بہت بہت بہت شکریہ خوش آمدید کیلئے ۔اور بہت بہت معزرت لیٹ شکریہ کیلئے لیکن آپ سے بات کرنا چاہتی تھی اس لیئے صرف شکریہ پر کلک نہیں کیا ۔
آپ بتائیں کہ ناول پڑھنا پسند ہے یا کہ نہیں ۔اور کن سائیٹس پر آپ جاتی ہیں ۔
ارے بھئی معذرت کی کوئی بات نہیں۔ میں بھی آپ سے بات کرنا چاہ رہی تھی۔ میں زنانہ ناول نہیں پڑھتی ہاں البتہ بہت سے ناول پڑھ رکھے ہیں۔ زنانہ ناول میں صرف رضیہ بٹ کے چند ناول پڑھے ہیں۔ عمیرہ احمد کو ابھی تک نہیں پڑھا۔ خواتین ناول نگاروں میں بانو قدسیہ بہت پسند ہے ، ان کا ناول "راجہ گدھ" کوئی 4 مرتبہ پڑھا ہے ۔ مزید پڑھنے کی ہوس ہے۔
محفل کے علاوہ، صرف جنگ اور بی بی سی وزٹ کرتی ہوں، اتنی سرفنگ نہیں کرتی۔
بینا آپ سے مل کر واقعی خوشی ہو رہی ہے