السلام علیکم !

شمشاد — اکتوبر 24، 2008 3:59 شام
ہاں ہاں آپ دونوں نے تو چھوٹی ہی رہنا ہے، کبھی بڑی ہونا ہی نہیں۔
بینا — اکتوبر 24، 2008 4:02 شام
ملائکہ آگر یہ ہم سے بڑی ہوئی تو تم ان کو بینا کہوگی شرم کرو:grin:

:eek:
شرم کی کیا بات ۔دس بیس سال آگے پیچھے ہونے سے کیا ہوتا ہے بھلا :confused:
شمشاد — اکتوبر 24، 2008 4:08 شام
نینا جی " القلم " ایک الگ سے فورم ہے۔ البتہ یہ ہے کہ بہت سارے اراکین اردو محفل اور القلم دونوں جگہ پر لکھتے ہیں۔
تعبیر — اکتوبر 24، 2008 9:46 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
کل مجھے یہ تھریڈ فارم پر نظر آیا تھا اور ساتھ ہی ماوراء کا نام بھی نظر آرہا تھا۔ میں سمجھی کہ یہ پرانا ٹاپک ہے کہ اس نام سے ایک پہلے بھی ٹاپک تھا اس لیے میں یہان آئی ہی نہیں اور لیٹ ہو گئی
حسن علوی — اکتوبر 25، 2008 1:06 صبح
محفل میں خوش آمدید بینا۔
طالوت — اکتوبر 25، 2008 8:34 صبح
خوش آمدید بینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ القلم کا ذکر کسی "اعلان" کے حوالے سے ہے غالبا شاکر القادری کی جانب سے ۔۔۔
مرد لکھاریوں میں کسے پڑھنا پسند کرتی ہیں ؟
وسلام
بینا — اکتوبر 25، 2008 10:34 صبح
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
کل مجھے یہ تھریڈ فارم پر نظر آیا تھا اور ساتھ ہی ماوراء کا نام بھی نظر آرہا تھا۔ میں سمجھی کہ یہ پرانا ٹاپک ہے کہ اس نام سے ایک پہلے بھی ٹاپک تھا اس لیے میں یہان آئی ہی نہیں اور لیٹ ہو گئی

کوئی بات نہیں اور بہت شکریہ ۔ آپ کے ریپلائیز مختلف ٹاپکس میں پڑھے بہت مزا آیا پڑھ کر ۔
بینا — اکتوبر 25، 2008 10:39 صبح
خوش آمدید بینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ القلم کا ذکر کسی "اعلان" کے حوالے سے ہے غالبا شاکر القادری کی جانب سے ۔۔۔
مرد لکھاریوں میں کسے پڑھنا پسند کرتی ہیں ؟
وسلام
شکریہ طالوت بھائی ۔ اور مرد لکھاریوں میں کوئی خاص نام تو نہیں البتہ شہاب نامہ اور ان کی دوسری کتاب ''ماں جی''بہت پسند ہیں ۔ مستنصر کی تحریریں پسند ہیں لیکن کم پڑھی ہیں ۔اور کہانیوں میں احمد اقبال کی تحریریں پسند ہیں ۔اصل میں مردوں اور عورتوں کی تحریر میں ایک خاص فرق ہوتا ہے ۔عورت کہانی پر زیادہ زور دیتی ہے اور مردوں کی تحریر میں ایکشن زیادہ ہوتا ہے ۔اور مجھے لڑائی ،مار کٹائی بالکل نہیں پسند۔
جیہ — اکتوبر 25، 2008 11:48 صبح
خوش آمدید بینا۔
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا
سیدہ شگفتہ — اکتوبر 25، 2008 2:10 شام
السلام علیکم بینا ، اردو محفل میں خوش آمدید ! کتاب اور اردو ادب سے آپ کی دلچسپی جان کر خوشی ہوئی ۔
طالوت — اکتوبر 25، 2008 2:51 شام
شکریہ طالوت بھائی ۔ اور مرد لکھاریوں میں کوئی خاص نام تو نہیں البتہ شہاب نامہ اور ان کی دوسری کتاب ''ماں جی''بہت پسند ہیں ۔ مستنصر کی تحریریں پسند ہیں لیکن کم پڑھی ہیں ۔اور کہانیوں میں احمد اقبال کی تحریریں پسند ہیں ۔اصل میں مردوں اور عورتوں کی تحریر میں ایک خاص فرق ہوتا ہے ۔عورت کہانی پر زیادہ زور دیتی ہے اور مردوں کی تحریر میں ایکشن زیادہ ہوتا ہے ۔اور مجھے لڑائی ،مار کٹائی بالکل نہیں پسند۔
ارے بینا بی بی آپ اشتیاق احمد یا مظہر ایم اے کلیم وغیرہ کا سارا ملبہ سارے مرد لکھاریوں پر تو نہ ڈالیں ۔۔ وگرنہ مرد لکھاریوں کی اکثریت تو حقیقت سے قریب تر ہو کر لکھتی ہے ۔۔ "علی پور کا ایلی" پڑھا ہے آپ نے ؟ اگر نہیں تو پڑھئیے گا آپ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی ۔۔
البتہ خواتین لکھاری جیسے عمیرہ احمد یا بشرٰی رحمٰن وغیرہ خوابناک کہانیاں لکھتی ہیں ، اور خواتین کو خوابوں میں رہنا زیادہ اچھا لگتا ہے اسی لیئے خواتین کے پسندیدہ لکھاری بھی عموما خواتین ہی ہوتی ہیں ۔۔۔ تاہم مقصدیت سے بھی انکار نہیں مجھے ! خصوصا بانو قدسیہ کی تحریریں ۔۔۔۔۔۔۔!!
(ویسے یہ عمومی رائے ہے میری ورنہ پڑھنے میں کچھ اتنا زیادہ تو نہیں پڑھا کہ مذہب و سیاست پڑھنے سے ہی فرصت نہیں)
وسلام
ملائکہ — اکتوبر 25، 2008 3:35 شام
ملائکہ آگر یہ ہم سے بڑی ہوئی تو تم ان کو بینا کہوگی شرم کرو:grin:

اچھا کرلی ہے شرم پر اب پتہ ہی نہیں کہ کتنی بڑی ہیں انکے پیغامات پڑھ کر تو اندازہ ہوگیا ہے کہ بڑی ہی ہیں:):):)
بینا — اکتوبر 25، 2008 3:51 شام
ارے بینا بی بی آپ اشتیاق احمد یا مظہر ایم اے کلیم وغیرہ کا سارا ملبہ سارے مرد لکھاریوں پر تو نہ ڈالیں ۔۔ وگرنہ مرد لکھاریوں کی اکثریت تو حقیقت سے قریب تر ہو کر لکھتی ہے ۔۔ "علی پور کا ایلی" پڑھا ہے آپ نے ؟ اگر نہیں تو پڑھئیے گا آپ کی تمام شکایتیں دور ہو جائیں گی ۔۔
البتہ خواتین لکھاری جیسے عمیرہ احمد یا بشرٰی رحمٰن وغیرہ خوابناک کہانیاں لکھتی ہیں ، اور خواتین کو خوابوں میں رہنا زیادہ اچھا لگتا ہے اسی لیئے خواتین کے پسندیدہ لکھاری بھی عموما خواتین ہی ہوتی ہیں ۔۔۔ تاہم مقصدیت سے بھی انکار نہیں مجھے ! خصوصا بانو قدسیہ کی تحریریں ۔۔۔۔۔۔۔!!
(ویسے یہ عمومی رائے ہے میری ورنہ پڑھنے میں کچھ اتنا زیادہ تو نہیں پڑھا کہ مذہب و سیاست پڑھنے سے ہی فرصت نہیں)
وسلام
علی پور کا ایلی کی تعریف تو بہت سنی ہے لیکن ابھی تک پڑھنے کا موقع نہیں ملا لیکن پڑھوں گی ضرور ۔اور وہ تو کہانی نہیں ہے نا شہاب نامہ جیسی کتاب ہو گی ۔میں تو ناولوں کی بات کر رہی تھی ۔ اشتیاق احمد تو بہت اچھا لکھتے ہیں ،ایک اخلاقی سبق ضرور دیتے ہیں بچوں کو اور عمران سیریز میں نہیں پڑھتی وجہ یہی ہے ۔
یہ تو آپ کی غلط فہمی ہے عورتیں فقط خوابوں کی دنیا کے بارے میں نہیں لکھتیں بلکہ بہت سبق آموز لکھتی ہیں ۔ آپ ملکی سیاست پڑھتے ہیں اور وہ گھریلو سیاست پر لکھتی ہیں ۔ تو عورتوں کو ان باتوں سے پالا زیادہ پڑتا ہے اس لیے اس میں دلچسپی لیتی ہیں ۔اور ایک بات اور آپ نے شاید عمیرہ کو نہیں پڑھا تو اس لیے بتا رہی ہوں کہ وہ بہت ہٹ کر لکھتی ہیں ۔ آپ کو موقع ملے تو ضرور انہیں پڑھیئے گا ،پسند آئیں گے ان کے ناول ۔ اور بھائی وہ دن بیت گئے جب عورتوں کو خوابوں میں ہی رہنا پسند تھا ،اب تو وہ تعبیر دکھاتی ہیں ۔
مرک — اکتوبر 25، 2008 3:52 شام
اچھا جی:grin:
مرک — اکتوبر 25، 2008 3:55 شام
ہاں ہاں آپ دونوں نے تو چھوٹی ہی رہنا ہے، کبھی بڑی ہونا ہی نہیں۔

بڑے ہوکر کرنا بھی کیا ہے;)
مرک — اکتوبر 25، 2008 3:57 شام
:eek:
شرم کی کیا بات ۔دس بیس سال آگے پیچھے ہونے سے کیا ہوتا ہے بھلا :confused:

بہت کچھہ ہوتا ہے بینا جی :)
بینا — اکتوبر 25، 2008 4:05 شام
بہت کچھہ ہوتا ہے بینا جی :)

اچھا ٹھیک ہے جی ۔آپ پڑھتی ہیں ۔
مرک — اکتوبر 25، 2008 4:09 شام
جی میں پڑھتی ہوں؟؟؟
طالوت — اکتوبر 25، 2008 4:17 شام
جی "علی پور کا ایلی" کو آپ بیتی کہنا زیادہ مناسب ہو گا ۔۔۔
عمیرہ احمد کے ناول چند ایک پڑھے ہیں میں نے اور اسلیئے کہا تھا کہ مقصدیت سے انکار نہیں ۔۔ بشرٰی سعید کا ناول "جذام" میرے پسندیدہ ناولوں میں سے ایک ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جاسوسی ناول لکھنے والوں میں بے شک اشتیاق احمد کی یہ خصوصیت انھیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے کہ وہ اخلاقی تربیت کا اہتمام بھی کرتے ہیں ۔۔۔ ویسے کافی عرصہ ہوا انھیں پڑھے ہوئے ورنہ ایک وقت تھا کہ ہزار ہزار صفحوں کے "خاص نمبر" پڑھا کرتے تھے ۔۔۔
موصوف اب بھی لکھتے ہیں یا نہیں ؟
اور اگر کوئی برقی لائبریری بنا رکھی ہو تو شئیر کیجیئے گا ضرور ۔۔۔
وسلام
ملائکہ — اکتوبر 25، 2008 4:18 شام
اچھا ٹھیک ہے جی ۔آپ پڑھتی ہیں ۔

نہیں پڑھتی نا ہم دونوں ہی نہیں پڑھتے یہی تو مسئلہ ہے ورنہ کیا ہی بات ہوتی:laugh::laugh:
ہم دونوں پڑھتی ہیں فرسٹ ائیر میں ہیں;);)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.15899/page-3