السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔ اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور اللہ تعالی سے دعا بھی یہی ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم ہی رکھے اور آپ سب کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین۔ نام : ساجد تاج
قیام : لاہور
پیشہ : گونمنٹ جاب اس فورم کو پہلے بہت بار وزٹ کر چُکا ہوں ایک بار آئی ڈی بنا بھی چُکا ہوں مگر افسوس کہ اُس کا پاسورڈ بھول گیا میں کافی ٹرائے کرنے کے بھی اوپن نہیں کر سکا۔ اس لیے آج ایک عرصے کے بعد دوبارہ یہاں پر رجسٹرڈ ہو رہا ہوں۔ مجھے اس فورم کا لنک بذریعہ اردو مجلس سے ملا۔ اردو مجلس جہاں میں ایک ناظم کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ اپنی تحریریں لکھنے اور تھوری بہت شاعری کا شوق ہے ان شاءاللہ جلد اپنی ایک چھوٹی موٹی کتاب شائع کروانے کی کوشش جاری ہے۔ ان شاءاللہ اگر اللہ نے چاہا تو ضرور ایسا ہو گا۔ میری تحریریں معاشرتی اصلاح کے اوپر ہیں۔ ان شاءاللہ یہاں بھی اپنی تحریریں شیئر کرنے کا خواہش مند ہوں اُمید کرتا ہوں کہ جس طرح باقی فورمز پر حوصلہ افزائی ہوئی یہاں بھی ایسا ہی ہو گا۔ مزید کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو بندہ حاضر ہے۔
آپ کا بھائی
ساجد تاج
شمشاد — اپریل 23، 2012 8:40 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ساجد تاج صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا۔ پرانی آئی ڈی بتا دیں کیا تھی، تا کہ اُسے حذف کیا جا سکے۔
ساجدتاج — اپریل 23، 2012 9:36 صبح
پرانی آئی ڈی یہ تھی ساجد تاج اب جو آئی ڈی بنائی ہے اُس میں ساجد کے بعد سپیس نہیں ہے
شمشاد — اپریل 23، 2012 11:43 صبح
جی آپ کی پرانی آئی ڈی بھی فعال ہے۔ اور اس میں کافی سارے پیغامات بھی ہیں۔ اگر آپ کہتے ہیں تو آپ کا پاسورڈ ری سیٹ کر کے بھیج دیتا ہوں۔
ساجدتاج — اپریل 23، 2012 4:05 شام
جی بھائی بہت مہربانی ہو گی آپ مجھے نیا پاسورڈ بذریعہ ذاتی پیغام بیھج دیجیئے گا۔
اور جو پوست ہیں پرانی والی اور نیو اُن کو یکجا کر دیں جزاک اللہ خیرا بھائی
الف عین — اپریل 23، 2012 4:19 شام
باز خوش آمدید ساجد، چلئے آئی ڈی کا مسئلہ تو ٹھیک ہو گیا، لیکن تعارف وہاں تو نہیں کرایا تھا، اب تو خوش آمدید کہنا شاید پہلی بار ہی ہو گا۔
شاید تعارف اُس آئی ڈی سے کروایا تھا میں نے لیکن کوئی بات نہیں اگر وہ آئی ڈی نہیں بھی رہی تو۔
آپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر بہت مشکور ہوں اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
اب تو پھر ساجد تاج صاحب کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی پہچان جاری رکھنی ہے۔
زبیر مرزا — اپریل 23، 2012 10:59 شام
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محفل میں خوش آمدید ساجدتاج صاحب - اللہ کریم آپ کے علم میں، عمرمیں اور رزق میں رحمتیں اور برکتیں شامل فرمائے
آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا-
حسیب نذیر گِل — اپریل 24، 2012 2:06 صبح
خوش آمدید ساجد تاج
ناعمہ عزیز — اپریل 24، 2012 5:16 صبح
خوش آمدید لالہ
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا
ساجدتاج — اپریل 25، 2012 1:22 شام
آپ تمام بہن بھائیون کا بہت بہت شکریہ اتنے اچھے طریقے سے ویل کم کرنے کا۔ ان شاءاللہ اپنی اچھی اچھی شیئرنگ کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ شمشاد بھائی میں نیو آئی ڈی سے آنلائن آنا پسند کروں گا