خوش آمدید عنبرین۔۔ میں تو کم از کم یہ نام درست املا سے ہی لکھوں۔ امبرین تو کوئی لفظ ہی نہیں ہوتا۔ امبر تو خود ہندی لفظ ہے، اور ایسا اسم ہے، کہ اس سے صفت بھی نہیں بنائی جاتی۔
امبر کے نام سے میں نے کوئی سلسلہ وار کہانی پڑھی ہوئی ہے۔ شاید اس کا نام امبر ناگ اور ماریہ تھا۔ یا پھر عمبر ناگ اور ماریہ۔
شمشاد — نومبر 18، 2009 6:12 شام
کہانیوں میں جو نام ہوتے ہیں وہ تو بے سروپا ہی ہوتے ہیں۔ ان کا کیا ہے۔
قیصرانی — نومبر 18، 2009 7:04 شام
محفل پر خوش آمدید
ملائکہ — نومبر 19، 2009 7:01 صبح
خوش آمدید
نین کنول — نومبر 19، 2009 2:20 شام
خوش آمدید امبرین میں بھی ابھی کچھ دن پہلے ہی آئ ہوں
شمشاد — نومبر 19، 2009 2:39 شام
Echo آپ غالباً کسی دھاگے میں اپنا نک بدلنے کا کہہ رہی تھیں۔ مجھے ذ پ میں بتا دیں میں بدل دوں گا۔
اشتیاق علی — نومبر 19، 2009 2:44 شام
ارے شمشاد بھائی میں بھی اپنا نک چینج کرنا چاہتا ہوں۔ آپ ہی کہہ رہے تھے کہ ishi786کے ساتھ 786 کا کیا مطلب ہے ۔ اس لیے میں نے بھی سوچا کہ اپنا نک نیم چینج کروا لوں۔
شمشاد — نومبر 19، 2009 3:41 شام
ضرور کروا لیں۔ جو بھی نئی پہچان رکھنی ہے، مجھے ذ پ میں بتا دیں، میں تبدیل کر دوں گا۔
ناعمہ عزیز — نومبر 19، 2009 4:32 شام
جی آیاں نوں۔ امید ہے یہاں آپکا وقت اچھا گزرے گا۔۔ اپنے بارے میں بھی بتائیں کچھ؟؟؟
جیسا ویلکم آپ سب نے امبرین کا کیا اس کے بعد وہ بےچاری کیسے ٹھہر پاتی یہاں وہ اپنا تعارف کروا رھی ھیںآپ سب نے ان کے نام کا ھی پوسٹ مارٹم کر دیا، آپ سے نام رکھوانے نہیںآئی تھی وہ امبرین جی خوش آمدید پلیز آئیں اور اپنے بارے میں کچھ شئیر کریں ، یہ سب بولتے ایسا ھی ھیں مگر دل کے اچھے ھیں سبھی،
فہیم — نومبر 21، 2009 8:04 شام
لیکن میں نے تو کچھ نہیں کہا ان کے نام پر۔
خوشی — نومبر 21، 2009 8:08 شام
آپ تو امین فہیم ھیںآپ نے تو زرداری کو بھی کچھ نہیں کہا تھا آپ کی کیا بات ھے