بتانے کیلئے شکریہ ماوراء ۔
اور سب دوستوں کا بہت شکریہ۔
مجھے یہ فورم بہت پسند آیا ۔ خاص طور پر ادب فورم اور یہ جو سندھ،پنجاب اور سرحد وغیرہ کے بورڈز ہیں ،یہ اچھا لگا۔
تو جناب اب باضابطہ :
آپ کو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید
امید ہے کہ آپ مجھ ایسے کیلئے عملی منفعت کا سامان بہم کیجئے گا۔
التماس گزار ہوں کہ اپنا تفصیلی تعارف پیش کرکے ادب دوستی کا ثبوت دیجئے ۔
والسلام
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
بینا — اکتوبر 24، 2008 9:45 صبح
بہت شکریہ خوش آمدید کیلئے اور شعر پسند کرنے پر بھی ۔
پیر کامل راہ راست سے بھٹکے ہوئے لوگوں کیلئے ایک روشن چراغ ہے ۔ بس اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہونگی ۔
اور بھائی تعارف تو کروا چکی ہوں ۔ مزید کچھ زہن میں نہیں آ رہا ۔ ہاں تعلیم بی اے ہے ۔ پڑھائی میں اچھی تھی ۔ اور ان دونوں مضامین وغیرہ بہت لکھا کرتی تھی لیکن کبھی بھی کہیں بھی شائع نہیں کیئے ۔ یہ ایک غلطی ہی تھی لیکن اب افسوس بیکار ہے ۔ ہاں حلقہء احباب میں جو پڑھتا بہت پسند کرتا ۔
مغزل — اکتوبر 24، 2008 9:57 صبح
بہت شکریہ بینا ۔۔
آپ وہ مضامین و نگارشات ہمیں بھی تو پڑھنے کو فراہم کیجیے ۔
سلامت رہیئے ۔
بینا — اکتوبر 24، 2008 10:03 صبح
افسوس اسی کا تو ہے کہ وہ ساری تحریریں ادھر ادھر ہو گئیں ۔میں نے کلاس آٹھویں سے لکھنا شروع کیا تھا بلکہ شاید اس سے بھی پہلے کہ پانچویں کلاس میں بچوں کی کہانیاں لکھتی تھی ۔لیکن ان دنوں کسی کو دکھاتی تو نہیں تھی ،شوق پورا کرتی تھی اس لیئے ضائع ہو گئیں اور آٹھویں سے پھر دوستوں کو دکھاتی لیکن وہ بھی میری طرح عاقل تھیں کبھی محفوظ رکھنے کا مشورہ نہیں دیا۔اور بس اب کچھ نہیں ہے پاس۔
مغزل — اکتوبر 24، 2008 10:13 صبح
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
یہاں مختلف موضوعات پر آپ اپنے تازہ مراسلات کی تیاری کیجئے ۔
ہم اسے تصانیفِ بینا پر معمول کریں گے ۔۔
سلامت رہیں۔
ملائکہ — اکتوبر 24، 2008 10:20 صبح
خوش آمدید بینا
بینا — اکتوبر 24، 2008 10:29 صبح
کوشش کرونگی ۔کہ اب تو عادت ہی نہیں رہی ۔
اچھا یہ بتائیں کہ اس فورم سے متعلق کوئی بات سمجھ نہ آئے تو یہیں اپنے ٹاپک میں ہی پوچھ سکتے ہیں ۔اب اعلان دیکھا ایک جگہ ''القلم فورم'' کے بارے میں تو کیا یہ القلم محفل کا ہی ایک حصہ ہے کہ کوئی اور ہی فورم ہے ۔ اگر اسی کا حصہ ہے تو اور کتنے حصے ہیں اور کہاں پائے جاتے ہیں ۔ اگر اس بارے میں یعنی محفل فورم کے بارے میں ایک جامع تفصیل اعلان والے بورڈ پر بتا دی جائے تو نئے آنے والوں کیلئے فائدہ مند ہو گا ۔
اور بعض ممبرز کے ساتھ ''ماہر'' اور مبتدی کیوں لکھے ہوئے ہیں ۔ کیا سینئیر ،جونئیر کا چکر ہے ۔
شمشاد — اکتوبر 24، 2008 11:10 صبح
یہ اردو محفل کسی اور فورم کا حصہ نہیں بلکہ یہ اپنی جگہ ایک مکمل فورم ہے جس کا اصل مقصد اردو زبان کر ترویج و ترقی ہے۔ اور اراکین کے نام کے نیچے مبتدی، ماہر، مشاق وغیرہ ان کے مراسلوں کی تعداد کی بنا پر ہے۔ جوں جوں مراسلوں کی تعداد بڑھتی ہے، یہ عہدہ بھی بدلتا رہتا ہے۔
فیصل عظیم فیصل — اکتوبر 24، 2008 12:39 شام
اگر بینا کے مراسلات کے لئے کالم ہی بنانا ہے تو یہ نام کیسا رہے گا ۔ بینانابینا
بینا — اکتوبر 24، 2008 2:24 شام
شکریہ شمشاد بھائی ۔ یہ تو پتا ہی ہے کہ محفل کسی کا حصہ نہیں لیکن یہ القلم کیا محفل کا حصہ ہے ۔ جیسے سائیٹ میں سے بعض حصے پرائیویٹ کر دیئے جاتے ہیں مثلاَ بلاگ وغیرہ۔ یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ میں نیٹ پر سائیٹس چیک کر رہی تھی تو محفل کے بلاگ اور یہ القلم الگ الگ نظر آئے ۔
شکریہ شمشاد بھائی ۔ یہ تو پتا ہی ہے کہ محفل کسی کا حصہ نہیں لیکن یہ القلم کیا محفل کا حصہ ہے ۔ جیسے سائیٹ میں سے بعض حصے پرائیویٹ کر دیئے جاتے ہیں مثلاَ بلاگ وغیرہ۔ یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ میں نیٹ پر سائیٹس چیک کر رہی تھی تو محفل کے بلاگ اور یہ القلم الگ الگ نظر آئے ۔