٹیفیکٹ
سال تکمیل 2006
پیشہ
کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ 1998-1999
اپنی خاندانی میڈیکل کمپنی میں بطور ایڈمنسٹریٹر2001-2005
لوکل ہسپتال میں بطور ایڈمنسٹریٹر 2005-2006
ذاتی انٹرنیٹ کلب اور انٹرنیٹ کیبل سروس 2001-2007
کمپیوٹر شاپس
2006سے لیکر تاحال یہ ہے میرا مختصر تعارف
شمشاد — جولائی 4، 2010 4:13 صبح
بہت شکریہ اپنا تفصیلی تعارف دینے کا۔ دبئی میں اردو محفل کے ایک بہت ہی پیارے رکن خرم شہزاد خرم ایک کمپیوٹر کی دکان پر ہوتے ہیں۔ آجکل کم آ رہے ہیں۔