زیک — نومبر 2، 2013 1:47 شام
واقعی ایسے ارکان کو فوری بین کرنا چاہیئے۔البتہ بطورِ خاص مدیرِ اعلی جناب شمشاد صاحب سے التماس ہے کہ مذہبی اشتعال پھیلانے والے مراسلے فوری طور پر حذف کر لینے چاہئیں جس کی واضع مثال حالیہ لڑی مقفل مسجد میں آذان کی آواز ہے جس میں بلخصوص کچھ مسلم محفلین کی جانب سے مذہبی عقائد کی تضحیک کی گئی ہے۔اور نسِ قرانی سے انحراف کیا گیا ہے۔ حتی کے کچھ لوگوں نے اپنی کیفیات میں جناتی اسلام بونگا اسلام جیسے بے ہودہ الفاظ بھی استعمال کئے۔ ہمارے اردگرد کے ماحول پہ نظر رکھنا اور اس کو صاف و شفاف رکھنا بھی ہمارا فرض ہے اور دین کا حصہ بھی۔ جزاک اللہ و خیر




