ابوشامل — اکتوبر 20، 2008 10:44 صبح
بلوچ بھی ہوں گے لیکن کچھ لوگ اپنے بارے میں زیادہ بتانا پسند نہیںکرتے۔
محفل پر خوش آمدید زین!
حسن ظن رکھتا ہوں کہ آپ کا شمار "کُچھ لوگوں" میں نہیں ہوگا
طالوت — اکتوبر 20، 2008 11:05 صبح
محفل پر خوش آمدید زین!
حسن ظن رکھتا ہوں کہ آپ کا شمار "کُچھ لوگوں" میں نہیں ہوگا
اب تک کی گفتگو سے مجھے یقین ہو چلا ہے کہ زین ان "کچھ لوگوں" میں سے نہیں ہیں ۔۔۔
وسلام
فاروقی — اکتوبر 20، 2008 11:16 صبح
زین بھائی آپ پاک نیٹ والے ہی ہیں نا.........؟
خورشیدآزاد — اکتوبر 20، 2008 11:30 صبح
زین صاحب محفل پر خوش آمدید !!
زین — اکتوبر 20، 2008 4:21 شام
محفل پر خوش آمدید زین!
حسن ظن رکھتا ہوں کہ آپ کا شمار "کُچھ لوگوں" میں نہیں ہوگا
اب تک کی گفتگو سے مجھے یقین ہو چلا ہے کہ زین ان "کچھ لوگوں" میں سے نہیں ہیں ۔۔۔
وسلام
بالکل میں ان "کچھ لوگوں" میں سے نہیں ۔
زین بھائی آپ پاک نیٹ والے ہی ہیں نا.........؟
جی ہاں،
شمشاد — اکتوبر 20، 2008 4:37 شام
زین میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
یہاں پر صحافت سے تعلق رکھنے والے اور اراکین بھی ہیں۔ جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
خوش رہیں۔
زین — اکتوبر 20، 2008 4:45 شام
بہت شکریہ ۔
صحافت سے تعلق رکھنے والے یہاں کون کون ہیں؟؟؟؟؟
زین — اکتوبر 20، 2008 4:47 شام
یہاں "نیوز" کا کوئی سکشن ہے ؟؟؟۔ میں نے تو ڈھونڈا لیکن نظر نہیںآیا ۔
شمشاد — اکتوبر 20، 2008 5:06 شام
کئی ایک اراکین ہیں، جن میں سر فہرست جناب زبیر احمد ظہیر ہیں جو " امکانات " کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔
پپو بھائی بھی ہیں۔ آصف شفیع صاحب ہیں۔ اور بھی بہت سارے اراکین ہیں جو مختلف جرائد اور اخبارات میں چھپتے رہتے ہیں۔ بھلے ہی ان کا تعلق صحافت سے نہیں۔
زین — اکتوبر 20، 2008 5:14 شام
کئی ایک اراکین ہیں، جن میں سر فہرست جناب زبیر احمد ظہیر ہیں جو " امکانات " کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔
پپو بھائی بھی ہیں۔ آصف شفیع صاحب ہیں۔ اور بھی بہت سارے اراکین ہیں جو مختلف جرائد اور اخبارات میں چھپتے رہتے ہیں۔ بھلے ہی ان کا تعلق صحافت سے نہیں۔
زبیر صآحب سے تو ایک دو بار بات ہوئی ہے۔ باقی حضرات سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرونگا۔
اچھا شمشاد صاحب! آپ نے میرے دوسرے سوال کا جواب نہیں دیا
یہاں "نیوز" کا کوئی سکشن ہے ؟؟؟۔ میں نے تو ڈھونڈا لیکن نظر نہیںآیا ۔
الف نظامی — اکتوبر 20، 2008 5:28 شام
خوش آمدید زین ۔ امید ہے اردو محفل پہ آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
باسم — اکتوبر 20، 2008 5:36 شام
خبریں عام طور پر
حالات حاضرہ کے ذیلی زمروں
سیاست ،
ہمارا معاشرہ اور
اسلام اور عصر حاضر کے تحت پیش کی جاتی ہیں۔
شکاری — اکتوبر 20، 2008 5:42 شام
خوش آمدید زین صاحب
زین — اکتوبر 20، 2008 6:12 شام
الف نظامی،باسم اور شکاری۔ آپ سب حضرات کا شکریہ
خبریں عام طور پر حالات حاضرہ کے ذیلی زمروں سیاست ، ہمارا معاشرہ اور اسلام اور عصر حاضر کے تحت پیش کی جاتی ہیں۔
اس کے لیے علیحدہ سے ذیلی زمرہ نہیں بنایا جاسکتا؟؟؟
تعبیر — اکتوبر 20، 2008 8:45 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
ننھے دوست آب باقاعدگی سے چکر لگاتے رہیے گا

شمشاد — اکتوبر 20، 2008 9:03 شام
الف نظامی،باسم اور شکاری۔ آپ سب حضرات کا شکریہ
اس کے لیے علیحدہ سے ذیلی زمرہ نہیں بنایا جاسکتا؟؟؟
آپ کس قسم کا زمرہ چاہتے ہیں؟
زین — اکتوبر 20، 2008 9:06 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
ننھے دوست آب باقاعدگی سے چکر لگاتے رہیے گا
آپ کا شکریہ ۔
چکر تو ہم لگائیں گے بھی اور چلائیں گے بھی ۔(مسکراتے ہوئے)
زین — اکتوبر 20، 2008 9:09 شام
آپ کس قسم کا زمرہ چاہتے ہیں؟
جیسے سیاست کے لیے علیحدہ زمرہ بنا ہے اسی طرح اگر نیوز کے لیے بھی علیحدہ زمرہ بنایا جائے تو اچھا ہوگا۔ جس میں ممبرز روزانہ کی خبریں دینگے اور ساتھ ساتھ اس پر تبصرہ بھی کرینگے۔
شمشاد — اکتوبر 20، 2008 9:39 شام
نبیل بھائی سے درخواست ہے کہ زین کی درخواست پر غور فرمائیں اور حالات حاضرہ میں ایک ذیلی زمرہ " آج کی خبر" بنا دیں۔
زین — اکتوبر 20، 2008 10:02 شام
نبیل بھائی سے درخواست ہے کہ زین کی درخواست پر غور فرمائیں اور حالات حاضرہ میں ایک ذیلی زمرہ " آج کی خبر" بنا دیں۔
آپ کا شکریہ۔
"آج کی خبر" یہ نام مناسب ہے ۔