فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:26 شام
حوصلہ افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ محترم جناب الف عین صاحب
ادب دوست — مارچ 16، 2015 5:28 شام
محترم الف عین صاحب آپ محفل میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں ! یہ احباب تو ایک دوسرے کے محلے میں پہنچ چکے ہیں

عبدالقیوم چوہدری — مارچ 16، 2015 5:30 شام
محفل پر آتے جاتے رہیے گا۔

پاکستان آیا تو انشااللہ آپ سے ملاقات ہو گی۔

عبدالقیوم چوہدری — مارچ 16، 2015 5:30 شام
محترم الف عین صاحب آپ محفل میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں ! یہ احباب تو ایک دوسرے کے محلے میں پہنچ چکے ہیں
ہم تو اب گھر پہنچنے والے ہیں۔۔۔ آپ لیٹ ہو گئے

فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:31 شام
محترم الف عین صاحب آپ محفل میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں ! یہ احباب تو ایک دوسرے کے محلے میں پہنچ چکے ہیں
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:34 شام
محفل پر آتے جاتے رہیے گا۔

پاکستان آیا تو انشااللہ آپ سے ملاقات ہو گی۔
ارے یہ کیا میں تو سمجھا تھا اب تو بس ہوئی سویرے ملاقات ، کون سے ملک میں ہیں ویسے آپ؟
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 16، 2015 5:37 شام
ارے یہ کیا میں تو سمجھا تھا اب تو بس ہوئی سویرے ملاقات

۔۔۔۔
کون سے ملک میں ہیں ویسے آپ؟
KSA
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 16، 2015 5:40 شام
ارے یہ کیا میں تو سمجھا تھا اب تو بس ہوئی سویرے ملاقات
بس اب ملاقات طے ہو گئی بابے چوہان کی ہٹی پر۔۔ انشااللہ رمضان المبارک میں
فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:40 شام
[QUOTE="عبدالقیوم چوہدری, post: 1651742, member: 7743"
KSA
[/QUOTE]
چلیں جی اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ملاقات تو اب محفل پہ ہوتی ہی رہے گی
ادب دوست — مارچ 16، 2015 5:42 شام
بس اب ملاقات طے ہو گئی بابے چوہان کی ہٹی پر۔۔ انشااللہ رمضان المبارک میں
یہ تو دبے الفاظ میں افطار کی دعوت ہے

فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:44 شام
بس اب ملاقات طے ہو گئی بابے چوہان کی ہٹی پر۔۔ انشااللہ رمضان المبارک میں
انشا اللہ جی ضرور
فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:46 شام
یہ تو دبے الفاظ میں افطار کی دعوت ہے
ہا ہا ہا ہا آآپ بڑے مزاحیہ ہو جی ویسے اور افطار پہ آپ کو بھی بلائے لیتے ہیں
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 16، 2015 5:46 شام
یہ تو دبے الفاظ میں افطار کی دعوت ہے
دبے کیوں ؟
سر عام کہیے

ادب دوست — مارچ 16، 2015 5:48 شام
ہا ہا ہا ہا آآپ بڑے مزاحیہ ہو جی ویسے اور افطار پہ آپ کو بھی بلائے لیتے ہیں
آپکا خلوص مجھے مجبور کر رہا ہے کہ اگر میں نہ بھی آ سکوں تو کم از کم پارسل منگوانا تو مجھ پر لازم ہے -

اب ہم ایسے بھی بے مروت نہیں - پارسل تو منگوا ہی سکتے ہیں آپ سے

فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:49 شام
دبے کیوں ؟
سر عام کہیے
جی بالکل جی ضرور بخوشی
ادب دوست — مارچ 16، 2015 5:50 شام
سر عام تو پھر آپ کہیے نہ !

پھر دیکھیے عوام کیسے امنڈ امنڈ کے حاضر ہوتی ہے

فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 5:51 شام
آپکا خلوص مجھے مجبور کر رہا ہے کہ اگر میں نہ بھی آ سکوں تو کم از کم پارسل منگوانا تو مجھ پر لازم ہے -

اب ہم ایسے بھی بے مروت نہیں - پارسل تو منگوا ہی سکتے ہیں آپ سے
پارسل پہنچنے تک تازہ نہیں رہے گا
ادب دوست — مارچ 16، 2015 5:58 شام
پارسل پہنچنے تک تازہ نہیں رہے گا
حضور ، فقیر منش آدمی ہوں روکھی سوکھی پر شاکر رہتا ہوں - آپ بھجوائیں گے تو باسی میں بھی آپکے خلوص کی تازگی کو محسوس کرونگا -
( ویسے سیل پیک بھی ہوتا ہے پارسل ، کھانا ہفتہ دس دن خراب نہیں ہوتا ) یہ اطلاع فقط معلومات عامہ کیلئے ہے فدوی اپنے سابقہ بیان پر قائم ہے - اسے ہر گز ہر گز یہ نہ سمجھا جائے کہ میں آپ کو پارسل کا درست طریقہ سمجھا رہا ہوں - اور میں کیا آپ کو سمجھاؤں گا آپ ماشاءالله خود سمجھ دار ہیں

فاروق احمد بھٹی — مارچ 16، 2015 6:07 شام
ویسے رمضان میں تو ابھی کچھ وقت ہے اللہ ہم سب کو رمضان کی با برکت ساعتوں سے فیضیاب فرمائے
لیکن آپ کی اطلاع عامہ برائے رفاع عامہ پڑھ کر مجھے تو بھوک لگ گئی اور ویسے میں آپ کے سیل پیک کو کچھ اور ہی سمجھ بیٹھا وہ جو ایس کی بجائے سی سے شروع ہوتا ہے اب تو آپ کو میری سمجھداری پہ اور بھروسہ ہو گیا ہو گا
ادب دوست — مارچ 16، 2015 6:13 شام
آپ کے سیل پیک کو کچھ اور ہی سمجھ بیٹھا وہ جو ایس کی بجائے سی سے شروع ہوتا ہے
فاروق بھائی میری انگریزی اتنی اچھی نہیں ہے - میں سمجھ نہیں سکا